کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندستان نے  ایئر کنڈیشنر  اور ایل ای ڈی مینوفیکچررس کے لئے پی ایل آئی  اسکیم سےجڑی رہنما ہدایات  جاری


15 جون سے 15 ستمبر 2021 تک اسکیم سے متعلق درخواست دی جاسکتی ہے

Posted On: 04 JUN 2021 8:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،4 جون2021/ حکومت ہند کے کامرس اور صنعت کی وزارت کے   آنے والے ڈپارٹمنٹ فار پرموشن آف  انڈسٹری   اینڈ انٹرینشنل ٹریڈ  (ڈی پی  آئی آئی ٹی)  نے آج  (جمعہ)  ہندستان میں  وائٹ گڈز (ایئر  کندیشنر ا ور ایل ای ڈی لائٹس)  مینوفیکچرر کے لئے  پروڈکشن لنکڈ ان سینٹیو (پی ایل آئی)  یعنی  پروڈکٹ پر مبنی ترغیبی اسکیم   کا اعلان کیا ہے۔  اس اسکیم کا مقصد ہندستان میں  کل اشیا کے   بنانے کے لئے   ایک جامع    ایکو سسٹم  تیار  کرنا ہے،  اور  ہندستان کو  عالمی سپلائی چین کا   ایک اٹوٹ حصہ  بنانا ہے۔ صنعت اور  دیگر  اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ    منظم مشاورت کے ساتھ ڈی پی آئی آئی ٹی نے اسکیم کے     موثر آپریشن  اور اچھے نفاذ کے لئے    وسیع اسکیم  کو تفصیلی اسکیم رہنما ہدایات   جاری کی ہیں۔  اس اسکیم سے  عالمی سرمایہ     متوجہ کرنا،   مینوفیکچرنگ بڑھانے اور   بڑے پیمانے پر روزگارکے مواقع پیدا ہونے کی  امید ہے۔

پی ایل  آئی اسکیم  کو مالی سال 22-2021 سے  مال سال 29-2028 کے درمیان کل     6238 کروڑ روپے کی   لاگت  حد میں    محفوظ کیا جائے گا۔یکم اپریل   2021 یا اس کے بعد   کئے گئے    اہل  سرمایہ  کاری کے لئے اسکیم کی   رہنما ہدایت کے مطابق    ترغیبی رقم پر   غوروخوض کیا جائے گا۔ تفصیلی  اسکیم رہنما ہدایات   https://dipp.gov.in/production-linked-incentive-scheme/production-linked-incentive-scheme-pli-white-goods

پر دیکھے جاسکتے ہیں۔   درخواستیں 15 جون  سے 15 ستمبر  تک دی جاسکتی ہیں۔

حکومت کی دیگر  پی ایل آئی اسکیم میں  فائدہ لے رہی  تنظیم  مرکز اور ریاستی حکومتوں کی   دیگر اسکیموں کا بھی   فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

مختلف ٹارگیٹ سیگمنٹس کے لئے قبل از اہلیت   معیارات کو پورا کرنے والی کمپنیاں اسکیم  میں حصہ لینے کی اہل ہوں گی۔   براؤنڈ فیلڈ یا گرین فیلڈ سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے لئے انسینٹیو اسکیم   تسلیم کی جائے گی۔

کئی  ایم ایس ایم ای سمیت کئی متعدد  گھریلو کمپنیوں کو اس اسکیم سے منافع ہونے کی امید ہے۔   اس اسکیم  کے تحت صنعتوں    میں موجودہ ترقی شرح کے مقابلہ میں    بہت زیادہ ترقی شرح  حاصل کرنے ،    ہندستان میں   جامع ایکو سسٹم فروغ دینے   اور   ملک میں    اس میدان کے    مینوفیکچرنگ لیڈر   پیدا کرنے میں   اہم  رول   ادا کرنے کی امید ہے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-5191

 


(Release ID: 1725191) Visitor Counter : 222


Read this release in: English , Hindi