ارضیاتی سائنس کی وزارت

سمندری طوفان ’یاس‘ کے اگلے 12 گھنٹے کے دوران شمال-شمال-مغربی سمت میں بڑھنے ، ایک نہایت شدید سمندری طوفان کے طور پر تیز ہونے کا امکان ، شمال-شمال-مغرب کی سمت میں بڑھتا رہے گا اور تیز ہوگا، نیز 26 مئی بدھ کی صبح تک چند بالی – دھمرا بندرگاہ کے بیحد قریب شمالی اڈیشہ اور مغربی  بنگال کے ساحلوں کے نزدیک شمالی مغربی خلیج بنگال میں پہنچے گا

Posted On: 25 MAY 2021 10:38AM by PIB Delhi

نئی دہلی:25مئی،2021۔بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے موسم کی پیش گوئی سے متعلق قومی مرکز کے مطابق (جاری کرنے کا وقت : 0910 بجے، بھارتی معیاری وقت : مورخہ 25 مئی 2021)

مشرقی وسطی اور ساحلی مغربی وسطی خلیج بنگال کے اوپر نہایت شدید سمندر طوفان ’یاس‘ (اڈیشہ – مغربی بنگال ساحلوں کیلئےطوفان کی وارننگ- اورینج الرٹ)

مشرقی وسطی خلیج بنگال کے اوپر شدید سمندری طوفان ’یاس‘ شمال مغرب سمت میں لگ بھگ 10 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے پچھلے 6 گھنٹے میں بڑھا  اور آج 25 مئی 2021کو 0530 بجے بھارتی معیاری وقت ، پارادیپ (ایڈیشہ) کے 320کلومیٹر جنوب –جنوب مغربی ، بالاسور (اڈیشہ) کے 430 کلو میٹر ، جنوب-جنوب مشرق ، دیگھا (مغربی بنگال) کے 420کلومیٹر جنوب-جنوب مشرق اور کھیپوپارا (بنگلہ دیش) سے 470 کلومیٹر جنوب-جنوب مغرب کے نزدیک  عرض البلد 18.0 ڈگری شمال اور طول البلد 88.6 ڈگری مشرق کے نزدیک مشرقی وسطی اور ساحلی معربی وسطی خلیج بنگال میں مرکوز رہا۔

اس کے اگلے 12 گھنٹے میں شمال- شمال مشرق سمت میں بڑھنے،ایک نہایت سمندری طوفان  کی شکل میں تیز ہونے کاامکان ہے۔  یہ شمال- شمال مغرب سمت میں بڑھنا جاری رکھے گا  اور شدید ہوگا نیز بدھ 26 مئی کی صبح تک چندبالی – دھمرا بندرگاہ کے بیحد نزدیک  اڈیشہ  اور شمال مغربی خلیج بنگال میں پہنچے گا۔ ایک بیحد شدید سمندری طوفان کی شکل میں بدھ سہ پہر اس کے پارادیپ اور ساگر جزائر کے درمیان شمالی اڈیشہ – مغربی بنگال کے ساحلوں کو پار کرنے کاامکان ہے۔

طوفان اور اس کی شدت کاپتہ لگانے کیلئے پیش گوئی درج ذیل جدول میں دی گئی ہے:

 

تاریخ/وقت

 (بھارتی معیاری وقت

پوزیشن (عرض البلد شمال/ طول البلد مغرب)

زمین پر ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار (کلو میٹرفی گھنٹہ)

سمندری طوفان کازمرہ

25.05.21/0530

18.0/88.6

100-110 gusting to 120

شدید سمندری طوفان

25.05.21/1130

18.7/88.2

105-115 gusting to 125

شدید سمندری طوفان

25.05.21/1730

19.5/87.9

125-135 gusting to 150

نہایت شدید سمندری طوفان

25.05.21/2330

20.1/87.7

145-155 gusting to 170

نہایت شدید سمندری طوفان

26.05.21/0530

20.7/87.4

155-165 gusting to 185

نہایت شدید سمندری طوفان

26.05.21/1730

21.8/86.5

115-125 gusting to 140

نہایت شدید سمندری طوفان

27.05.21/0530

22.5/85.6

60-70 gusting to 80

گہرا دباؤ

27.05.21/1730

23.2/84.7

35-45 gusting to 55

دباؤ

 

