ارضیاتی سائنس کی وزارت

ودربھ کے دور دراز علاقوں میں گرج  چمک کے ساتھ آندھی اور ژالہ باری (40-50 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ) کا امکان


دو جون کو مشرقی راجستھان کے دور دراز علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ آندھی اور ژالہ باری (40-50 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ) کا امکان

Posted On: 31 MAY 2021 8:44PM by PIB Delhi

بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کےقومی موسمیاتی اطلاعاتی مرکزکے مطابق

پورے ملک پر اثر انداز ہونے والی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق انتباہی بلیٹن

31 مئی (پہلا دن) ودربھ  اور  مدھیہ پردیش کے دور دراز علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ آندھی اور ژالہ باری (40-50 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلنے )کا امکان ہے۔ مشرقی راجستھان، پنجاب اور  ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔ جموں و کشمیر ، لداخ، گلگت –بلتستان اور مظفرآباد،ہماچل پردیش،اتراکھنڈ،اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ، اڑیسہ،مدھیہ پردیش،مہاراشٹر،مراٹھواڑہ، آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں  ینم اور کیرالہ اور ماہے کے ساتھ ساتھ چھتیس گڑھ، مغربی بنگال اور سکم، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، کونکن اور گوا، تلنگانہ، کرناٹک، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل کے چھٹ پُٹ علاقوں میں بھی یہی صورتحال (تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری)رہنے کا اندازہ ہے۔

 

مغربی راجستھان کے دور دراز مقامات پر بھی گرج چمک کے ساتھ بارش / تیز آندھی (جس کی رفتار 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ) کا امکان ہے۔

آسام اور میگھالیہ میں موسلادھار بارش  کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اروناچل پردیش ، بہار، مغربی بنگال اور سکم، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، کونکن اور گوا، کرناٹک کے ساحلی علاقوں ، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل نیز کیرالہ اور ماہے کے بھی کئی علاقوں میں بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔

مشرقی وسطی، شمال مشرق، جنوب مشرق، بحیرہ عرب، کومورن ایریا،سری لنکا کے جنوبی ساحلی علاقوں میں بھی تیز و تند ہواؤں کے ( 40-50 یا 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار)چلنے کا امکان ہے۔ کیرالہ اورلکشدیپ کے ساحلی علاقوں میں بھی (ہوا کی رفتار 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائی چلنے) کی پیشن گوئی کی جا رہی ہے۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ان علاقوں میں داخل نہ ہوں۔

 

یکم جون (دوسرا دن) ودربھ کے دور دراز علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ آندھی اور ژالہ باری (40-50 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا اندیشہ)کا امکان ہے۔ مشرقی راجستھان، پنجاب اور  ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔

اتراکھنڈ،اتر پردیش، بہار،وسطی مہاراشٹر،مراٹھواڑہ، آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں اور ینم اور کرناٹک، کیرالہ اور ماہے کے شمالی علاقوں  کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر، لداخ، گلگت-بلتستان اور مظفرآباد، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش کا مغربی علاقہ، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال اور سکم، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، کونکن اور گوا، تلنگانہ، رائل سیما کا ساحلی علاقہ نیز جنوبی کرناٹک  اور تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں بھی یہی صورتحال (تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری)رہنے کا اندازہ ہے۔

مغربی راجستھان کے دور دراز مقامات پر بھی گرج چمک کے ساتھ بارش / تیزآندھی (جس کی رفتار 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ) کا امکان ہے۔

آسام اور میگھالیہ میں موسلادھار بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اروناچل پردیش ، بہار، مغربی بنگال اور سکم، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، کونکن اور گوا، کرناٹک کے ساحلی علاقوں ، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل نیز کیرالہ اور ماہے کے بھی کئی علاقوں میں بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔

مشرقی وسطی، شمال مشرق، جنوب مشرق، بحیرہ عرب، کومورن ایریا،سری لنکا کے جنوبی ساحلی علاقوں میں تیز و تند ہواؤں ( 40-50 یا 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ) کے چلنے کا امکان ہے۔ کیرالہ اورلکشدیپ کے ساحلی علاقوں میں بھی امکان ہےکہ (ہوا کی رفتار 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ) تیز و تند ہوائیں چلیں گی ۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ان علاقوں سے دور رہیں۔

 

دو جون (تیسرادن) ویدربھ کے دور دراز علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ آندھی اور ژالہ باری (40-50 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ)کا امکان ہے۔ مشرقی راجستھان، پنجاب اور  ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی، اترپردیش ، جھارکھنڈ،وسطی مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، کرناٹک، کیرالہ اور ماہے کے شمالی علاقوں کے ساتھ  ساتھ جموں و کشمیر، لداخ، گلگت-بلتستان اور مظفرآباد، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش کا مشرقی علاقہ،ویدربھ، چھتسش گڑھ، مغربی بنگال گنگوتری،اڑیسہ، اروناچل پردیش، آسام اور میگھا لیہ، ناگالنڈا، منی پور، میزورم اور تریپورہ، آندھرا پردیش کا ساحلی علاقہ اور ینم،تلنگانہ، رائل سیما،جنوبی کرناٹک اورتمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں بھی (تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری) کا امکان ہے۔

مغربی راجستھان کے دور دراز مقامات پر بھی گرج چمک کے ساتھ بارش / تیزآندھی (جس کی رفتار 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ) کاامکان ہے۔تلنگانہ، کرناٹک، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل نیز کیرالہ اور ماہے میں بھی صورتحال ایسی ہی رہنے کا امکان ہے۔

 

شمال مشرق،جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش / تیزآندھی (جس کی رفتار 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ) کاامکان ہے۔ ماہی گیروں کو ان علاقوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

 

تین جون (چوتھا دن) مشرقی راجستھان، میں گرج چمک کے ساتھ بارش / تیزآندھی (جس کی رفتار 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ) کاامکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی  جھارکھنڈ، اور کیرالہ، نیز ماہے میں بھی موسلادھار  بارش کے ساتھ تیز آندھی  کے چلنے کا امکان ہے۔ مدھیہ پردیش،ویدربھ، چھتسش گڑھ، وسطی مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، اڑیسہ، تلنگانہ، رائل سیما اور تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں بھی تیز ہواؤں اور  موسلادھار بارش جاری رہے گی۔

 

مغربی راجستھان کے دور دراز مقامات پر بھی گرج چمک کے ساتھ بارش / تیزآندھی (جس کی رفتار 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ) کاامکان ہے۔آسام اور میگھالیہ اور تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں بھی صورتحال بعینہ رہنے کا امکان ہے۔ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ( 40-50 یا 60 کلو میٹرفی گھنٹے کی رفتار)سےتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ان علاقوں کا رخ نہ کریں۔

 

چارجون (پانچواں دن) کیرالہ اور ماہے میں گرج چمک کے ساتھ بارش / تیزآندھی (جس کی رفتار 30-40 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ) کاامکان ہے۔ مغربی مدھیہ پردیش،ویدربھ، چھتیس گڑھ، وسطی مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، کرناٹک اور تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں بھی تیز ہوائیں چلیں گی اور موسلادھار بارش ہوگی۔

آسام اور میگھالیہ کے ساتھ ساتھ تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں تیز اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ( 40-50 یا 60 کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ)سےتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کوصلاح دی جاتی ہے کہ وہ ساحلی علاقوں کی طرف نہ جائیں۔

 

 

ش ح-س ک 

U NO:5036


(Release ID: 1723385) Visitor Counter : 158


Read this release in: Hindi , English