ارضیاتی سائنس کی وزارت
جنوب مغربی مانسون شمال مشرقی ریاستوں اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال وسکم کی طرف بڑھ گیا ہے
Posted On:
06 JUN 2021 4:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی07 جون2021: بھارت کے محکمہ موسمیات کے موسم کی پیش گوئی سے متعلق قومی مرکز کے مطابق :
(تاریخ 6جون 2021 ، اجرا کا وقت : دوپہر ڈھائی بجے بھارتی وقت کے مطابق )
1- جنوب مغربی مانسون کی پیش رفت ۔
آج 6 جون 2021 کو جنوب مغربی مانسون وسطی بحرہ عرب ، مہاراشٹر کے کچھ مزید علاقوں ،پورے کرناٹک، تلنگانہ کے کچھ مزید علاقوں ، پورے تمل ناڈو ، آندھر ا پردیش کے کچھ مزید علاقوں ، وسطی اور شمال مشرقی خلیج بنگال کے مزید علاقوں اور بھارت کی ساری شمال مشرقی ریاستوں( ناگالینڈ ، منی پور ، میزورم وتریپورہ ،آسام ومیگھالیہ ، اروناچال پردیش ) ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال کے زیادہ ترعلاقوں اور سکم پہنچ گیا ہے۔
مانسون کی شمالی حد (این ایل ایم ) ارض البلد 18.0 ڈگری شمال / طول البلد 65 ڈگری مشرق ، ارض البلد 18.5 ڈگری شمال / طول البلد 70 ڈگری مشرق ، علی باغ ، پُنے ، میدک ، نلگونڈا ، رینتا چنتالا، سری ہری کوٹہ سے ، ارض البلد 14 ڈگری شمال / طول البلد 85.0 ڈگری مشرق ، 16 ڈگری شمال / 88 ڈگری مشرق ، 20 ڈگری شمال / 90.5 ڈگری مشرق اور 24.0 ڈگری شمال / 89.5 ڈگری مشرق اور باگڈوگراسے گزر گیا ہے۔( حوالہ : تصویر نمبر ایک - 6جون 2021 کو جنوب مغربی مانسون 2021 کی شمالی حد کے لئے ۔
آج بھارتی وقت کے مطابق ساڑھےآٹھ بجے ختم وقت کے لئے پچھلے 24 گھنٹے میں پیمائش کی گئی زیادہ سے زیادہ بارش : ترومایم (پڈک کوٹائی ضلع )- 19 تریپورہ ، گینگٹاک -11 -11 ، شرالی ، اننت پور -10-10 منکی ،بھٹکل ،چک منگلورو، کوڈپّا ، پیلمبلور -9-9 ، تھانے ، مشرقی کھاسی پہاڑیاں ، ریوا ، ہوناور -8 -8 ، رائے گڑھ ،وڑگاؤں ( پُنے ) اگرتلہ ، کڈالور 7-7 ، تریپورہ 6۔
2- پیش گوئی اور تنبیہ
جنوب مغربی سمت سے آنے والی ہواؤں کی مضبوطی اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور استوائی سطح پر آس پاس کے علاقوں پر طوفانی گردش کے سبب شمال مشرقی ریاستوں اور اس سے متصل مشرقی بھارت میں اگلے چار پانچ دن میں بڑے پیمانے پر بارش کے امکانات ہیں۔6 اور 8 تاریخ کو اروناچل پردیش پر الگ الگ علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں ۔ 8 اور 9 تاریخ کو آسام اور مغربی بنگال اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال وسکم میں ، 6 اور 7 تاریخ کو ناگالینڈ منی پور ، میزروم وتریپورہ میں ، 8 او ر 9 تاریخ کو اوڈیشہ میں ،10 جون کو گنگائی مغربی بنگال میں ، بھاری بارش کا امکان ہے۔ آسام ومیگھالیہ اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال وسکم میں آج 6 جون کو بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔ نیز 10 جون کو اوڈیشہ میں بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔
شمالی مہاراشٹر کے ساحل سے شمالی کیرالہ کے ساحل تک اوسط سمندری سطح پر ساحل سے کچھ دور ہوا کے کم دباؤ کے تحت اور نچلے ہوائی کرے کی سطحوں پر کونکن وگوا میں طوفانی گردش گرج چمک ، بجلی چمکنے اور تیز ہواؤں کے ساتھ الگ الگ جگہوں پر اور وسیع علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے۔ یہ پیش گوئی جنوبی جزیرہ نما بھارت اور مغربی ساحل کے علاقوں کے لئے کی گئی ہے ،جس کے ساتھ ساتھ آج 6 جون 2021 کو الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش ہوسکتی ہے اور اس کے بعد اس میں شدت آجانے کا امکان ہے ۔
*************
م ن۔اس ۔رم
U- 5195
(Release ID: 1725018)
Visitor Counter : 216