محنت اور روزگار کی وزارت
مرکزی وزیر محنت نے ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور اسپتال، الور میں بہتر بنائی گئی کووڈ سے متعلق طبی سہولتوں کا معائنہ کیا
Posted On:
20 MAY 2021 9:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20/مئی2021،
وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، برائے محنت و روزگار حکومت ہند، جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج یعنی 20 مئی 2021 کو الور(راجستھان) کا دورہ کیا اور ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور اسپتال میں فراہم کرائی گئی بہتر قسم کی کووڈ سے متعلق طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ اپنےد ورے کے دوران، موصوف نے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بستروں سمیت موبائل ایکسرے اور ڈی آر اور اے بی جی مشین ، فارمیسی وغیرہ سمیت کووڈ19 کے دوران فراہم کرائی جانے والی تمام تر دستیاب سہولتوں پر نظر ثانی کی۔ موصوف نے اس موقع پر رسمی طور پر مریضوں کے لیے مفت شٹل بس خدمت کا بھی آغاز کیا، جو مریضوں کے لیے شروع کی گئی ہے اور یہ بس شہر سے دور رہنے والے مریضوں کو یہاں تک لانے اور لے جانے کا کام کرے گی۔
وزیر موصوف نے ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور اسپتال، الور، میں فراہم کی جانے والی بیمہ شدہ افراد کے لیے خدمات اور غیر آئی پی خدمات اور سہولتوں کی ستائش کی۔ مختلف شعبوں میں او پی ڈی اور آئی پی ڈی خدمات اور امراض قلب کے علاج ، یورولوجی اور اطفال کی سرجری اور جراثیم وغیرہ سے تحفظ فراہم کرانے کےلیے دستیاب سپر اسیشلٹی خدمات کو بھی سراہا۔ انہیں آکسیجن پلانٹ کے ساتھ ساتھ اسپتال میں فراہم کرائی گئی سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی سہولت کی تنصیب کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
فی الحال یہ اسپتال کووڈ اور غیر کووڈ اسپتال دونوں طرح سے کام کررہا ہے۔ یعنی یہاں کووڈ کے علاج کی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں اور یہاں 100 جنرل بستروں سمیت 40 آکسیجن کے حامل بستر پر مشتمل 100 مریضوں کے لیے بستر دستیاب کرائے گئے ہیں۔ ایک آئی سی یو/ وینٹی لیٹر بیڈ بھی دستیاب ہے۔ اب ای ایس آئی سی ایم سی ایچ ،الور کی کووڈ سے متعلق سہولتوں کو مجموعی طور پر 200 بستروں کے ساتھ (100 عام بستر+ 80 آکسیجن کے حامل بستر+ 10 آئی سی یو + 10 ایچ ڈی یو بستر) کی سہولت کے ساتھ ساتھ پورٹیبل ایکسرے مشینیں اور آرٹیلیئر بلڈ گیس انالائزر مشینیں بھی حال میں یہاں لگائی گائی ہیں۔ ای ایس آئی سی میڈیکل کالج، اسپتال الور میں فراہم کرائی گئی طبی سہولتیں ای ایس آئی اسکیم کے استفادہ کنندگان کے ساتھ ساتھ عوام الناس کے لیے یکساں طور پر دستیاب ہیں۔
اس موقع پر وزیر موصوف کے ساتھ دیگر عمائدین میں حکومت راجستھان کے وزیر محنت جناب ٹیکارام جولی، مہنت بالک ناتھ یوگی، رکن پارلیمنٹ الور، الور شہر کے ایم ایل اے جناب سنجے شرما، ای ایس آئی سی کے میڈیکل کمشنر ڈاکٹر آر کے کٹاریہ، الور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایم این پہاڑیہ، ای ایس آئی سی ایم سی ایچ فرید آباد کے ڈین ڈاکٹر اسیم داس، آرڈی راجستھان کے جناب اے کے راوت، ای ایس آئی سی ایم سی ایچ الور کے ڈین ڈاکٹر ہرنام کور اور ای ایس سی ایم سی ایچ الور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وویک تیواری بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-4808
ش ح۔ م ن ۔ ت ع۔
(Release ID: 1721558)
Visitor Counter : 199