ارضیاتی سائنس کی وزارت

اگلے چار دنوں میں  شمال مغربی بھارت کے  میدانوں میں  25۔35 کلو میٹر   فی گھنٹہ کی رفتار  سے  تیز ہوائیں چلنے کا امکان

Posted On: 10 JUN 2021 1:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 10 جون 2021،     بھارتی محکمہ موسمیات کے   موسم کی پیش گوئی کرنے والے  قومی مرکز  کے مطابق:

ہوا کا پیٹرن اور وینٹی لیشن انڈیکس پیش گوئی

(بتاریخ 8 جون 2021، جاری کئے جانے کا وقت بھارتی معیاری وقت 1150 بجے)

شمال مغرب بھارت کے لئے موسم کی پیش گوئی

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران موسم کے  اہم مشاہدات ، جو کہ آج بھارتی معیاری وقت  0830 بجے بھیجے گئے

  • اتراکھنڈ، اترپردیش اور مشرقی راجستھان میں کہیں کہیں بارش ہوئی/ گرج کے ساتھ چھینٹے پڑے۔ باقی شمال مغرب بھارت میں موسم خشک رہا،
  • اتراکھنڈ  اور اترپردیش میں کہیں کہیں گرچ کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں ،
  • اترپردیش میں کہیں کہیں دھول بھری آندھی چلی،
  • شمال مغرب بھارت میں  سب سے زیادہ درجہ حرارت 45.0 ڈگری سیلسیس شری گنگا (راجستھان) میں درج کیا گیا۔

 

آئندہ پانچ دنوں کے لئے  موسم کی عام  پیش گوئی  (13 جون 2021 کے بھارتی معیاری وقت 0830 بجے تک)

  • شمال مغرب بھارت کے میدانوں میں آئندہ 48 گھنٹوں تک  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں  کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ اس کے بعد 2 سے 4 ڈگری سیلسیس کی گراوٹ آئے گی۔
  • اگلے چار دنوں میں  شمال مغربی بھارت کے  میدانوں میں  25۔35 کلو میٹر   فی گھنٹہ کی رفتار  سے  تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اس کےبعد کے دو دنوں   (13 جون 2021  کے بھارتی معیاری وقت 0830 بجے سے  15 جون 2021 کو بھارتی معیاری وقت  0830 بجے تک) کے لئے  متوقع موسم۔

  • راجستھان کو چھوڑ کر شمال مغرب بھارت میں چھینٹے پڑنے سے لیکر  بڑے پیمانے پر بارش کا امکان ہے۔ راجستھان میں کہیں کہیں  بارش ہوسکتی ہے۔

 (تفصیلات اور گرافکس کےلئے براہ کرم یہاں کلک کریں)

(انتباہ کی تفصیلات کے لئے یہاں براہ کرم یہاں کلک کریں)

مقامات مخصوص  کی پیش گوئی اور انتباہ کے  لیے براہ مہربانی موسم ایپ ،  زراعت سے متعلق (ایگرو میٹ)،  مشورے کے لئے میگھ دوت ایپ ، بجلی کڑکنے کے انتباہ کے لئے   دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور ضلع وار انتباہ کے لئے  اسٹیٹ ایم  سی/ آر ایم سی ویب سائٹ دیکھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-0000

                          


(Release ID: 1726042)
Read this release in: English , Hindi , Tamil