  1. انتباہ:

بارش:شمال ساحلی آندھرا پردیش:25 مئی کو کئی مقامات پر ہلکی سے  معتدل بارش اور الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش اور الگ الگ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔

اڈیشہ:25 مئی کو کوئی مقامات پر ہلکی سے معتدل بارش اور پوری ، جگت سنگھ پور، کھردا،کٹک، کیندرپارا، جاج پور، بھدرک، بالا سور ضلعوں میں بھاری سے  بہت بھاری بارش اور گنجام ، ڈھین کنل، میور بھنج ضلعوں میں بھاری بارش ، 26 مئی کو جگت سنگھ پور، کٹک، کیندر پارا، جاج پور، بھدرک ، بالاسور ، میوربھنج، کیونجھرگڑھ  میں  کچھ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش اور الگ الگ مقامات پر نہایت بھاری بارش  اور پوری، کھردہ، انگول، دیوگڑھ، سندر گڑھ میں الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش اور 27 مئی کو شمالی وسطی اڈیشہ میں بھاری سے بہت بھاری بارش اور الگ الگ مقامات پر  بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

مغربی بنگال اور سکم:25 مئی کو زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے معتدل بارش اور مدنی پورجنوبی 24 پرگنہ میں بھاری سے بہت بھاری بارش اور ہاؤڑہ، ہگلی اور شمالی 24 پرگنہ ضلعوں میں  الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش ہونے امکان ہے۔ 26 مئی کو مدنی پور میں الگ الگ جگہوں پر بہت بھاری بارش اور جھارگرام ، پورولیا، بانکورا، بردمان، ہاؤڑہ ، ہگلی، کولکاتا، شمالی 24 پرگنہ ، بیربھوم میں الگ الگ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے امکان ہے  اور 27 مئی کو مالدہ اور دارجلنگ ، دیناج پور ، کلم پونگ،جلپائی گوڑی، سکم میں الگ الگ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے اور بانکوڑا پورولیا ،وردمان ، بھوم اور مرشد آباد کے کچھ علاقوں میں بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

جھارکھنڈ: 26 مئی اور 27 مئی کو زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے معتدل بارش اور کہیں کہیں بہت بھاری بارش  اور الگ الگ مقامات پر بہت بھاری بارش  اور 28 مئی کو الگ الگ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے امکان ہے۔

بہار: 27 مئی کو زیادہ تر جگہوں پر ہلکی سے معتدل بارش اور کہیں کہیں بھاری سے بہت بھاری بارش  اور الگ الگ مقامات پر بہت بھاری بارش ہونے اور 28 مئی کو الگ الگ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے امکان ہے۔

آسام اور میگھالیہ: 26 اور 27 مئی کو زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے معتدل بارش اور الگ الگ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

