ارضیاتی سائنس کی وزارت

شمال مغربی جھارکھنڈ اور اس کے نواحی علاقوں میں کم دباؤ کاعلاقہ اب مشرقی اترپردیش اوراس سے ملحقہ  بہارمیں واقع ہے  اور اس سے وابستہ  گردابی گردش  کرہ متغیرہ تک پھیل گئی ہے

Posted On: 15 JUN 2021 5:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15جون2021/ہندستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے قومی موسم کے پیشگوئی کے مطابق:

(منگل 15 جون 2021، جاری ہونے کا وقت  دوپہر ایک بجے ہندستانی وقت کے مطابق)

صبح 830  بجے ہندستانی وقت کے مطابق مشاہدات پر مبنی

کل ہند موسمی حوالہ سےتازہ ترین معلومات (مڈڈے)

  • مانسون کی شمالی حد (این ایل ایم) مسلسل عرض البلد  20.5 ڈگری این / طول البلد60 ڈگری ای ، ڈیو، سورت، نندوربار  ، بھوپال، نوگونگ،  ہمیر پور، بارہ بنکی،  بریلی،  سہارنپور ، امبالہ اور دیو سے گذرر ہی ہے۔
  • درمیانی وقفے سے چلنے والی  مغربی ہواؤں کے  قریب آنے کی وجہ سے   شمالی مغربی ہندستان کے باقی حصوں میں  مانسون کی  پیش رفت   مزید آہستہ   ہونے کا امکان ہے۔ مانسون کی پیش رفت کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر مزید تازہ ترین   معلومات فراہم کی جائے گی۔
  • شمال مغربی جھارکھنڈ اور اس کے نواح میں  کم  دباؤ کا علاقہ اب  مشرقی اترپردیش اور اس سے ملحقہ  بہار میں واقع ہے اور اس سے وابستہ    گردابی گرداش کرہ متغیرہ کی  سطح تک  پھیلی ہوئی ہے۔
  • سمندری طوفان کی گردش کے طو رپر ایک  مغربی اضطراب شمال پاکستان اور اس کے گردو نواح میں واقع  ہے جس کی اوسط  سطح سمندر سے 3.6 اور 4.5 کلو میٹر پر ہ ے۔
  • اوسط  سمندری سطح پر اس کا راستہ  شمال مغربی راجستھان  سے ہریانہ، جنوب مغربی اترپردیش  ، مشرقی اترپردیش  میں کم دباؤ والے علاقے  اور اس سے ملحقہ  بہار،  جھارکھنڈ، گنگائی مغربی بنگال تک اور اس سے 9 کلو میٹر  تک سطح سمندر سے بلندی تک  پھیلی ہے۔
  • شمالی ہریانہ اور اس کے گردو نواح میں 5 کلو میٹر کے فاصلے پر گردابی  گرداش کا مطلب  اوسط سمندری سطح پر برقرار ہے۔
  •  ساحلی  سے دور  اوسط سمندری سطح پر ٹرف  اب شمالی مہاراشٹر  کے ساحل سے شمالی کیرالہ تک بڑھ گیا ہے۔
  • مشرقی وسطی بحر عرب سے لے کر جنوبی کونکن  تک اب جنوبی بحر عرب کے وسطی حصے سے  4.5 اور 5.8 کلو میٹر  اوپر کی سطح سمندر پر ہے۔
  • جنوبی آسام اور اس سے ملحقہ  علاقے میں سمندری سطح پر 0.9 کلو میٹر اوپر گردابی گردش کم ہوگئی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے براہ  مہربانی  ملاحظہwww.imd.gov.in کریں یا رابطہ+91 11 24631913, 24643965, 24629798 کریں۔

برائے مہربانی مخصوص مقام کی پیش گوئی اور انتباہ کے لئے  موسم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں۔ میگھ دوت ایپ برائے ایگرومیٹ ایڈوائزری اور دامن ایپ  برائے بجلی گرنے کی انتباہ  اور ریاست ایم سی/ آر ایم سی کو ویب سائٹوں کے مطابق  انتباہ کےلئے ملاحظہ کریں۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-5508

 


(Release ID: 1727416) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi