کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تری پورہ سے کٹہل لندن برآمد کیا گیا
Posted On:
21 MAY 2021 6:43PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 21 مئی /شمال مشرقی خطے کے زرعی اور ڈبہ بند خوراک کی اشیاء کی بر آمدات کی صلاحیت کی جانب ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تری پورہ سے 1.2 میٹرک ٹن تازہ کٹہل کی ایک کھیپ لندن بھیجی گئی ہے ۔
یہ کٹہل تری پورہ میں قائم کرشی سنیوگا ایگرو پروڈیوسر کمپنی لمیٹیڈ کے ذریعے بھیجی گئی ہے ۔ کٹہل کی ، اِس کھیپ کو سالٹ رینج سپلائی چین سولوشن لمیٹیڈ میں اے پی ای ڈی اے کی مدد سے پیک کیا گیا اور کیگا ایگزم پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعے بر آمد کیا گیا ۔
اے پی ای ڈی اے کی مدد سے پیک کی گئی یہ پہلی بر آمدات ہے ، جو یوروپی یونین کو بھیجی گئی ہے ۔ اے پی ای ڈی اے شمال مشرقی ریاستوں کو بھارت کی بر آمدات کے نقشے میں شامل کرنے کی مسلسل کوشش کرتا رہا ہے ۔
ٍکٹہل کی کھیپ کو لندن بھیجنے کی ورچوول تقریب میں اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر ایم انگا مُتھو اور تری پورہ حکومت کے زراعت کے سکریٹری سی کے جماتیا اور دیگر سینئر عہدیدار شامل تھے ۔
حال ہی میں لال چاول کی پہلی کھیپ آسام سے امریکہ بھیجی گئی ہے ۔ آئیرن سے مالا مال یہ لال چاول آسام کی برہمپتر وادی میں پیدا ہوتا ہے ۔
شمال مشرقی خطے کی پیداوار کو فروغ دینے کے لئے اے پی ای ڈی اے کا کام ، اِس علاقے کو اہمیت دینا ہے ۔ اے پی ای ڈی اے شمال مشرقی خطے میں صلاحیت سازی ، معیار میں اضافے اور بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔
۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔21.05.2021 )
U.No. 4716
(Release ID: 1720801)
Visitor Counter : 206