قانون اور انصاف کی وزارت

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں چھ نئے ججوں کی تقرری

Posted On: 18 JUN 2021 8:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 18 جون 2021: صدر جمہوریہ نے دستور ہند کی دفعہ 217 کی شق (1) کے ذریعے حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جناب انل ورما، جناب ارون کمار شرما، جناب ستیندر کمار سنگھ، محترمہ سنیتا یادو، جناب دیپک کمار اگروال اور جناب راجیندر کمار (ورما) کی مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے تقرری کی۔ اس سلسلے میں محکمہ انصاف، وزارت قانون و انصاف کی جانب سے آج نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

جناب انل ورما، بی ایس سی، ایل ایل بی، نے 27.08.1987 کو جوڈیشیل سروس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انھوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشنز ٹیکم گڑھ، اندور، پرنسپل جج فیملی کورٹ چھترپور،، ڈسٹرکٹ و سیشن جج ٹیکم گڑھ کی حیثیت کام کیا ہے۔ فی الحال وہ طھترپور میں 28 مارچ 2019 سے ضلع و سیشن جج کے بطور خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 جناب ستریندر کمار سنگھ، بی ایس سی، ایل ایل بی نے 28 نومبر 1987 کو عدالتہ خدمات میمیں شمولیت اختیار کی تھی۔ انھوں نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ جبل پور میں او ایس ڈی/ ایڈیشنل رجسٹرار/رجسٹرار (وجلینس)، اسپیشل جج ایس سی۔ ایس ٹی ایکٹ اور اجین کے پہلے اے اور اے ڈی جے، ضلع و سیشن جج علیراج پور، اجین اور پرنسپل رجسٹرار (وجلینس ) مدھیہ ہردیش ہائی کورٹ جبل پور کے طور پر کام کیا ہے۔ فی الحال وہ حکومت مدھیہ پردیش میں پرنسپل سیکرٹری، محکمہ لاء اینڈ افیئرز ، بھوپال میں 14 مئی 2018 سے برسر خدمت ہیں۔

جناب ارون کمار شرما، بی ایس سی، ایل ایل بی نے 27.08.1987 کو عدالتی خدمات میں شمولیت اختیار کی۔ انھوں نے ٹیکم گڑھ، اندور میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، چیف جسٹس آف فیملی کورٹ، چھتر پور، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، ٹیکم گڑھ میں خدمات انجام دیں ۔ وہ اس وقت 28 مارچ 2019 سے سے چھتر پور کے ضلعی اور سیشن جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

محترمہ سنیتا یادو بی ایس سی، ایل ایل بی نے 07.09.1987 کو عدالتی ملازمت میں شمولیت اختیار کی۔ انھوں نے مورینا میں پہلے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج، دہلی کے بجلی ریگولیٹری کمیشن (ڈیپوٹیشن پر) میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر (قانون)، گوالیار کی خصوصی جج، ایس سی/ ایس ٹی قانون اور اشوک نگر میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ اس وقت 03.07.2017 سے دتیا کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

جناب دیپک کمار اگروال بی ایس سی، ایل ایل بی نے 01.09.1987 کو عدالتی خدمات میں شمولیت اختیار کی۔ انھوں نے اندور کے علاوہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، بھنڈ ڈسٹرکٹ خصوصی جج ایٹروسٹیز، اور بالاگھاٹ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ اس وقت 01.12.2018 سے گوالیار کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

جناب راجندر کمار (ورما) بی اے، ایل ایل بی نے 28.09.1987 کو عدالتی سروس میں شمولیت اختیار کی۔ انھوں نے ضلعی صارفین کے تنازعات کے ازالے کے فورم، کھنڈوا، قانون اور قانون ساز محکمے کے سکریٹری، حکومت مدھیہ پردیش، دیواس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، علی راج پور، راج گڑھ چیف جسٹس آف فیملی کورٹ، بھوپال کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ اس وقت 01.12.2018 سے بھوپال کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر برسرِ کار ہیں۔

***

U. No. 5869

(ش ح ۔ ع ا۔ ع ر)

 



(Release ID: 1730217) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Hindi