وزارت خزانہ

’4.26 فیصد’جی ایس 2023 کے ‘ ، ’ 5.85 فیصد جی ایس 2030 ’  ’6.76 فیصد جی ایس 2061’  کے فروخت (اجراءِ نو) کے لیے نیلامی

Posted On: 07 JUN 2021 7:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 7 جون 2021،       بھارت سرکار نے (i)قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر شدہ رقم 3000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے لیے ‘4.26 فیصد گورنمنٹ سکیورٹی 2023‘، (ii) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر شدہ رقم 14000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے لیے’5.85  فیصد گورنمنٹ سکیورٹی 2030‘ اور (iii) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر شدہ رقم 9000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے لیے’6.76  فیصد  جی ایس 2061‘  کی فروخت  (اجراءِ نو ) کا اعلان کیا ہے۔ بھارت سرکار کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ متذکرہ بالا ہر ایک تمسکات میں سے ہر ایک کے لئے 6000 کروڑ روپئے تک کا فاضل سبسکرپشن اپنے پاس رکھ سکتی ہے۔ نیلامی کی کارروائی ریزروبینک آف انڈیا ، ممبئی آفس، فورٹ ممبئی کے ذریعے کئی قیمتوں کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے  11 جون 2021  (جمعہ) کے دن انجام دی جائے گی ۔

سکیورٹیز کی فروخت کی مشتہر شدہ رقم کا 5 فیصد تک ، سرکاری تمسکات کی نیلامی سے متعلق غیر مقابلہ جاتی نیلامی سہولت کی اسکیم کے مطابق مجاز افراد اور اداروں کو الاٹ کیا جائے گا۔

نیلامی کے لیے مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی دونوں طرح کی  بولیاں  11 جون 2021  کو ریزروبینک آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن (ای- کُبیر) سسٹم  پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی  جائیں۔ غیر  مقابلہ جاتی بولیاں  صبح ساڑھے دس بجے سے گیارہ بجے کے دوران اور مقابلہ جاتی بولیاں  صبح ساڑھے دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے کے دوران جمع کی  جائیں ۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان  11 جون 2021 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور نیلامی میں کامیاب بولی لگانے والوں کی طرف سے ادائیگی  14  جون 2021 (پیر ) کو کرنی ہوگی۔

یہ سکیورٹیز  ریزرو بینک آف انڈیا کے سرکولر نمبر آر بی آئی / 2018-19/ 25 مورخہ 24 جولائی 2018  (جیسا کہ  وقتا فوقتاً ترمیم شدہ ہے) اس کے ذریعہ جاری کردہ ’مرکزی حکومت کی سکیورٹیز   میں وین ایشوڈ ٹرانزیکشن‘ سے متعلق رہنما خطوط  کے مطابق ’ وین ایشوڈ ‘ ٹرینگ  کے لئے اہل ہوں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-5236

                          



(Release ID: 1725419) Visitor Counter : 133


Read this release in: Punjabi , English , Hindi