ارضیاتی سائنس کی وزارت

گجرات کے کچھ اور حصوں، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ کے باقی حصوں ، اڈیشہ اور پورے مغربی بنگال میں جنوب-مغربی  مانسون کے آگے بڑھنے کے لئےحالات سازگار

Posted On: 10 JUN 2021 5:36PM by PIB Delhi

بھارتی محکمہ موسمیات کے  موسم سے متعلق  قومی پیشگوئی  مرکز (آئی ایم ڈی) کے مطابق :

(ریلیز جاری کرنے کا وقت : 16:30   آئی ایس ٹی ، جمعرات 10 جون 2021 )

پورے بھارت کے موسم سے متعلق پیشگوئی بلیٹن  (شام ) :

  • جنوب مغربی مانسون جنوبی گجرات علاقے کے کچھ اور حصوں ، مہاراشٹر کے باقی حصوں ، تلنگانہ اور آندھراپردیش، جنوبی مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں، ، چھتیس گڑھ اور جنوبی اڈیشہ ، وسطی خلیج بنگال کے باقی حصوں اور شمالی خلیج بنگال کے بیشتر حصوں میں آج 10 جون 2021 کو مانسون آگے بڑھ گیا۔
  • مانسون کی شمالی حد (این ایل ایم) اس وقت 20 ڈگری شمالی عرض البلد / 60 ڈگری مشرقی طول البلد ، 20.5 ڈگری شمالی عرض البلد/70 ڈگری مشرقی طول البلد ، سورت ،نندوربار ، بیتول ، منڈلا، بلاسپور ، بولنگیر  اور پوری ، 22.5 ڈگری شمالی عرض البلد/89.5 ڈگری مشرقی طول البلد ،24 ڈگری شمالی عرض البلد/89.5 ڈگری مشرقی طول البلد اور باگڈوگرا تک پہنچ گئی ہے۔  
  • آئندہ 48 گھنٹے کے دوران جنوب مغربی مانسون کے گجرات کے کچھ اور حصوں، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ کے باقی حصوں ، پورے مغربی بنگال اور جھارکھنڈ ، بہار اور مشرقی اترپردیش کے کچھ حصوں اور شمالی خلیج بنگال کے سبھی علاقوں میں پہنچنے کے لئے حالات سازگار ہیں ۔
  • شمال مغربی خلیج بنگال کے اوپر ایک گردابی ہواؤں کا ایک حلقہ بناہوا ہے ۔ اس کے اثر سے شمالی مغربی خلیج بنگال پر آئندہ 24 گھنٹےکے دوران ایک کم دباؤ کا حلقہ بننے کا امکان ہے۔ یہ مانسون سسٹم 24 گھنٹے کے بعد مزید طاقتور ہوسکتا ہے۔ اس کے مغربی اور شمال مغرب کی سمت میں اڈیشہ کی طرف بڑھنے کے آثار ہیں۔
  • شمالی پنجاب سے جنوبی ہریانہ ، جنوبی اترپردیش ، وسطی جھارکھنڈشمالی اڈیشہ سے ہوتے ہوئے خلیج بنگال کے شمال مشرقی حصوں کے بیچ ایک ٹرف بنا ہوا ہے۔
  • سطح سمندر سے 1.5 کلومیٹر کی بلندی پر جنوبی اترپردیش کے اوپر ایک گردابی ہواؤں کا حلقہ بناہوا ہے۔
  • شمالی مہاراشٹر کے ساحلی علاقوں سے شمالی کیرالہ کے ساحلی حصوں کے بیچ ایک ٹرف لائن بنی ہے۔
  • بحیرہ عرب کے وسطی حصوں کے اوپر 3.1 کلومیٹر کی بلندی سے لے کر 5.8 کلومیٹر کی بلندی کے بیچ ایک گردابی ہواؤں کا حلقہ بنا ہوا ہے۔
  • بحیرہ عرب کے وسطی حصوں پر بنے اس سرکولیشن سے 3.1 کلومیٹر کی بلندی سے لے کر 5.8 کلومیٹر کی بلندی کے بیچ ایک ٹرف بنا ہوا ہے ۔
  • پاکستان کے وسطی  حصوں اور اس سے ملحقہ حصوں پر سطح سمندر سے 1.5 کلومیٹر اور 2.1 کلومیٹرکی بلندی پر ایک گردابی ہواؤں کا حلقہ بنا ہوا ہے۔

مزید معلومات کے لئے لاگ آن کریں www.imd.gov.in  یا   +911124631913,24643965,24629798 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔(1875 سے ملک کی خدمت کے لئے وقف )

مقامات پر مبنی  موسم کی مخصوص پیشگوئی اور وارننگ کے لئے موسم ایپ، زراعت سے متعلق موسم کے بارے میں صلاح کے لئے میگھ دوت ایپ، اور بجلی گرنے سے متعلق وارننگ معلوم کرنے کے لئے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں ۔ ضلع وار موسم کی پیش گوئی اور وارننگ کے لئے ریاستوں کے  موسم دفتر/ علاقائی موسم دفتر کی ویب سائٹ پر لاگ آن کریں۔

 

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:5397)


(Release ID: 1726647) Visitor Counter : 197


Read this release in: English , Hindi , Hindi