امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

صارفین کے تحفظ (ای –کامرس ) ضابطے ،2020میں مجوزہ ترامیم


سرکارکو ای –کامرس ایکو نظام میں بڑے پیمانے پردھوکہ دہی اورغیرمناسب کاروباری سرگرمیوں کے خلاف بہت سی شکایتیں موصول ہوئی ہیں

روایتی ای –کامرس /فروخت پرپابندی نہیں ہے ۔صرف مخصوص فلیش سیل (فروخت) یا بیک ٹو بیک فروخت جوگاہک کی محدود پسند ہے ، قیمتیں بڑھاتاہے اورایک مساوی موقع سے روکتاہے

صارفین کے مفادات کے تحفظ اور مارکیٹ میں آزادانہ ومنصفانہ مسابقت کی حوصلہ افزائی کے لئے حکومت صارفین کے تحفظ (ای۔ کامرس ) ضابطے 2020میں مجوزہ ترامیم کے مسودے کو دستیاب کرارہی ہے

مجوزہ ترامیم کا مقصد ای –کامرس پلیٹ فارموں میں شفافیت لانا اور انضباطی نظام کو مزید مستحکم کرناہے

صارفین کے تحفظ (ای –کامرس ) ضابطے 2020میں ترامیم کو لے کر 15دن کے اندر(6جولائی ، 2021تک ) تجاویز اوررائے مانگی گئی ہیں

Posted On: 21 JUN 2021 9:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21؍جون :ای-کامرس میں غیرمنصفانہ کاروباری سرگرمیوں کو روکنے کے مقصد سے مرکزی حکومت نے 23جولائی ، 2020سے صارفین کے تحفظ (ای-کامرس ) ضابطے 2020کو نوٹیفائی کیاتھا۔ حالانکہ ان ضابطوں کے نوٹیفیکیشن کے بعد سے حکومت کو غیرمطمئن صارفین ، تاجروں اور ایسوسی ایشنوں سے ای –کامرس ایکوسسٹم میں باقاعدہ بڑے پیمانے پردھوکہ دہی اور غیرمناسب کاروباری سرگرمیوں کے خلاف بہت سی شکایتیں ہوئی ہیں ۔

اس طرح کے افسوسناک واقعات میں اضافے نے بازارمیں صارفین اور کاروباری جذبات اوراحساس کو منفی طورسے متاثرکیاہے ۔ جس سے کئی لوگوں کو بھاری پریشانی اورتکلیف ہوئی ہے ۔ ایسا بھی دیکھاگیاہے کہ ای –کامرس میں ان انضباطی اوورسائٹ کی واضح کمی تھی ، جس کے لئے فوری کارروائی کی ضرورت ہے ۔اس کے علاوہ ای-کامرس پلیٹ فارموں کے تیزی سے فروغ سے  مارکیٹ پلیس ای-کامرس کمپنیوں نے غیرمناسب کاروباری سرگرمیاں شروع کردی ہیں ، جس میں کچھ فروخت کرنے والوں کو بڑھاوادینے کے لئے کھوج نتائج میں ہیرپھیر، کچھ فروخت کرنے والوں کوترجیح ، غیرمناسب طورسے فروخت کرنے والوں کو ان کے پلیٹ فارم پرآپریٹ کرنا صارفین کی آزاد پسند کو متاثرکرنا ایکسپائری کے قریب مال بیچنا وغیرہ شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ ای –کامرس پلیٹ فارم پر تیسرے فریق کے فروخت کرنے والوں کے ذریعہ روایتی فلیش بکری پر پابندی نہیں ہے ۔ لیکن کچھ ای –کامرس کمپنیاں بیک ٹوبیک یافلیش سیل لاکر صارفین کی پسند کو محدود کرتی ہیں ، جس میں پلیٹ فارم پربیچنے والاکوئی سیلر انوینٹری یا آرڈرکو پوراکرنے کی صلاحیت نہیں رکھتاہے بلکہ پلیٹ فارم کے ذریعہ دوسرے فروخت کرنے والے کے ساتھ فلیش یابیک ٹوبیک آرڈر پوراکرتاہے ۔ یہ ایک مساوی موقع کو روکتاہے  ، آخرمیں گاہک کی پسند کو محدود کرتاہے اورقیمتوں میں اضافہ کرتاہے ۔

