امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
گذشتہ سال اسی مدت کے دوران خریداری کے مقابلے اس سال 12.59 فیصد سے زیادہ گیہوں کی خریداری کی گئی
اب تک 431.12 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی جاچکی ہے، جبکہ پچھلے سال اسی مدت میں 382.88 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری ہوئی تھی
جاری گیہوں کی خریداری سے تقریباً 48.75لاکھ کسانوں کا فائدہ ہوا ہے
رواں خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن میں کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر 839.41 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی
سرکاری ایجنسیوں نے ایم ایس پی پر8,60,368.59میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کی ہے
Posted On:
18 JUN 2021 5:52PM by PIB Delhi
رواں ربیع مارکیٹنگ سیزن (آرایم ایس) 22-2021کے دوران، اترپردیش، مدھیہ پردیش، بہار، راجستھان اور جموں و کشمیر میں ایم ایس پر گیہوں کی خریداری کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے، جس طرح گذشتہ سیزنوں میں ہوتا رہا ہے اور اب تک (17 جون 2021تک ) 431.12 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ گیہوں کی خریداری کی جاچکی ہے (جواب تک کی سب سے زیادہ خریداری ہے، کیونکہ پچھلی مرتبہ کی ربیع مارکیٹنگ سیزن 21-2020 میں کی گئی سب سے زیادہ 389.92 لاکھ میٹرک ٹن سےزیادہ ہے)۔ جبکہ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران 382.88 لاکھمیٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی گئی تھی۔ راجستھان میں اب تک کی سب سے زیادہ 22.50 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی جاچکی ہے ۔
موجودہ ربیع مارکیٹنگ سیزن میں 48.75 لاکھ کسانوں کو پہلے ہی ایم ایس پی قیمت پر 85,146.80کروڑ روپے کی ادائیگی سے فائدہ حاصل ہوچکا ہے۔
|
|
رواں خریف سیزن 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری کا عمل، خریداری کرنے والی مختلف ریاستوں میں خوش اسلوبی سے جاری ہے،17 جون 2021 تک 839.41 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ کی خریداری کی جاچکی ہے (جس میں خریف کی فصل 707.67 لاکھ میٹرک ٹن اور ربیع کی فصل 131.74 لاکھ میٹرک ٹن شامل ہے) جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 748.60 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی تھی۔
موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) میں ایم ایس پی قیمت پر 1,58,479.77 کروڑ روپے کی ادائیگی سے تقریباً124.00لاکھ کسانوں کو پہلے ہی فائدہ حاصل ہوچکا ہے۔ دھان کی خریداری بھی اب تک کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے، پچھلے خریف مارکیٹنگ سیزن 20-2019 میں سب سے زیادہ773.45 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کیگئی تھی۔
|
|
اس کے علاوہ،خریف مارکیٹنگ سیزن21- 2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021 نیز گرمائی سیزن 2021 کیلئےریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پرتمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش ریاستوں کیلئے امدای قیمت اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت107.83 لاکھ میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ مزید برآں آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ ریاستوں کے لئے 1.74لاکھ میٹرک ٹن کھوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔دیگر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی پی ایس ایس کے تحت تجویز موصول ہوجانے پر دالوں ، تلہن اور کھوپرا کی خریداری کو منظوری دی جائے گی، تاکہ سال 21-2020 کے لئے اندراج شدہ کسانوں سےبراہ راست نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر ان فصلوں کی ایف اےکیو گریڈ کی خرید اری کی جاسکے۔ البتہ اگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فصل کی کٹائی کی مدت کے دوران مارکیٹ کی قیمتیں ایم ایس پی سے کم ہوتی ہیں، تو فصلوں کی خریداری، ریاست کی نامزد خریداری ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے کی جائے گی۔
حکومت نے 17 جون 2021 تک اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے4,486.29کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر والی مونگ، اڑد،تور، چنا، مسور، مونگ پھلی، سرسوں اور سویابین کی8,60,368.59 میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے اور اس سے خریف 21-2020 اور ربیع 2021 کے تحت تمل ناڈو، کرناٹک، آندھراپردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، اترپردیش، تلنگانہ، ہریانہ اور راجستھان کے5,14,283کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔
اسی طرح فصل سیزن 21-2020 کے دوران کرناٹک اور تمل ناڈو میں 52.40 کروڑ روپے کے ایم یس پی قدر پر 5089 میٹرک ٹن کھوپرا(بارہ ماسی فصل) کی خریداری کی گئی ہے، جس سے 3961 کسان مستفید ہوئے ہیں۔ سیزن 21-2020 کے لئے تمل ناڈو سے 51000 میٹرک ٹن کھوپرا کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے، حالانکہ خریداری کا عمل شروع کرنے کی تاریخ کا فیصلہ ریاستی سرکار کو کرنا ہے۔
متعلقہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاریں، دالیں اور تلہن کی آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے طے کی گئیں تاریخ سے خریداری کے عمل کا آغاز کرنے کے لئے ضروری انتظامات کررہی ہیں۔
*****
ش ح۔ ن ر (19.06.2021)
U NO: 5647
(Release ID: 1728482)
Visitor Counter : 151