کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گویل نے صنعتی کلیئرنس اور منظوری کے لیے سنگل ونڈو سسٹم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی

Posted On: 22 JUN 2021 6:26PM by PIB Delhi

صنعت و تجارت، ریلوے، صارفی امور، خوراک و عوامی تقسیم کاری کے مرکزی وزیر جناب پیوش گویل نے آج کہا کہ جلد ہی قومی سنگل ونڈو سسٹم کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں کاروبار شروع کرنے کے لیے درکار آپریشن سے پہلے کی مختلف منظوریوں کی شناخت کرنے اور درخواست دینے کی اجازت ملے گی۔ وزیر موصوف نے آج ہونے والے سنگل ونڈو سسٹم کے جائزہ اجلاس کے دوران بتایا کہ پہلے مرحلے میں 17 وزارتیں / محکمے اور 14 ریاستیں شامل ہوں گی جن کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ صنعت وہ تجارت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

جناب گویل نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ایک ہموار انٹرفیس ہوگا جہاں زمین کی خریداری سے لے کر کاروبار اور صنعت کاروں کو درکار تمام معلومات تک کی سہولیات میسر ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ ”سنگل ونڈو“حقیقی ہوگی، جو سرمایہ کاروں کے تمام مسائل یا ضروریات کے حل کے لیے ایک ہی جگہ پر حل فراہم کرنے کے طور پر کام کرے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس میں سرمایہ کاری سے قبل کی مشاورت، لینڈ بینکوں سے متعلق معلومات اور مرکز و ریاستی سطح پر کلیئرنس سمیت تمام طرح کی مدد اور سہولت شامل ہوگی۔ اس سے سرمایہ کاروں کو کسی خاص کاروبار کے قیام کے لیے درکار منظوریوں کو جاننے میں مدد ملے گی اور وہ کاروبار شروع کرنے کے لیے ایک ہی پلیٹ فارم پر ان منظوریوں کے لیے درخواست دے سکیں گے، ان کی منظوری کی حیثیت دیکھ سکیں گے اور اسی کے بارے میں وضاحتیں طلب یا پیش کر سکیں گے۔

جناب گویل نے اس پلیٹ فارم میں استعمال ہونے والے اہم ڈیٹا کی حفاظت اور تصدیق پر بھی زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ اہم ڈیٹا کی حفاظت کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ انھوں نے پلیٹ فارم کے اجرا سے قبل فریق ثالث آڈٹ کی بھی تجویز پیش کی۔

وزیر موصوف نے کوڈ-19 کی رکاوٹوں کے باوجود، منصوبے کی ترقی پر تیزی سے کام کرنے میں جوش، دلچسپی اور کھلی ذہنیت کا مظاہرہ کرنے کے لیے تمام وزارتوں / محکموں اور ریاستوں کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا ”یہ آپ کی مثالی شراکت، تعاون اور محنت کی وجہ سے ہے کہ اتنا بڑا کام اب ایک ترقیاتی پرحلے پر پہنچ گیا ہے۔“

جناب گویل نے کہا کہ ماضی کے تجربات سے سبق حاصل کرنے سے ہمیں مستقبل میں اس میں بہتری لانا چاہیے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس کی کامیابی ڈاکٹر گرو پرساد مہاپاترا، سکریٹری ڈی پی آئی آئی ٹی کے لیے ایک خراج تحسین ہوگی۔

اجلاس میں شریک افراد نے پورٹل میں شامل ہونے کی اپنی تیاریوں کے بارے میں اسٹیٹس رپورٹ پیش کی۔ ان سے کہا گیا کہ وہ پورٹل میں اندراج کریں، استعمال کے مختلف امور کو آزمائیں اور بہتری کے امکان والے علاقوں کی نشاندہی کریں۔

**************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا 

U: 5786



(Release ID: 1729951) Visitor Counter : 170


Read this release in: English