ریلوے کی وزارت

مشن موڈ میں 400 سے زیادہ آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ملک بھر میں آکسیجن پہنچائی



آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ملک بھر میں 28473 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن پہنچائی

اب تک آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے رقیق طبی آکسیجن سے لدے1648 ٹینکروں سے 15ریاستوں کو راحت پہنچائی

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے تمل ناڈو ، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں باالترتیب 4300،3400اور3200 میٹرک ٹن ایل ایم او پہنچائی

مہاراشٹر میں 614 میٹرک ٹن آکسیجن پہنچائی گئی ہے ،تقریباً 3797 میٹرک ٹن اترپردیش میں ، 656 میٹرک ٹن مدھیہ پردیش میں ،5722 میٹرک ٹن دہلی میں ، 2354 میٹرک ٹن ہریانہ میں ، 98 میٹرک ٹن راجستھان میں،3450 میٹرک ٹن کرناٹک میں ،320 میٹرک ٹن اتراکھنڈ میں ،4303 میٹرک ٹن تمل ناڈو میں،3212 میٹرک ٹن آندھرا پردیش میں،225 میٹرک ٹن پنچاب میں،513 میٹرک ٹن کیرالہ میں ،2765 میٹرک ٹن تلنگانہ میں،38 میٹرک ٹن جھارکھنڈ میں اور400 میٹرک ٹن آسام میں پہنچائی جاچکی ہے

Posted On: 10 JUN 2021 7:34PM by PIB Delhi

 

انڈین  ریلوے تمام رکاوٹوں پر قابو پاتے ہوئے اور نئے نئے حل تلاش کرتے ہوئے پورے ملک کی مختلف ریاستوں کو رقیق طبی آکسیجن(ایل ایم او) فراہم کرکے راحت پہنچانے سے متعلق اپنا سفر مسلسل جاری رکھے ہوئے  ہے۔

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ملک میں 28ہزار میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن  فراہم کرانے کے نشانے کو پار کرلیا ہے۔اب تک انڈین ریلوے نے پورے ملک کی مختلف ریاستوں کو 1648 سے زیادہ ٹینکروں میں تقریباً 28473 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن فراہم کی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 401 آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے اب تک اپنا سفر مکمل کرلیا ہے۔ جس سے مختلف ریاستوں کو بہت راحت پہنچی ہے۔

اس ریلیز کے جاری ہونے کے وقت تک 18 ٹینکروں میں 347 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن لیکر 4آکسیجن ایکسپریس ٹرینیں چل رہی ہیں۔

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے تمل ناڈو ، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں باالترتیب 4300،3400اور3200 میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او پہنچائی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے 47 دن پہلے 24 اپریل کومہاراشٹرکیلئے  126 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن لیکر اپنے پہلے سفر کا آغاز کیا تھا۔

انڈین ریلوے کی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ درخواست کنندہ ریاستوں کو کم سے کم ممکن وقت میں زیادہ سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن فراہم کرے۔

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کے ذریعہ 15 ریاستوں کو آکسیجن فراہم کرکے راحت پہنچائی گئی ہے۔یہ ریاستیں ہیں اتراکھنڈ،کرناٹک،مہاراشٹر،مدھیہ پردیش،آندھراپردیش،راجستھان،تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب،کیرالہ ،دہلی،اترپردیش،جھارکھنڈاور آسام۔

اس ریلیرز کے جاری ہونے کے وقت تک مہاراشٹر میں 614 میٹرک ٹن آکسیجن پہنچائی گئی ہے ،تقریباً 3797 میٹرک ٹن اترپردیش میں ، 656 میٹرک ٹن مدھیہ پردیش میں ،5722 میٹرک ٹن دہلی میں ، 2354 میٹرک ٹن ہریانہ میں ، 98 میٹرک ٹن راجستھان میں،3450 میٹرک ٹن کرناٹک میں ،320 میٹرک ٹن اتراکھنڈ میں ،4303 میٹرک ٹن تمل ناڈو میں،3212 میٹرک ٹن آندھرا پردیش میں،225 میٹرک ٹن پنچاب میں،513 میٹرک ٹن کیرالہ میں ،2765 میٹرک ٹن تلنگانہ میں،38 میٹرک ٹن جھارکھنڈ میں  اور400 میٹرک ٹن آسام میں پہنچائی جاچکی ہے۔

