قبائیلی امور کی وزارت
دمن اور سلواسا ، دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو میں ٹرائبس انڈیا کے 2 نئے آؤٹ لیٹس کا افتتاح کیا گیا: یہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پہلا ہے
ملک بھر میں 137 ٹرائبس انڈیا آؤٹ لیٹس
Posted On:
11 JUN 2021 6:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی:11جون،2021۔قبائلی دستکاروں اور جنگل کے مکینوں کو ان غیر معمولی حالات سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے اور قبائلی کاریگروں کی روزی روٹی کو مارکیٹنگ کے ذریعہ فروغ دینے کے لئے جاری اقدامات کے ایک حصے کے طور پر اور قبائلی پیداوار اور مصنوعات کو مدد فراہم کرنے کے لئے ٹرائفڈ ملک بھر میں اپنے خردہ آوٹ لیٹس کو بڑھا رہا ہے۔ اس تناظر میں 7 جون 2021 کو مرکز کے زیر انتظام علاقے دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو کے ایڈمنسٹریٹر جناب پرفل پٹیل کے ذریعہ دمن اور سلواسا، دادر اور نگر حویلی میں دو نئے آؤٹ لیٹس کا افتتاح کیا گیا۔
"مجھے خوشی ہے کہ ٹرائبس قبائلی عوام کی زندگیاں بہتر بنانے اور انہیں بڑی منڈیوں تک بہتر رسائی حاصل کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے، خاص طور پر ایسے حالات کے دوران جب وبائی مرض ان کی آمدنی اور معاش کو متاثر کررہی ہے۔ " - جناب پرفل پٹیل نے یہ بات افتتاح کے دوران کہی۔
"قبائلی عوام کو بااختیار بنانا ٹرائفڈ کا بنیادی مقصد ہے۔ ہماری ساری کوششیں، خواہ ان کی پیداوار کی بہتر قیمت حاصل کرنے میں تعاون بہم پہنچانا ہو، ان کی بنیادی پیداوار کی قدر میں اضافے کرنے میں مدد یا بڑی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے میں ان کی مدد کرنا ہو، اس کا مقصد ہدف کو حاصل کرنا ہے۔ اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم اپنی خردہ آؤٹ لیٹس کو بڑھانے کے لئے مستقل طور پر کام کر رہے ہیں۔ یہ بات ٹرائفڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پرویر کرشنا نے قبائلیوں کی مدد کے لئے تنظیم کے مشن کا اعادہ کرتے ہوئے کہی۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو میںیہ دو شوروم، اپنی نوعیت کا پہلا، ہندوستان کی تمام ریاستوں سے مہیشوری، پوچم پلی، چندرئی، باغ جیسی روایات سے بہترین مستند قبائلی دستکاریوں اور ہینڈلوم کی نمائش کریں گے۔ اس کے علاوہ یہاں قدرتی اور نامیاتی پیداوار اور خصوصی مصنوعات، ون دھن کے لوازمات اور قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی اشیاء جیسے نامیاتی اناج، مصالحہ جات، جڑی بوٹیوں کی چائے کے علاوہ خصوصی گھنٹی اور دھات کے کام کی چیزوں کی بھی نمائش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس بڑے اسٹور میں پرکشش اشیاء کے زمروں میں ٹیکسٹائل، ساڑی اور اسٹول جیسے باغ پرنٹ، مردوں، خواتین اور بچوں کے لئے تیار لباس، شاندار قبائلی زیورات، دھات کے کام، لوہے کی اشیاء، برتنوں کی پینٹنگز، ون دھن قدرتی پیداوار کی نمائش کے لئے خصوصی کاؤنٹر بھی موجود ہیں۔
1999 میں نئیدہلی کے 9 مہادیو روڈ پر ایک ہی پرچم بردار اسٹور سے آج ملک بھر میں 137 پرچون آؤٹ لیٹس کے ساتھ ٹرائبس انڈیا برانڈ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
قبائلیوں کو بااختیار بنانے کے اپنے مشن کے تحت ملک بھر میں قبائلی برادریوں کی معاشی بہبود کو فروغ دے کر (مارکیٹنگ کی ترقی اور ان کی صلاحیتوں کی مستقل ترقی کے ذریعے)، قبائلیوں کی فلاح و بہبود کی ایک نوڈل ایجنسی کی حیثیت سے ٹرائبس نے ٹرائبس انڈیا برانڈ کے تحت اپنے خردہ آوٹ لیٹس نیٹ ورک کے ذریعے قبائلی فنون اور دستکاریوں پر مشتمل سامان کی خریداری اور مارکیٹنگ کا آغاز کیا تھا۔
*****
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:5366
(Release ID: 1726456)
Visitor Counter : 180