سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
’’بچوں میں کووڈ-19 : خطرات اور احتیاط‘‘
Posted On:
05 JUN 2021 12:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی،5 جون2021/ سی ایس او ای آر کی نئی اکائی سی ایس آئی آر- قومی سائنسی مواصلات اور پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (این آئی ایس سی پی آر) نئی دہلی نے کل (4 جون 2021کو) بچوں میں کووڈ-19 کے بارےمیں آدھے دن کا ایک آن لائن اجلاس منعقد کیا۔ یہ سیشن حال ہی میں کووڈ-19 کی دوسری لہر کے قہر اوربچوں پر اس کے اثر خطروں اور بچوں کی حفاظت کے لئے ضروری پروٹوکول پر مرکوز تھا۔ اس ویبینار کے مہمان خصوصی ڈاکٹر وی وجے لکشمی، ایڈیشنل کمشنر (اکیڈمک) کے وی ایس (ہیڈکوارٹر) نئی دہلی تھی، اور مہمان اسپیکر جناب بالا جی میڈیکل کالج اور اسپتال (ایس بی ایم سی ایچ) چنئی تمل ناڈو کے بچوں کی بیماریوں کے محکمے کے پروفیسر اور انڈین اکادمی آف پیڈیوٹرکٹس (آئی اے پی) کے ایگزیکٹیو بورڈ ممبران 2021 ڈاکٹر آر سوم شیکھر تھے۔ اس پروگرام میں سی ایس آئی آر - این آئی ایس سی پی آر کے ذریعہ دستیاب کرائے گئے فیس بک لنک کے ذریعہ کئی معزز اشخاص ، تحقیق کاروں اور سائنسدانوں اور مختلف اسکولوں کے طالبعلموں سمیت تقریباً 150 نمائندگان نے حصہ لیا۔
سی ایس آئی آڑ- این آئی یس سی پی آر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر رنجنا اگروال نے اپنی ابتدائی تبصرے یں ’جستجو‘ (کیوریاسٹی) ، جو کہ سال 2017 کے وسط میں شروع ہوئی طالب علموں- سائنسدانوں کو جوڑنے کی پہل ہے، اور اس کا مقصد اسکولی طلبہ میں ’سائنسی شعور‘ پیدا کرنا اور انہیں سائنس کے تئیں ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’جستجو‘ نے نہ صرف طلبا کے درمیان ایک قابل ستائش اثر پیدا کیا ہے، بکہ سائنس دانوں میں بھی جوش و خروش جگایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’جستجو ، طالبہ کو براہ راست سائنس دانوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ سماج کےلئے فائدہ مند اور فروغ کے اس سلسلہ میں موثر نتائجج ملنے کی امید ہے۔
ڈاکٹر وی وجے لکشمی، ایڈیشنل کمشنر ، کے وی ایس نے اپنے خطاب میں کہا کہ جستجو طالبہ کے لئے ایک خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔کیونکہ یہ سائنسدانوں کے ساتھ بات چیت کرنے اور ان کے کام کو قریب سے دیکھنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ ڈاکٹر وجے لکشمی نے کہاکہ غیر معمولی کووڈ 19 وبا نے ہماری زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیاہے۔ اس میں سب سے اہم سماجی زندگی اور بچوں کے انسانیت کو غیر عملی طریقے سے متاثر کیا ہے۔ اس کی وجہ سے انہیں تعلیم کے علاوہ کھیلنے کے حق سے بھی محروم ہونا پڑا ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی یاد دلائی کہ کیسے ہمارے اساتذہ بچوں کو تعلیم دینے کے دباؤ سے نپٹنے کے لئے راتوں رات آئی ٹی -لور تکنیکی ماہر بن گئے ہیں۔
ایس بی ایم سی ایچ چنئی کے بچوں کی بیماریوں کے محکمے کے پروفیسر اور آئی اے پی کے ای وی رکن پروفیسر آر سوم شیکھر نے انتہائی چھوٹے تفصیلات کو شامل کرتے ہوئے ’’ بچوں میں کووڈ-19 خطرات اور احتیاط‘‘ کے موضوع پر ایک لیکچر دیا۔ انہوں نے کہاکہ بچوں میں کووڈ19 کا ابھی بھی درمیانہ درجہ کا اثر ہے۔ انہوں نے ان دنوں بچوإں میں بڑھتے ہوئے وائرس کے خطرے کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے سمجھایادیگر فلو اور عام سردی کے درمیان کووڈ-19 علامات کی پہنچان اور فرق کیسے کریں۔
ڈاکٹر سوم شیکھر نے کہاکہ کووڈ-19 نے اب تک کرناٹک کو چھوڑکر ہندستان میں بچوں کو زیادہ متاثرنہیں کیا ہے۔ انہوں نے بچوں کے لئے کووڈ-19 کے علاج کے مختلف امور پر گفتگو کی۔ انہوں نے ہماری روزمرہ کی زندگی میں اپنائے جانے کے لائق کچھ تدابیر کے بارے میں مشورہ دیا۔جسمانی کسرت، بچوں کے ساتھ کھیلنا، صحت کو نقصان پہنچانے والے خوردنی اشیا سے بچنا، اچھی نیند ، ماسک پہننا، متوازن غذا اور عمر کے مطابق ٹیکہ کاری۔ سب سے اہم بات کے طور پر انہوں نے علامات اور بچوں کے برتاؤ میں بدلاؤ پر سخت نظر رکھنے کی صلاح دی۔
ڈاکٹر وائی مادھوری ، سینئر پرنسپل سائنس داں، سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر نے تبادلہ خیال اور اختتامی اجلاس کا خلاصہ پیش کیا۔ ڈاکٹر این کے پرسنا، نے اس پروگرام کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنےمیں اہم رول ادا کیا۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-5188
(Release ID: 1725183)
Visitor Counter : 192