امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
پچھلے سال کے مقابلے اس سال 11.89فیصد زیادہ گیہوں خریداگیا
اب تک 432.83لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی گئی ہے ،جب کہ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران 386.83لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی گئی تھی
جاری گندم کی خریداری سے تقریبا 49.07لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچا
جاری خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020کے لئے ایم ایس پی پر853.89فیصد لاکھ میٹرک ٹن دھان خریداگیااور ربیع مارکیٹنگ سیزن سے 125.99لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا
حکومت کی ایجنسیوں نے ایم ایس پی پر937396.81میٹرک ٹن دالیں اوردلہن کی خریداری کی
Posted On:
28 JUN 2021 7:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی،28؍جون :خرید کرنے والی ریاستوں میں جاری آر ایم ایس 22-2021میں گیہوں کی خریداری خوش اسلوبی سے جاری ہے ، اب تک یعنی 27جون ، 2021تک 432.83لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی گئی ،(جو اب تک سب سے اونچی سطح ہے کیونکہ اس نے آرایم ایس 21-2020کے پچھلے اعلیٰ سطح 389.92لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریدکے آنکڑے کو پارکرلیاہے ۔) جب کہ پچھلے سال اسی مدت میں 386.83لاکھ میٹرک ٹن گیہو ں خریداگیاتھا ۔ راجستھان میں گیہوں کی خریداب تک کی سب سے او نچی سطح 23.19لاکھ میٹرک ٹن پرپہنچ گئی ہے ۔
85483.25کروڑروپے کی ایم ایس پی قدرکے ساتھ جاری آرایم ایس خریداری سرگرمیوں سے تقریبا 49.07لاکھ کسانوں کو پہلے ہی فائدہ پہنچاہے اورانھیں 85483.25کروڑروپے کا بھگتان کیاجاچکاہے ۔
موجودہ خریف 21-2020میں دھان کی خریداس کی بکری والی ریاستوں میں خوش اسلوبی سے جاری ہے ۔27جون 2021تک 853.89لاکھ میٹرٹن سے زیادہ دھان کی خریداری کی جاچکی ہے ۔ (اس میں خریف کی فصل کا 707.76لاکھ میٹرک ٹن اورربیع کی فصل کا 146.13لاکھ میٹرک ٹن دھان شامل ہے جب کہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 753.25لاکھ میٹرک ٹن دھان خریداگیاتھا۔ 161213.98کروڑروپے کی ایم ایس پی ویلیو کے ساتھ جاری خریف مارکیٹنگ سیزن کی خریداری سرگرمیوں سے تقریبا 125.99لاکھ کسانوں کو پہلے ہی فائدہ پہنچاہے ۔دھان کی خریداری بھی اب تک سب سے زیادہ سطح پرپہنچ چکی ہے اوراس نے پچھلے سال کے ریکارڈ کو توڑدیاہے ۔ پچھلے سال یعنی 20-2019میں 773.45لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی گئی تھی ۔
اس کے علاوہ ریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پر تمل ناڈو، کرناٹک ، مہاراشٹر، تلنگانہ ، گجرات ، ہریانہ مدھیہ پردیش ، اترپردیش ، اڈیشہ ، راجستھان اورآندھراپردیش کی ریاستوں کے لئے خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020اور روبیع مارکیٹنگ سیزن 2021اورثمرسیزن 2021میں 108.42لاکھ میٹرک ٹن گیہوں اورتلہن کی خریداری کی منظوری دی گئی تھی ۔ آندھراپردیش ، کرناٹک ، تمل ناڈواورکیرالہ کی ریاستوں کے لئے 1.74لاکھ میٹرک ٹن کھوپرے کی خریداری کے لئے منظوری بھی دے دی گئی تھی ۔دیگرریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے پی ایس ایس کے تحت دالوں ، تلہن اور کھوپرے کی خریداری کے لئے تجاویز کے موصول ہونے پرمنظوری دی جائے گی تاکہ ان فصلوں کی ایف اے کیوگریڈ کی خریداری کو رجسٹرڈ کسانوں سے براہ راست 21-2020کے لئے ایم ایس پی کو نوٹیفائی کیاجاسکتاہے ۔ بشرطیکہ ریاست کی نامزدکردہ خریداری ایجنسیوں کے ذریعہ سینٹرل نوڈل ایجنسیوں کی طرف سے متعلقہ ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں نوٹیفائڈ کاشت کاری مدت کے دوران مارکیٹ شرح ایم ایس پی سے نیچے جاتی ہیں ۔
27جون ، 2021تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ 4881.58کروڑروپے کی ایم ایس پی ویلیو کے ساتھ 937396.21میٹرک ٹن مونگ ، اڑد ، طور، چنا ، مسور، گراونڈ نٹ پوڈز، سن فلاور، سیڈ اورسویابین کی خریداری کی ۔ یہ خریداری خریف 21-2020اورربیع 2021کے تحت کی گئی ۔ اس سے تمل ناڈو، کرناٹک ، آندھراپردیش ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات ، اترپردیش ، تلنگانہ ، ہریانہ ، اڈیشہ اورراجستھان کے 566630کسانوں کو فائدہ ہوا۔ اسی طرح 52.40کروڑروپے کی ایم ایس پی ویلیو کے ساتھ 5089میٹرک ٹن کھوپرے کی خریداری کی گئی اس سے کرناٹک اورتمل ناڈو میں 3961کسانوں کو فائدہ ہوا۔ یہ خریداری فصل سیزن 21-2020کے دوران کی گئی ۔ 22-2021سیزن کے لئے تمل ناڈو سے 51ہزارمیٹرک ٹن کھوپرے کی خریداری کے لئے منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت ریاستی سرکارکی طرف سے تاریخ کے سلسلے کئے گئے فیصلے سے خریداری کی شروع کی جائے گی۔
متعلقہ ریاستی اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی سرکاری اس تاریخ سے خریداری شروع کرنے کے لئے ضروری انتظامات کررہی ہیں ، جس کا فیصلہ دالوں اورتلہن کی آمدکی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعہ کیاگیاہے ۔
****************
29).6.2021 (ش ح ۔ح ا۔ع آ
U-5994
(Release ID: 1731089)
Visitor Counter : 161