وزارت خزانہ

نئے سرکاری اسٹاک(i) 5.63فیصد،2026'  (ii) 'حکومت ہند کے فلوٹنگ ریٹ بانڈ 2033'، (iii) سرکاری اسٹاک 6.64فیصد، 2035' اور (iv)سرکاری اسٹاک 6.67فیصد، 2050' کی فروخت (دوبارہ جاری) کے لئے نیلامی

Posted On: 14 JUN 2021 6:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 14 جون        حکومت ہند  نے (i) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 11،000 کروڑ  روپے (برائے نام) کی مطلع شدہ فروخت کے لیے سرکاری اسٹاک،  '5.63فیصد، 2026' (ii) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 4،000 کروڑ روپے (برائے نام) کی مطلع شدہ رقم کے لئے حکومت ہند کی فلوٹنگ ریٹ بانڈ، 2033 ،(iii) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 10،000 کروڑ روپے (برائے نام) کی ایک مطلع شدہ رقم کے لئےسرکاری سیکوریٹی، 6.64فیصد گورنمنٹ سیکیورٹی ، 2035،  (iv) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 7،000 کروڑ  روپے (برائے نام) کی مطلع شدہ رقم کے لئے سرکاری اسٹاک 6.64فیصد  2050 کی فروخت (دوبارہ جاری)  کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کے پاس مذکورہ سیکوریٹی میں سے ہر ایک کے مقابلے 8000 کروڑ روپئے تک کی اضافی خریداری برقرار رکھنے کی گنجائش ہوگی۔ یہ نیلامیاں مختلف قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے  کیا جائے گا۔ اس نیلامی کا انعقاد ریزرو بینک آف انڈیا ، ممبئی آفس ، فورٹ ، ممبئی کے ذریعہ ایک سے زیادہ قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرکے 18 جون 2021 (جمعہ) کو کیا جائے گا۔

اسٹاک کی فروخت کی مطلع شدہ رقم کی 5 فیصد تک کی رقم سرکاری نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کے لیے اسکیم کے مطابق اہل افراد اور اداروں کو  مختص کیا جائے گا۔

نیلامی کے لئے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں 18 جون 2021 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سلوشن (ای۔کوبیر) سسٹم پر الیکٹرانک شکل میں جمع کی جانی چاہئے۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح ساڑھے 10 بجے اور 11 بجے کے درمیان  کی جانی چاہیے اور مسابقتی بولیاں صبح ساڑھے 10 بجے اور 11 بجے کے درمیان  کی جانی چاہیے۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 18 جون 2021 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کے ذریعہ ادائیگی 21 جون 2021 (پیر) کو ہوگی۔

یہ اسٹاک ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ وقتا فوقتا  ترمیم شدہ سرکلر نمبر RBI / 2018-19 / 25 مورخہ 24 جولائی ، 2018 کے تحت جاری مرکزی حکومت کی سیکوریٹی میں جاری کردہ لین دین سے متعلق رہنما اصول  کے مطابق 'جب  جاری  کیے جائیں ' کاروبار کے اہل ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 (14.06.2021)

U-5471



(Release ID: 1727114) Visitor Counter : 108


Read this release in: Punjabi , English , Hindi