صارفین کے مفادات کا تحفظ کرنے ،ان کے استحصال کو روکنے اور مارکیٹ میں آزادانہ اورمنصفانہ مسابقت کی حوصلہ افزائی کے لئے بھارت سرکارصارفین کے تحفظ ،( ای –کامرس )ضابطے 2020میں مجوزہ ترمیم کا ایک مسودہ دستیاب کررہی ہے ۔ اس مجوزہ ترامیم کا مقصد ای-کامرس پلیٹ فارموں میں شفافیت لانااورانضباطی نظام کو مزید مستحکم کرناہے تاکہ  موجودہ غیرمنصفانہ کاروباری سرگرمیوں کو ختم کیاجاسکے ۔

صارفین کے تحفظ کے قانون ،2019اور ضابطوں پرعمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے عمل آوری کے اعلیٰ افسرکی تقرری، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ  24گھنٹے ساتودن تال میل کے لئے ایک نوڈل رابطہ شخص ان کے احکامات کی عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے افسروں اور ای۔کامرس پلیٹ فارم پرصارفین کے شکایتوں کے ازالے کے لئے مستقل طورسے رہنے والے شکایت افسرکی تقرری کی تجویز کی گئی ہے ۔ اس سے ای۔کامرس کمپنیوں کو لے کر شکایت کے ازالے کے نظام کو بھی مضبوطی حاصل ہوگی ۔

ہرای۔کامرس این ٹی ٹی (اکائی ) کے رجسٹریشن کے لئے فریم ورک تیارکیاگیاہے ،جس میں اسے صنعت اور انٹرنل تجارت کے فروغ کے محکمے( ڈی پی آئی آئی ٹی )کے پاس اپنارجسٹریشن کراناہوگا۔ رجسٹریشن نمبر کو ویب سائٹ پر خاص طورسے نمایاں کیاجائے گا۔ ساتھ ہی ای۔ کامرس اکائی کو دیئے گئے ہرآرڈرکوبھی دکھاناہوگا۔ ای ۔ کامرس اداروں کا رجسٹریشن حقیقی طورسے ای ۔ کامرس اداروں کا ایک ڈاٹابیس بنانے میں مددکرے گااوریہ یقینی بنائے گاکہ صارفین اس پلیٹ فارم کے توسط سے لین دین کرنے سے پہلے ای ۔ کامرس کی اصلیت کو ویری فائی کرنے میں اہل ہیں ۔

صارفین کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے غلط فروخت پرروک لگادی گئی ہے یعنی ایسے اداروں کے ذریعہ چیزوں اور خدمات کے بارے میں جان بوجھ کر غلط طریقے سے جانکاری دیکر سامان بیچنے یاڈیل کرنا ۔یہ یقینی بنانے کے لئے کہ صارفین کو ان اشیاء کے خراب ہونے کی آخری تاریخ کے بارے میں پتہ ہو جو وہ ای ۔کامرس پلیٹ فارم پرخریدرہے ہیں ، مارکیٹ پلیس ای ۔کامرس اداروں کے سبھی فروخت کرنے والوں اورسبھی انوینٹری ای ۔ کامرس اکائیوں کو استعمال کی آخری تاریخ واضح طورسے بتانی ہوگی جس سے صارفین خریداری کو لے کر مناسب فیصلہ لے سکیں ۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ گھریلومینوفیکچرر اورسپلائر ای۔ کامرس پلیٹ فارم پرایک منصفانہ اور مساوی سلوک حاصل کریں اور ایسے انتظام کی بات کہی گئی ہے کہ جب ایک ای۔ کامرس اکائی درآمد شدہ سامان یا خدمات کی پیش کش کرے تواس کے اصل ملک کی پہچان کرنے کے لئے ایک فلٹرطریقہ کارہوگااورگھریلو سامان کے لئے مناسب موقع یقینی بنانے کے لئے متبادل طریقہ تجویز کیاجائے گا۔

****************

U-5758


(Release ID: 1729338) Visitor Counter : 331


Read this release in: English , Hindi