(ii)ہوا کاانتباہ: وسطی خلیج بنگال کے اہم حصوں کے اوپر  سمندری  ہوا کی رفتار (100 سے 110 کلومیٹر اور بڑھ کر 120 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچنے) کے وسیع ہونے کا امکان ہے۔ اس کے 24 مئی  کی شام سے اور تیز ہوکر 125 سے 135 کلو میٹر اور بڑھ کر 140 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچنے کاامکان ہے۔ شمالی خلیج بنگال اور شمالی آندھرا پردیش- اڈیشہ- مغربی بنگال- بنگلہ دیش ساحلوں کے اوپر سمندری ہوا (رفتار 60-50 کلو میٹر اور بڑھ کر 70 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچنے) کے وسیع ہونے کاامکان ہے۔ دھیرے دھیرے یہ بڑھ کر 26 کی صبح سے جگت سنگھ پور، کیندرپارا، بھدرک  سمیت  شمال مغربی خلیج بنگال اور شمالی اڈیشہ اورمغربی بنگال ساحلوں کے اوپر 155 سے 165 کلو میٹر اور بڑھ کر 185 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ جائے گی اور تیزی آئے گی اور 26 مئی کی دوپہر سے اڈیشہ کے بالاسور صلع کے اوپر بڑھے گی، 26 مئی  کی صبح سے ایڈشہ کے میور بھنج ضلع کے اوپر اور مغربی بنگال کے مشرقی مدنا پور اور 24 پرگنہ صلع کے اوپر 100 سے 120 کلومیٹر اور بڑھ کر 145 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ جائے گی۔ سمندری ہوا کی رفتار(80 سے 90 کلومیٹر اور بڑھ کر 100 کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچنے) کے اسی مدت کے دوران اڈیشہ کے پوری،کٹک، کھردا، جاج پورضلعوں اور مغربی بنگال کے جھارگرام، مغربی مدناپور شمالی 24 پرگنہ کے اوپر وسیع ہونے کاامکان۔ سمندری ہوا رفتار (60 سے 80 کلومیٹر اور بڑھ کر 90 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچنے ) کے گنجام کے نزدیک اور شمالی اڈیشہ کے اندرونی ضلعوں کے اوپر وسیع ہونے کا امکان۔ سمندری ہوا (رفتار 60 سے 80 کلومیٹر   اور بڑھ کر 90 کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچنے) 26 مئی  کی صبح سے اڈیشہ کے گنجام، دھینکانل اور کنیوجھار ضلعوں اور مغربی بنگال کے بانکورا، پیرولیا، ہاؤڑہ، ہگلی، ندیا اور بردمان ضلعوں کے اوپر وسیع ہوگی۔ اسی مدت کے دوران، سمندری ہوا (رفتار 50 سے 60 کلومیٹر اور بڑھ کر 70 کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچنے) اڈیشہ کے انگل دیوگڑھ اور سندر گڑھ ضلعوں ، مغربی بنگال کے بیربھوم اور مرشد آباد ضلعوں اور آندھراپردیش کے شری کاکولم وجئے نرگم اور وشاکھاپٹنم ضلعوں کے اوپر وسیع ہوگی۔ 26 مئی کی دوپہر سے جنوبی جھارکھنڈ کے اوپر سمندری ہوا (رفتار 40 سے 50 کلومیٹر اور بڑھ کر 60 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچنے) وسیع ہونے کا امکان اور  دھیرے دھیرے  اس کے بڑھ کر 26 مئی کی شام/ رات تک جنوب مشرقی جھارکھنڈکے اوپر رفتار 90 سے 120 کلو میٹر اور بڑھ کر 130 کلو میٹر فی گھنٹے  تک پہنچنے اور جنوب مغربی جھارکھنڈ کے اوپر رفتار 70 سے 80 کلومیٹر اور بڑھ کر 90 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچنے کاامکان ہے۔ سمندری ہوا (رفتار 50 سے 60 کلومیٹر اور بڑھ کر 70 کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچنے) 27 مئی کو اڈیشہ کے کیندر پارا، بھدرک، بالاسور، میور بھنج، کیونجھار، دیوگڑھ اور سندر گڑھ ضلعوں اور مغربی بنگال کے مغربی مدنی پور،جھارگرام، بانکورا اور پیرولیا ضلعوں کے اوپر وسیع ہوگی۔

