کانکنی کی وزارت
اپریل 2021 کے دوران معدنیاتی پیداوار (عارضی)
Posted On:
18 JUN 2021 6:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی،18 جون، 2021/ اپرکل 2021 کے لیے کانکنی کے شعبے کی معدنیاتی پیداوار کا انڈیکس (بنیاد : 2011-12=100) 108.0پر، جو اپریل، 2020 کی سطح کے مقابلے 37.1 فیصد زیادہ ہے۔
اپریل 2021 میں اہم معدنیات کی پیداوار کی سطح تھی : کوئلہ 516 لاکھ ٹن، لگنائٹ 31 لاکھ ٹن، قدری گیس (استعمال شدہ) 2583 ملین کیوبک میٹر، پیٹرولیم (خام) 25 لاکھ ٹن، باکسائٹ 1661 ہزار ٹن، کرومائٹ 636 ہزار ٹن، کاپر خام 9 ہزار ٹن، سونا 120 کلو گرام، خام لوہا 232 لاکھ ٹن، خام شیشا 30 ہزار ٹن، خام میگنیس 218 ہزار ٹن، خام زنک 113 ہزار ٹن، لائم اسٹون 356 لاکھ ٹن، فاسفورائٹ 125 ہزار ٹن اور میگناسائٹ 9 ہزار ٹن۔
اہم معدنیات میں سے زیادہ تر کی پیداوار میں اپریل 2020 کے مقابلے اپریل ، 2021 میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس میں 1۔ کوئلہ، 2۔ لگنائٹ، 3۔ قدرتی گیس (استعمال شدہ)، 4۔ باکسائٹ، 5۔ کرومائٹ، 6۔ خام تانبا، 7۔ سونا، 8۔ خام لوہا، 9۔ خام شیشا، 10۔ خام میگنیس، 11۔ خام زنک، 12۔ لائم اسٹون، 13۔ فاسفورائٹ۔ خام پیٹرولیم کی پیداوار منفی رہی ۔ جائزے کی مدت میں البتہ یہ بات علم میں آئی کہ اپریل 2020 میں پوری طرح لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقابلی مطالعہ نہیں ہو سکا۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –5639
(Release ID: 1728483)