وزارت دفاع
بھارتی ساحلی محافظ نے سنک جزیرے سے دور ڈوبتے جہاز گنگا-1 سے 9 عملے کو بچالیا ہے
Posted On:
24 JUN 2021 10:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24؍ جون بھارتی ساحلی محافظ (آئی سی جی) نے 23 جون 2021 کو سنک جزیرے سے دورڈوب رہے جہاز گنگا-1 سے 9 عملے کو بچالیا ہے۔ آئی سی جی کو پورٹ بلیئر کے 30 این ایم جنوب مشرق میں ٹگ گنگا-1 سے خطرے کا الرٹ ملا تھا۔ مبینہ طور پر ٹگ 22 جون 2021 کو ایک کشتی کے ساتھ تعمیراتی ساز وسامان لوڈ کرکے 9 عملے کے ساتھ پورٹ بلیئر کے لئے روانہ ہوا تھا۔ اس جہاز کو 23 جون 2021 کے ابتدائی اوقات میں ہٹبے پہنچنا تھا۔ تاہم جہاز کے عملے کو انجن روم میں شدید سیلاب کا احساس ہوا اور انہوں نے حکام کو با خبر کرنے کے لئے خطرے کا الرٹ ایکٹی ویٹ کردیا۔ بے قابو سیلاب کی وجہ سے عملے نے ٹگ کو چھوڑ دیا تھا اور حفاظت کے لئے ایک کشتی پر سوار ہو کر کے پناہ لی تھی۔
آئی سی جی نے پورٹ مینجمنٹ بورڈ (پی ایم بی)، پورٹ بلیئر کے ساتھ مل کر تلاشی اور بچاؤ (ایس اے آر) کارروائیوں کی فوری شروعات کی، جس میں آئی سی جی کے جہازوں اور پی ایم بی ٹگ ’اوسین مارول‘ حفاظت کے لئے تعینات کئے گئے۔ آئی سی جی جہاز سی-146 اور آئی سی جی جہاز سی -412 کو امداد کی خاطر فوری طور پر معمول کی تعیناتی کے لئے کام میں لگادیا گیا۔ آئی سی جی جہاز درگا وائی دیش مکھ اور پی ایم بی ٹگ ’اوسین مارول‘ فوری امداد کے لئے ڈیمج کنٹرول ٹیم اور سیلابی سازو سامان کے ساتھ پورٹ بلیئر سے روانہ ہوئے۔ خطرے سے دو چار جہاز کے عملے کو بچالیا گیا۔ فی الحال اُن کے محفوظ ہونے کی اطلاع ہے۔ تاہم ایک عملے کے پیر میں شدید چوٹیں آئی ہیں اور آئی سی جی جہاز سی -146 کے ذریعے کامیابی سے خالی کرا لیا گیا۔ عملے کو پورٹل بلیئر لایا گیا اور وہاں سے اُن کے مزید طبی بندو بست کے لئے جی بی پنت اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ع ح- ق ر)
U-5884
(Release ID: 1730245)
Visitor Counter : 174