(iii) سمندر کی حالت: سمندر کی حالت مغربی  وسطی اور مشرقی وسطی خلیج بنگال کے نزدیکی علاقوں کے اوپر اونچی سے بہت اونچی ہے۔ اس کے  25 مئی کی شام سے 26 مئی کی شام کے دوران وسطی خلیج بنگال کے شمالی حصوں میں، شمالی خلیج بنگال اور شمالی آندھراپردیش- اڈیشہ- مغربی بنگال- بنگلہ دیش ساحلوں کے نزدیک  بہت اونچی سے زیادہ اونچی ہوجانے کاامکان ہے۔

(iv)ماہی گیروں کو انتباہ: ماہی گیروں کو 26 مئی کی دوپہر تک وسطی خلیج بنگال اور 26-25 مئی کے دوران شمالی خلیج بنگال اور شمالی آندھراپردیش- اڈیشہ- مغربی بنگال- بنگلہ دیش ساحلوں کے قریب نہ جانے کامشورہ دیا گیا ہے۔

جو لوگ شمال کے گہرے سمندر اور خلیج بنگال کے نزدیکی علاقوں میں گئے ہوئے ہیں، انہیں ساحل پر لوٹ آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

(v) طوفان میں تیز کا انتباہ: کھگیلی جوار سے اوپر 2 سے 4 میٹر کی جواری لہروں کے زمین سے ٹکرانے کے دوران مدنی پور بالا سور، بھدرک کے نچلے ساحلی علاقوں کےزیرآب ہونے کا خدشہ ہے اور 2 میٹر کی جواری لہروں کے زمین سے ٹکرانے کے دوران جنوبی 24 پرگنہ، مدنی پور،  کیندر پارا اور جگت سنگھ پور ضلعوں کے نچلے ساحل علاقوں کے زیر آب ہونے خدشہ ہے۔

شمالی اڈیشہ، مغربی بنگال کے ساحل ضلعوں اور اِن ریاستوں کے اندرونی ضلعوں کے نزدیکی علاقوں کے لئے نقصان

  • پھوس کے مکان پور ی طرح تباہ/ کچے گھروں کو وسیع نقصان۔ پکے گھروں کو کچھ نقصان۔
  • اڑنے والی چیزوں سے ممکنہ خطرہ
  • بجلی اور ٹیلی فون کے کھمبوں کا مڑجانا/ اکھڑ نا
  • کچی اور پکی سڑکوں کو بھاری نقصان
  • نکلنے کے راستے پر سیلاب
  • ریلوے ، اوورہیڈ بجلی کے تاروں اور سگنلنگ نظام میں رکاوٹ،
  • کھڑی فصلوں، بگانوں، صنعتوں کو وسیع نقصان ، ہرے ناریلوں کے گرنا اور تاڑ پتروں کاٹوٹنا
  • آم جیسے جھاری دار پیڑوں کانقصان
  • چھوٹی کشتیاں، کنٹری کرافٹ مورنگس سے الگ ہو سکتے ہیں۔

شمالی اڈیشہ ، مغربی بنگال کے ساحلی ضلعوں اور ان ریاستوں کے اندرونی ضلعوں کے نزدیکی علاقوں کیلئے سجھائے گئے قدم

  • متاثرہ علاقوں میں مچھلی پروری کا کام اور جہازوں کے آنا جانا معطل
  • بھارت کے مشرقی ساحل کے قریب  کے بندرگاہ ضروری احتیاط برت سکتے ہیں
  • بحریہ بیس آپریشن ضروری احتیاط برت سکتے ہیں
  • ان علاقوں میں سیاحتی  سرگرمیاں محدود کی جائیں
  • مغربی بنگال اور شمالی اڈیشہ کے ساحلی علاقوں سے نکالا جائے
  • ریل اور سڑک آمدورفت کا بہتر ضابطہ
  • متاثرہ علاقوں کے لوگ گھروں کے اندر ہی رہیں

طوفان آنے سے قبل تیاری سے متعلق قدم

(گراف میں تفصیل کے لئے یہاں کلک کریں)

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:4825



(Release ID: 1721817) Visitor Counter : 185


Read this release in: Hindi , English , Bengali , Tamil