کابینہ سکریٹریٹ

کابینہ سکریٹری راجیو گوبا نے  سمندری طوفان ‘ یاس ’ کے لئے  تیاروں  کا جائزہ لینے کی خاطر بحران کے بندوبست  کی قومی کمیٹی ( این سی ایم سی ) کی میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 22 MAY 2021 6:33PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 22 مئی / کابینہ سکریٹری  جناب راجیو گوبا کی صدارت میں بحران کے بندوبست  کی قومی کمیٹی   ( این سی ایم سی ) نے آج  خلیجِ بنگال میں  ‘یاس ’ نامی سمندری طوفان سے نمٹنے کے لئے  مرکزی  اور ریاستی  / یو ٹی  حکومتوں  اور ایجنسیوں  کی تیاریوں  کا جائزہ لیا ۔

         بھارتی محکمۂ موسمیات ( آئی ایم ڈی ) کے ڈائریکٹر جنرل  نے   طوفان   کے بارے میں تازہ  ترین معلومات سے  کمیٹی  کو مطلع کیا   ۔ امید ہے کہ یہ طوفان   26 مئی کو  مغربی بنگال اور اس سے متصل  شمالی اڈیشہ کے ساحل سے ٹکرائے گا  اور  ہوا کی شدت   155 سے 165 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی اور اس کے ساتھ    ، اِن ریاستوں کے ساحلی اضلاع میں شدید بارش   بھی ہوگی ۔ 

         متعلقہ ریاستوں کے چیف سکریٹریوں نے سمندری طوفان سے نمٹنے کے لئے  کئے گئے اقدامات کے بارے میں کمیٹی کو مطلع کیا ۔  نشیبی علاقوں سے  لوگوں کو نکالا  جا رہا ہے ۔  اناج  ، پینے کے پانی اور دیگر ضروری سپلائی   کو بر قرار رکھنے  کے لئے مناسب  ذخیرہ  کیا گیا ہے اور  بجلی اور ٹیلی مواصلات  جیسی خدمات  کو بر قرار رکھنے کے لئے بھی  تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔ 

         این ڈی آر ایف نے  65 ٹیموں کو تعینات   کیا ہے اور مزید 20 ٹیمیں  مدد کے لئے تیار رکھی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ ، فوج  ، بحریہ اور کوسٹ گارڈ   کی راحت اور امدادی ٹیموں کو بھی  بحری جہازوں اور طیاروں کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے ۔

         کووڈ  کے دیکھ بھال  کے مرکزوں اور اسپتالوں   میں بلا رکاوٹ  کام کاج  کو یقینی بنانے کے لئے   بندوبست کئے جا رہے ہیں اور   بجلی کی سپلائی  کے ساتھ ساتھ  ملک بھر میں کووڈ اسپتالوں کے لئے آکسیجن  کی سپلائی   کو یقینی بنانے کے بھی  اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

         مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں  کی تیاریوں کا  جائزہ لیتے ہوئے جناب راجیو گوبا نے   ، اِس بات پر زور دیا کہ  تمام اقدامات  وقت پر کئے جانے چاہئیں تاکہ   جان و مال کے زیاں کو  کم سے کم  کیا جا سکے ۔   انہوں نے   طوفان سے  متاثر ہونے  والے  امکانی  علاقوں سے  لوگوں  کو جلد از جلد نکالنے پر زور دیا تاکہ  انسانی زندگی  کا کوئی نقصان  نہ ہو سکے ۔

         جناب گوبا نے  ، اِس بات پر بھی  زور دیا کہ کووڈ کے مریضوں    کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے   اور کووڈ اسپتالوں اور مرکزوں میں  کام کاج  میں رخنہ  نہ پڑنے کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ   طوفان سے   متاثرہ علاقوں میں آکسیجن  کی تیاری  اور  ملک کے دوسرے حصوں میں ، اِس کی نقل و حمل  کو بر قرار رکھنے کے اقدامات  کئے جانے چاہئیں ۔

         کابینہ سکریٹری نے کہا کہ  بجلی  ، ٹیلی مواصلات اور دیگر اہم خدمات  کو بحال کرنے کے    بندوبست کی تیاری کی جانی چاہیئے ۔  انہوں نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ  قریبی تال میل سے کام کریں اور ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تمام ضروری امداد فراہم کریں ۔ 

         میٹنگ میں  مغربی بنگال  ، اڈیشہ  ، تمل ناڈو  ، آندھرا پردیش ، انڈمان و نکو بار اور پڈو چیری کے چیف سکریٹریوں  اور دیگر عہدیداروں نے شرکت  کی ۔  اس کے علاوہ ،  داخلی امور  ،  بجلی ، جہاز رانی ، ٹیلی مواصلات ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس   ، شہری  ہوا بازی ، ماہی گیری   کی وزارتوں  کے سکریٹریوں  ، ریلوے بورڈ کے چیئرمین   ، این ڈی ایم اے  کے ممبر سکریٹری  ،  آئی ڈی ایس کے سربراہ  اور کوسٹ گارڈ کے ڈی جی   ، این ڈی آر ایف اور آئی ایم ڈی کے ڈی جی نے بھی  میٹنگ  میں شرکت کی ۔

 

۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا  ۔ ع ا ۔22.05.2021 )

U.No. 4736



(Release ID: 1721001) Visitor Counter : 144


Read this release in: English