کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اپریل 2021 میں ہندوستان کی تجارتی کارکردگی متاثر کن رہی
اپریل 2020 کے مقابلے برآمدات میں 195.72 فیصدی اور اپریل 2019 کے مقابلے 17.62 فیصدی کا اضافہ
اپریل 2021 میں درآمدات مالی سال 21-2020 کے مقابلے 167.05 فیصدی کا اضافہ ہوا اور 20-2019 کے مقابلے7.87 فیصدی بڑھا جو اقتصادی بحالی کو ظاہر کرتا ہے
Posted On:
14 MAY 2021 6:45PM by PIB Delhi
اپریل 2021 میں ہندوستان کی برآمدات کی کارکردگی متاثر کن رہی ۔اپریل 2021 میں ہندوستان کے ذریعہ کی گئی برآمدات میں اپریل 2020 کے مقابلے 197.72 فیصدی اور اپریل 2019 کے مقابلے 17.62 فیصدی کا اضافہ ہوا ہے جو کہ برآمدات میں لگاتار اچھے مظاہرے کو ظاہر کرتا ہے۔
اپریل 2021 میں پی او ایل ،ہیرے اور زیورات چھوڑ کر مرچنڈائیس برآمدات میں مالی سال 21-2020 کی اسی مدت کے مقابلے میں 160.24 فیصدی کی بڑھوتری ہوئی ہےجبکہ 20-2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 20.47 فیصدی کی بڑھوتری ہوئی ہے۔
اپریل 2021 میں درآمدات مالی سال 21-2020 کے مقابلے 167.05 فیصدی بڑھی ہے اور 20-2019 کے مقابلے 7.87 فیصدی بڑھی ہے جو اقتصادی یعنی معیشت میں ریکوری پیش کرتی ہے۔
اپریل 2021 میں خدمات کے شعبہ میں برآمدات 21.17 ارب امریکی ڈالر (اندازاً) رہی ہے جس میں اپریل 2020 کے مقابلے میں 28.38 فیصدی کی مثبت بڑھوتری ہوئی ہے ۔اسی طرح اپریل 2021 میں خدمات کے شعبہ میں 13 ارب امریکی ڈالر(اندازاً) کی برآمدات ہوئی ہے جس میں اپریل 2020 کے مقابلے 39.75 فیصدی کی مثبت بڑھوتری ہوئی ہے۔اپریل 2021 میں خدمات کے شعبہ کی کل برآمدات 8.17 ارب امریکی ڈالر رہی ہے جو اپریل 2020 کے مقابلے میں 14.28 فیصدی کی مثبت بڑھوتری کو ظاہر کرتی ہے۔
اشیا کے اعتبار سے بڑھوتری کا رجحان
جن اشیا نے اپریل 2021 میں اپریل 2020 کے مقابلے میں مثبت بڑھوتری درج کی ہیں وہ حسب ذیل ہیں۔قیمتی پتھر(رتن) اور زیورات (9271.21 فیصد)جوٹ مینوفیکچرنگ جس میں فلور کور شامل ہیں (168462 فیصد)، قالین (1352.68 فیصد)،دستکاری جس میں ہاتھ سے بنے قالین شامل نہیں (1275.46 فیصد)،چمڑا اور چمڑے کی مصنوعات(1201.44 فیصد)،سبھی اشیا کے آر ایم جی (927.08 فیصد)،سوتی دھاگے /فیبرکس/ میڈ اپ ہینڈ لوم مصنوعات وغیرہ(618.26 فیصد)،انسان کے تیار کردہ یارن /فیبرکس / میڈ اپ وغیرہ(587.01 فیصد)،دیگر اناج (451.39فیصد)،تیل کے کھانے (279.49 فیصد)،کاجو(260.48 فیصد) مائیکا،کوئلہ اور دیگر دھاتیں ،منرلس نیز پروسیس کی ہوئی منرلس (241.21 فیصد) ،انجینئرنگ کا سامان (238.27 فیصد)،پیٹرولیم مصنوعات (91.53 فیصد)،تمباکو (187.4 فیصد)،اناج کی تیاری اور مختلف پروسیس کی ہوئی اشیا (174.61 فیصد)،کچا لوہا(172.16 فیصد)،تلہن(169.04 فیصد)،گوشت ،ڈیری اور پولٹری پروڈکٹس(148.81 فیصد) ،چائے( 146.31 فیصد)، سمندری پروڈکٹس(107.94 فیصد) ،مسالے (97.56 فیصد)،کافی (75.02 فیصد)،نامیاتی اور غیر نامیاتی کیمکلس (68.54 فیصد)،چاول (61.64 فیصد)،پلاسٹک اور لینولیم (51.89 فیصد)،پھل اورسبزیاں(25.4 فیصد)،اور ادویات اور فارمیسی ٹیکلس (23.43 فیصد)۔
چمڑا اور چمڑے سے بننے والی اشیا انسان کے بنائے ہوئے یارن ،فیبرکس ، میڈ اپ وغیرہ اور سمندری مصنوعات یا پروڈکٹس جو عالمی وبا 21-2020 کے دوران منفی اضافہ کررہے تھے ان شعبوں میں بھی مارچ 2021 سے تیزی دیکھی گئی ہے۔
نوٹ: آربی آئی کے ذریعہ ابھی تک خدمات کے سیکٹر کے تازہ اعداد وشمار مارچ 2021 کیلئے ہی جاری کئے گئے ہیں ۔ ایسے میں اپریل 2021 کے اندازے آر بی آئی کے ذریعہ اعداد و شمار جاری کرنے کے بعد ترمیم کئے جاسکتے ہیں۔
*************
ش ح-ح ا- م ش
U. No.4558
(Release ID: 1719281)
Visitor Counter : 208