بجلی کی وزارت
سی ای ایس ایل نے لداخ اور میگھالیہ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے اور اپنے لا مرکز شمسی پورٹ فولیو میں توسیع کی
Posted On:
05 JUN 2021 7:41PM by PIB Delhi
کنورجنس انرجی سروسز لمیٹڈ (سی ای ایس ایل) نے جو وزارت بجلی کے ماتحت انرجی ایفی سیئنسی سروسز لمیٹڈ (ای ای ایس ایل) کی مکمل ملکیتی ماتحت کمپنی ہے، ہندوستان کی دو ریاستوں میگھالیہ اور مرکزی خطہ لداخ کے ساتھ مفاہمت کییادداشت پر دستخط کئے۔ اس کی قدرتقریبا M 65 میگاواٹ لامرکز شمسی کی ہے۔
میگھالیہ پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (می پی ڈی سی ایل) کے ساتھ پہلے مفاہمت نامے سی ای ایس ایل نے 60 میگاواٹ کے ایک معاہدے پر دستخط کئے، جس میں شمال مشرقی ریاست میگھالیہ میں مختلف پائیدار حل جیسے پمپ سیٹ ، ایل ای ڈی لائٹنگ اور شمسی توانائی اسٹیشن برائے زراعت وغیرہ پرعمل درآمد کے لئے کاروباری ترقی میں ہم آہنگی تلاش کرنا ہوگی۔ مرکزی علاقہ لداخ کے ساتھ زنسکر خطے میں سی ای ایس ایل 5 میگاواٹ قدر کی لامرکز شمسی توانائی سمیت مختلف صاف توانائی اور توانائی کی بچت کے پروگراموں کو نافذ کرے گا۔
شراکت داری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سی ای ایس ایل کے چیف ایگزیکیوٹیو افسر اور مینیجنگ ڈائریکٹر محترمہ مہوا اچاریہ نے کہا کہ سی ای ایس ایل کو صاف ستھرے اور سبز مستقبل کی طرف بڑھنے کے لئے ریاستی سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ شراکت کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ لامرکز طاقت ہی آگے کا راستہ ہے۔ اس سے ڈسکمز کے اخراجات کم ہوجاتے ہیں ، بجلی کے معیار میں اضافہ ہوتا ہے اور لوگوں کو توانائی کے موثر آلات کی فراہمی کے ذریعہ سر سبز مستقبل کی مانگ پوری کرنے کے مواقع فراہم ہوتے ہیں۔
شراکت کے بارے میں لداخ کے لیفٹیننٹ گورنرجناب آر کے ماتھر نے کہا کہ لداخ کی توانائی تک رسائ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لداخ حکومت قابل تجدید بجلی، توانائی سے بچنے والے حل کی فراہمی کے ذریعے لداخ میں لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنا چاہتی ہے جس کو لداخ کے مشکل خطوں میں لاگو کیا جاسکتا ہے۔
میگھالیہ پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر جناب ارون کمار کیمبھاوی نے کہا کہ سی ای ایس ایل کے ساتھ یہ معاہدہ میگھالیہ کو بجلی کے محاذ پر خود انحصار بنائے گا۔ اس اقدام سے توانائی کی بچت ہوگی، ، ٹی اینڈ ڈی کے نقصانات کم کئے جا سکیں گے اور ریاست کی شمسی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
ریاستوں کو صاف ، سستی اور قابل اعتماد توانائی رُخی حل فراہم کرنے کے لئے عالمییوم ماحولیات کے پس منظر میں ان مفاہمت ناموں پر دستخط ہوئے۔ ایک عالمی سبز طاقت کی حیثیت سے ہندوستان کی پوزیشن کو مستحکم کرنے اور ملک میں صاف توانائی کی پہچان قائم کرنے کی سمت میںیہ ایک اہم قدم ہے۔
سی ای ایس ایل کے بارے میں:
وزارت بجلی کے تحت ای ای ایس ایل - کنورجنس انرجی سروسز لمیٹڈ (کنورجنس) کا 100 فیصد ملکیت والا ذیلی ادارہ ہے، جس کی توجہ صاف ، سستی اور قابل اعتماد توانائی کی فراہمی پر مرکوز ہے۔ کنورجنس توانائی کے اُن حلول پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو جو قابل تجدید توانائی ، بجلی کی نقل و حرکت اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے سنگم پر منحصر ہے۔
<><><><><>
ع س، ج
U.No. : 5187
(Release ID: 1725002)
Visitor Counter : 159