وزارت دفاع

بھارتی کوسٹ گارڈ نے کولمبو ساحل پر ایم وی ایکسپریس پرل کی مدد کے لیے اپنے وسائل تعینات کیے

Posted On: 25 MAY 2021 10:00PM by PIB Delhi

25 مئی 2021  نئی دہلی: انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے کنٹینر کیریئر ایم وی ایکسپریس پرل کی مدد کے لیے اپنے گشتی جہاز ویبھو اور وجرا تعینات کیے ہیں۔ ایم وی ایکسپریس میں 25 مئی 2021 کو سری لنکا کی کولمبو بندرگاہ سے تقریبا 9 سمندری میل کے فاصلے پر آگ لگ گئی تھی۔ ہزیرے کے کولمبو کے راستے میں ایم وی ایکسپریس پرل 1486 کنٹینروں سے لدا ہوا ہے جن  میں تقریباً 25 ٹن خطرناک نائٹرک ایسڈ اور دیگر کیمیکلز موجود ہیں۔ جہاز کے ٹینکوں میں تقریباً 325 میٹرک ٹن ایندھن ہے۔ پانچ بھارتیوں سمیت عملے کے تمام 25 ارکان کو بحفاظت نکالا جاچکا ہے۔ سری لنکا کے حکام کی جانب سے آئی سی جی سے مدد مانگنے کے بعد آگ بجھانے اور آلودگی سے بچاؤ کی صلاحیتوں والے گشتی جہاز ویبھو اور وجرا تعینات کیے گئے تھے۔

اس کے علاوہ کوچی، چنئی اور توتیکورن میں آئی سی جی فارمیشن فوری امداد کے لیے تیار ہیں۔ فضائی نگرانی اور آلودگی کے رسپانس کے لیے چنئی اور کوچی سے توتیکورن میں آئی سی جی طیارے لائے جارہے ہیں۔ آئی سی جی حکام اس کارروائی کے لیے سری لنکا کے حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

20 مئی 2021 کو کولمبو بندرگاہ کے قریب ایم وی ایکسپریس پرل میں آگ لگ گئی جس کے بعد اگلے روز بندرگاہ حکام کی مدد سے اس پر قابو پانے کی اطلاع ملی۔ تاہم 25 مئی 2021 کو خراب موسم کی وجہ سے کچھ کنٹینروں کے گرنے سے ہونے والے دھماکے کے بعد دوبارہ آگ لگ گئی۔ دھماکے کے بعد 8 سے 10 مزید کنٹینر سمندر میں گر گئے اور جہاز میں آگ لگ گئی۔

آئی سی جی جنوبی ایشیا کوآپریٹو انوائرمنٹ پروگرام (ایس اے سی ای پی) کا فعال رکن ہونے کی حیثیت سے خطے میں بحری ماحول کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریوں کے لیے عہد بستہ ہے۔

***

U. No. 4855

(ش ح - ع ا - ر ا )

 


(Release ID: 1722038) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi