وزارت دفاع

ایسٹرن نیول کمانڈنے یوگاکاعالمی دن منایا

Posted On: 21 JUN 2021 6:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21؍جون :ایسٹرن نیول کمانڈ(ای این سی ) کے تحت تمام یونٹوں کی طرف سے یوگا کاعالمی دن منایاگیا، جہاں بحریہ کے عملے نیز دفاعی سیکوریٹی کور ، ڈیفنس سویلین امپلائیز اوران کے کنبے کے افراد نے 21جون ، 2021کو تندرستی کے لئے یوگا کے موضوع پریوگا کے ساتویں عالمی دن میں جوش وخروش سے شرکت کی ۔ مغربی بنگال سے لے کر تمل ناڈوتک ایسٹرن سی بورڈ میں پھیلے ای این سی کے تحت تمام یونٹوں نے یوگا سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

تمام شرکاء نے رہنماخطوط کے مطابق  اپنے اپنے متعلقہ رہائش گاہوں /یونٹوں میں مختلف یوگ آسن کئے ۔ یہ رہنماخطوط بھارت سرکار کی آیوش کی وزارت کی طرف سے لاگوکئے گئے ہیں تاکہ کووڈ پروٹوکولس پرسختی سے عمل کیاجاسکے ۔ یوگاسیشن میں اسٹینڈنگ اورسیٹنگ یوگاپوسچر، پرانایام ، سانس لینے کی تکنیک شامل کی  گئی ہے ۔

بحرہند خطے میں گہرے سمندرمیں مشن تعیناتی پرای این سی  کے جہازوں نے یوگا کے عالمی دن کے سچے جذبے سے یوگا سیشن میں شرکت کی ۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Naval_personnel_of_ENC_practising_Yoga_as_part_of_International_Yoga_Day_2021__2_73CM.jpg

****************

 

U-5764



(Release ID: 1729344) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Hindi , Tamil