امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

اس سال گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 13 فیصد زائد گیہوں پیدا ہوا


اب تک 428.77 ایل ایم ٹی گیہوں کی حصولیابی ہو چکی ہے، یہ گیہوں گذشتہ برس کے 379.68 ایل ایم ٹی مقدار سے زیادہ ہے

تقریباً 48.20 لاکھ کاشتکاروں کو جاری گیہوں وصولی سے فائدہ حاصل ہوا ہے

جاری کے ایم ایس 2020۔21 اور آر ایم ایس سے وصول کیے گئے 835.18 ایل ایم ٹی کے بقدر دھان سے 123.44 لاکھ کاشتکاروں کو فائدہ حاصل ہوا ہے

اس سال گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 12 فیصد سے زائد دھان کی حصولی عمل میں آئی

سرکاری ایجنسیوں نے 845426.71 ایم ٹی دالیں اور تلہن کے بیج ایم ایس پی کے تحت وصول کی ہیں

Posted On: 16 JUN 2021 6:40PM by PIB Delhi

 

جاری آر ایم ایس 2021۔22 کے تحت گیہوں کی حصولیابی اس کی پیداواری ریاستوں میں (15 جون 2021 تک)بلا روک ٹوک چل رہی ہے اور 428.77 ایل ایم ٹی گیہوں کی حصولیابی عمل میں آچکی ہے جو اب تک کی سب سے زیادہ مقدار ہے، ساتھ ہی ساتھ 2020۔21 کے آر ایم ایس میں 389.92 ایل ایم ٹی کے مقابلے میں بھی زائد ہے، جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت کے دوران 379.68 ایل ایم ٹی گیہوں کی حصولیابی عمل میں آئی تھی۔

تقریباً 48.20 لاکھ کاشتکار پہلے ہی 84682.65 کروڑ روپئے کی مالیت کی ایم ایس پی سے جاری آر ایم ایس حصولیابی کے دوران مستفید ہو چکے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LRCK.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023LD7.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KX81.png

       
      https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LRCK.png
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

خریف 2020۔21 کے جاری سیزن میں دھان کی حصولیابی پیداواری ریاستوں میں حسب معمول جاری ہے اور اب تک 835.18 ایل ایم ٹی دھان کی وصولی (اس میں خریف کی فصل کا 707.67 ایل ایم ٹی اور ربیع کی فصل کا 127.51 ایل ایم ٹی دھان بھی شامل ہے)۔ 15 جون 2021 تک عمل میں آئی ہے جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت کے دوران 745.78 ایل ایم ٹی دھان کی وصولی عمل میں آئی۔

تقریباً 123.44 لاکھ کاشتکاروں کو پہلے ہی جاری کے ایم ایس حصولیابی آپریشنوں کے تحت 157681.77 کروڑ روپئے کے بقدر کی مالیت کی ایم ایس پی سے فائدہ حاصل ہو چکا ہے۔ دھان کی حصولی اب تک کی سب سے زیادہ بلندیوں تک پہنچ چکی ہے اور اس نے 2019۔20 کے کے ایم ایس کے تحت گذشتہ 773.45 ایل ایم ٹی سے بھی تجاوز کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0043X5E.png

خریف مارکیٹنگ سیزن 2020۔21 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021 کے سلسلے میں ریاستوں کی جانب سے حاصل ہوئی تجویز کی بنیاد پر 107.83 ایل ایم ٹی دالوں اور تلہنوں کی حصولیابی کی منظوری دی گئی تھی۔ ساتھ ہی ساتھ اس میں تمل ناڈو ، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھرا پردیش کے سلسلے میں 2021 کے موسم گرما کی حصولیابی کی تجاویز بھی شامل تھیں۔ یہ تمام تر حصولیابی امدادی قیمتوں کی اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت کی جانی تھی۔ آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالا سے 1.74 ایل ایم ٹی ناریل کی حصولیابی کے لئے منظوری بھی دی گئی تھی۔ دیگر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے منظوریاں دالوں، تلہنوں اور ناریل کے سلسلے میں پی ایس ایس کے تحت حاصل ہونے والی تجاویز کے موصول ہونے پر دی جائیں گی تاکہ ان فصلوں کی ایف اے کیو گریڈ کی حصولیابی مشتہر کردہ ایم ایس پی کے مطابق 2020۔21 کے لئے براہِ راست درج رجسٹر کاشتکاروں سے کی جا سکے، اگر متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نوٹیفائیڈ فصل تیار ہونے کی مدت کےد وران منڈی کے نرخ ایم ایس پی سے کم ہو جاتے ہیں ، تو اس صورت میں مرکزی نوڈل ایجنسیاں ریاستی نامزد حصولیابی ایجنسیوں کے ذریعہ یہ عمل انجام دیں گی۔

15 جون 2021 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے 45426.71 ایم ٹی کے بقدر مونگ، اڑد، تور، چنا، مسور، مونگ پھلی کی پھلیاں، سورج مکھی کے بیج، سرسوں، سویابین وغیرہ کی حصولیابی 4409.67 کروڑ کے بقدر کی مالیت کی ایم ایس پی کے تحت انجام دی ہے جس سے تمل ناڈو، کرناٹک ، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، اترپردیش، تلنگانہ، ہریانہ اور راجستھان میں 2020۔21 کی خریف کی فصل کے دوران اور 2021 کی ربیع کی فصل کے دوران 503432 کاشتکاروں کو فائدہ حاصل ہوا ہے۔

اسی طریقے سے کرناٹک اور تمل ناڈو میں 2020۔21 کے فصل سیزن کے دوران 52.40 کروڑ کی ایم ایس پی مالیت پر 5089 ایم ٹی ناریل کی وصولی عمل میں آئی ہے۔ 2021۔22 کے سیزن کے لئے 51000 ایم ٹی ناریل کی حصولیابی تمل ناڈو سے کی جانے کی منظوری دی جا چکی ہے۔ جبکہ اس سلسلے میں حصولیابی کا عمل ریاستی حکومت کی جانب سے مقررہ تاریخ سے شروع ہوگا۔متعلقہ ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں اپنے ذریعہ طے کی جانی والی تاریخوں سے وصولی شروع کرنے کے لئے ضروری انتظامات میں مصروف ہیں۔ ان تاریخوں کا تعین، دالوں اور تلہنوں کی آمد کے ساتھ کیا جانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006032L.png  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005FNIF.png 

 

 

 

 

 

 

 

 

******

 

 ( ش ح ۔م ن ۔ اب ن)

U- 5565



(Release ID: 1727862) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Punjabi