وزارت خزانہ

(i) 5.63جی ایس 2026 (ii) حکومت ہند کے فلوٹنگ ریٹ بانڈ 2033 (iii) 6.64 فیصد جی ایس 2035 اور (iv) 6.67 فیصد جی ایس 2050 کی فروخت کی نیلامی (دوبارہ اجرا)

Posted On: 17 MAY 2021 6:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 17مئی، 2021/حکومت نے (۱) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 11000 کروڑ روپے (برائے نام) نوٹی فائڈ رقم کے لیے 5.63 فی صد سرکاری تمسکات 2026، (۲) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 4000 کروڑ روپے (برائے نام) نوٹی فائڈ رقم  کے لیے حکومت ہند کے فلوٹنگ ریٹ بانڈز  2033 (۳) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے  10000 کروڑ روپے (برائے نام) نوٹی فائڈ رقم  کے لیے 6.64 فیصد سرکاری تمسکات 2035؛ (۴)قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے  7000 کروڑ روپے (برائے نام) نوٹی فائڈ رقم  کے لیے 6.67 فی صد کی سرکاری تمسکات 2050 کی فروخت (دوبارہ اجرا) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ مندرجہ بالا تمسکات کے عیوض 8000 کروڑ روپے تک اضافی سبسکرپشن اپنے پاس برقرار رکھے۔  یہ نیلامی بھارتی ریزرو بینک ، ممبئی دفتر ، فورٹ ، ممبئی کی طرف سے 21 مئی 2021 (جمعہ ) کثیر قیمتی  طریق کار کا استعمال کرتے ہوئے کی جائے گی۔

تمسکات کی فروخت کی نوٹی فائڈ رقم کا 5 فیصد تک حصہ اہل افراد اور اداروں کو الاٹ کیا جائے گا جیساکہ سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیرمقابلہ جاتی بولی کی سہولت کی اسکیم میں کہا گیا ہے۔

نیلامی کے لیے مقابلہ جاتی اور غیرمقابلہ جاتی دونوں بولیوں کو بھارتی ریزرو بینک کے کور بینکنگ سولیوشن (ای کوبیر) نظام پر  21 مئی 2021 کو الیکٹرانک شکل میں داخل کیا جائے۔ غیر مقابلہ جاتی بولیوں کو صبح ساڑھے دس بجے سے صبح 11 بجے کے درمیان اور مقابلہ جاتی بولیوں کو صبح ساڑھے 10 بجے سے صبح ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان داخل کیا جائے۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 21 مئی 2021 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کی طرف سے ادائیگی  24 مئی 2021 (پیر) کو کی جائے گی۔

یہ تمسکات بھارتی ریزرو بینک کی طرف سے بمطابق سرکلر نمبر  RBI/2018-19/25مورخہ 24 جولائی، 2018 کے ذریعے جاری کردہ ’مرکزی سرکاری سکیوریٹیز میں  جب جاری کیے گئے لین دین‘ سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق ’جب جاری کی گئی‘ ٹریڈنگ کے لیے اہل ہوں گی جیساکہ وقتاً فوقتاً ترمیم کی جاتی رہی ہے۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –4575



(Release ID: 1719694) Visitor Counter : 120


Read this release in: Punjabi , English , Hindi