ارضیاتی سائنس کی وزارت

مشرقی اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ،مغربی بنگال، سکم، وسطی مہاراشٹر کے گھاٹ علاقوں کونکن، گوا اور ساحلی و جنوبی وسطی کرناٹک میں الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کاامکان

Posted On: 16 JUN 2021 2:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:16جون، 2021۔بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے موسم کی پیش گوئی سے متعلق قومی مرکز کے مطابق:

کُل ہند موسم  کی پیشگی سے متعلق بلیٹن

16 جون (پہلا دن) : مشرقی اترپردیش ،بہار،جھارکھنڈ،مغربی بنگال اور سکم ،وسطی مہاراشٹر کے گھاٹ کے علاقوں ،کونکن ، گوا اور ساحلی جنوبی وسطی کرناٹک  میں الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کاقومی امکان ہے  جبکہ ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ ، مغربی مدھیہ پردیش، ودربھ ، چھتیس گڑھ، اڈیشہ ،اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، تلنگانہ، شمالی وسطی کرناٹک ،کیرالا اورماہے اور تملناڈوکے گھاٹ کے علاقوں میں الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کا امکان ہے۔

جموں وکشمیر، لداخ، گلگت-بلتستان، مظفر آباد اور ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈیگڑھ و دہلی، اترپردیش، مشرقی راجستھان، انڈمان ونکوبار جزائر اور تلنگانہ میں الگ الگ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ  کی رفتار سے ہواؤں کے تیزجھکڑ چلنے کا امکان ہے اور مشرقی مدھیہ پردیش ،ودربھ ، چھتیس گڑھ،بہار،جھارکھنڈ ،مغربی بنگال اور سکم ،اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم ،تریپورہ اور گجرات میں الگ الگ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ اسی طرح مغربی راجستھان میں الگ الگ مقامات پر گرج چمک اوردھول کی آندھیوں  کے ساتھ 30 سے 40 کلو میٹر کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

شمالی اور ملحقہ مشرقی وسطی خلیج بنگال ،اڈیشہ – مغربی بنگال کے ساحلوں ، مغربی وسطی خلیج بنگال، مشرقی ساحلی آندھرا پردیش کے علاقوں میں 40 سے 50 اور 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیزہوائیں چلنے کاامکان ہے، جبکہ خلیج منار اور اس سے متصل کیرالا، کرناٹک ، گوا ،مہاراشٹر اور گجرات کے ساحلی علاقوں میں 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ جنوب مغربی ، مغربی وسطی اور ملحقہ مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں 45 سے 55 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں نہ جائیں۔

(براہ کرم مزید تفصیلات اور گرافکس کے لئے یہاں کلک کریں)

برائے مہربانی مخصوص مقام کی پیش گوئی اور انتباہ کے لئے موسم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں، زرعی موسم ایڈوائزری کے لئے میگھدوت ایپ اور  بجلی گرنے کے انتباہ کے لئے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور ضلع وار وارننگ کے لئے ریاستی ایم سی / آر ایم سی کی ویب سائٹوں کو ملاحظہ کریں۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 5533



(Release ID: 1727731) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi