وزارت خزانہ

سرمایہ کاری فنڈز کے لئے ماہرین  کی کمیٹی کی تشکیل

Posted On: 25 MAY 2021 9:00PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 25 مئی / بھارت میں بین الاقوامی مالی خدمات سینٹر ( آئی ایف ایس سی ) میں مالی  مصنوعات ، مالی خدمات اور مالی اداروں کو فروغ دینے اور منضبط کرنے کی خاطر ایک متحدہ  ریگولیٹر  کے طور پر بین الاقوامی مالی خدمات سینٹر اتھارٹی ( آئی ایف ایس سی اے ) قائم کی گئی ہے ۔

          فنڈ کی انڈسٹری ، پونجی  کے خواہش  مندوں اور سرمایہ کاری کرنے والوں کے درمیان بہت اہم رول ادا کر رہی ہے ۔ آئی ایف ایس سی ، جی آئی ایف ٹی – آئی ایف  ایس سی تک عالمی رسائی  میں اضافہ کرنے کی خاطر سرگرمی کے ساتھ فریقین  کے ساتھ کام کرتی رہی ہے ۔ ریگولیٹری طریقۂ کار عالمی معیارات کے ساتھ پونجی حاصل کرنے والوں اور پونجی  فراہم کرنے والوں کو کام کاج میں آسانی  فراہم کرتا ہے ۔

          آئی  ایف ایس سی اے نے عالمی معیار کے بہترین  طریقۂ کار  اور مسلسل  ریگو لیٹری  فریم ورک  کے ساتھ ساتھ کاروبار  میں آسانی  کے پیش نظر سرمایہ کاری فنڈز پر ایک ماہرین  کی کمیٹی  تشکیل دی ہے ، جو آئی ایف ایس سی میں فنڈز کی صنعت  کے لئے نقشہ راہ کی سفارش کرے گی ۔

          یہ کمیٹی کوٹک مہندرا  ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹیڈ کے ایم ڈی  جناب نلیش شاہ کی صدارت میں قائم کی گئی ہے ۔ یہ کمیٹی ٹیکنا لوجی کی تقسیم، قانونی عمل آوری  اور کارروائی کے شعبوں سمیت فنڈ مینجمنٹ کے لیڈروں پر مشتمل ہے ۔

          کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر رجوع کریں :

https://ifsca.gov.in/IFSCACommittees

اگرچہ یہ کمیٹی صنعت کے لئے نقشہ راہ سے متعلق آئی ایف ایس سی اے کو سفارشات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین عالمی طریقۂ کار کا جائزہ لے گی لیکن ماہرین کی کمیٹی کی مندرجہ ذیل  ذمہ داریاں ہوں گی ۔

  1. آئی ایف ایس سی میں سرمایہ کاری  فنڈز کی سرگرمیوں سے متعلق  آئی ایف ایس سی اے کو طویل مدتی ویژن کی سفارش کرنا ۔
  2. آئی ایف  ایس سی میں سرمایہ کاری فنڈز کے ڈھانچے  سے متعلق  سفارشات  پیش کرنا ۔
  1. مختصر مدت کی سفارشات ، جنہیں  آئی ایف ایس  سی اے کے ذریعہ  فوری طور پر  نافذ کیا جا سکے ( یعنی تین ماہ سے کم مدت کے لئے)۔
  2. ایسی سفارشات ، جو اوسط مدت کے لئے نافذ کی جا سکیں ( 6 ماہ سے 1 سال تک کے لئے ) ۔

(c آئی ایف ایس سی میں اندرونی ریگولیٹری  امور سمیت  سرمایہ کاری فنڈز کی صنعت  کے فروغ کے لئے  اہم معاملات  کی نشاندہی  کرنا ۔

(d   ایسیٹ مینجرس ، ہیج فنڈز ، پی ای ، وی سی ، سوورین فنڈ ، فیملی آفسز اور اس کےساتھ  پیشہ ورانہ  خدمات سے متعلق  ماحول  تشکیل دینے کے لئے کوئی  دیگر متعلقہ  معاملے کی سفارش کرنا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔  25-05-2021  )

U.No. 4835

 



(Release ID: 1721786) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Hindi