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ابھی تک پورے ملک کی 15 ریاستوں کے لگ بھگ 39 شہروں اور قصبوں میں رقیق طبی آکسیجن پہنچائی ہے۔ان کے نام ہیں اترپردیش میں لکھنؤ،وارانسی،کانپور، بریلی، گورکھپوراور آگرہ ، مدھیہ پردیش میں ساگر،جبل پور،کٹنی اور بھوپال،مہاراشٹر میں ناگپور،ناسک ،پنے ،ممبئی اور شولاپور،تلنگانہ میں حیدرآباد، ہریانہ میں فرید آباد اور گروگرام، دہلی میں تغلق آباد،دہلی کینٹ اور اوکھلا ،راجستھان میں کوٹہ اور کنک پارہ،کرناٹک میں بنگلورو،اتراکھنڈ میں دہرادون ،آندھراپردیش میں نیلور،گنٹور،تاڑی پتری اور وشاکھا پٹنم،کیرالہ میں ارناکولم، تمل ناڈو میں تروولور ،چنئی ٹیوٹی کورین ،کوئمبٹور اورمدورئی ،پنچاب میں بھٹنڈہ اور پھلور ،آسام میں کامروپ اور جھارکھنڈ میں رانچی شامل ہیں۔

انڈین ریلوےنے آکسیجن سپلائی سے متعلق مقامات کے ساتھ مختلف روٹس کا نقشہ تیار کیا ہےاور ریاستوں کی کسی بھی ابھرتی ضرورت کے مطابق اپنے آپ کو تیاررکھتا ہے۔ریاستیں رقیق طبی آکسیجن لانے کی غرض سے انڈین ریلوےکو ٹینکرس فراہم کرتی ہیں۔

انڈین ریلوے پورے ملک کا چکر لگارہاہےاور مغرب میں ہاپا ،بڑودہ اورموندرا،مشرق میں راور کیلا ،دورگاپور، ٹاٹا نگراور انگل جیسے مقامات سے آکسیجن حاصل کررہاہےاور پھراس آکسیجن کواپنے منصوبے کے مطابق  اتراکھنڈ ،کرناٹک ،مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان،تمل ناڈو ،ہریانہ ، تلنگانہ، پنجاب،کیرالہ، دہلی ، اترپردیش اور آسام  ریاستوں کو فراہم کرارہا ہے ۔

اس بات کو یقینی بنانے کے مقصد سے آکسیجن سے متعلق راحت تیز ترین ممکن وقت میں  متعلقہ ریاستوں تک پہنچادی جائے ، ریلوے کا محکمہ آکسیجن ایکسپریس ،مال بردار ٹرینیں، چلانے میں نئے معیارات اور غیر معمولی  پیمانے تخلیق کررہا ہے ۔ان مال بردار ٹرینوں کی اوسط رفتار طویل فاصلے کے مقامات کیلئے زیادہ تر معاملوں میں 55 کلو میٹر فی گھنٹے سے زیادہ ہوتی ہے۔مختلف خطوں  میں کام کرنے والی ٹیمیں اعلیٰ ترجیح والے گرین کوریڈار پر چلتے ہوئے جلد از جلد کام کرنے کے احساس کے ساتھ سب سے زیادہ مشکل حالات میں 24 گھنٹے کام کررہی ہیں تاکہ آکسیجن کو تیز ترین ممکن وقت میں پہنچانے کو یقینی بنایا جاسکے۔مختلف سیکشنوں میں عملے کے ارکان کی تبدیلی کیلئے تکنیکی طورپر کام روکنے کے وقت کو کم کرکے ایک منٹ کردیا گیا ہے۔

خوش اسلوبی کے ساتھ آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کی بلا رکاوٹ آمد ورفت کو یقینی بنانے کے مقصد سے راستوں کو کھلا رکھا جاتا ہے اور انتہائی چوکسی برتی جارہی ہے۔

یہ سب اس طریقہ سے کیا جارہا ہے کہ دیگر مال بردار گاڑیوں کی نقل و حمل کی رفتار میں بھی کوئی کمی نہ ہو۔

نئی آکسیجن ٹرین چلانا ایک بہت متحرک عمل ہے اور تمام اعداد وشمار کو ہر وقت تازہ ترین بنایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اور زیادہ آکسیجن سے لدی  ایکسپریس ٹرینوں کے رات کو بعد میں اپنے سفر شروع کرنے کا امکان ہے۔

 

 

*************

 

ش ح-ا گ- م ش

U. No.5329



(Release ID: 1726173) Visitor Counter : 166


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Punjabi