کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بیرونی کمپنیوں کے لئے ترغیبات

Posted On: 11 FEB 2021 11:47AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13 مئی 2021:  حکومت ہند اہم سرمایہ کاروں کی شناخت کے لئے میک ان انڈیا ایکشن پلان کے نفاذ کے لئے سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے تحت  لگاتار کوششیں کررہی ہے۔ میک ان انڈیا بینر کے تحت  ملک میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی خاطر چوٹی میٹنگوں ، پروگراموں ،روڈ شو اور دیگر  ترجیح دینے والی سرگرمیوں  کا اہتمام کرنے کے لئے بیرون ملک بھارتی مشنوں اورریاستی سرکاروں کو تعاون  فراہم کیا جارہا ہے۔ ملک میں کاروبار کو آسان بنانے  کے لئے بہتری لانا اور ایف ڈی آئی کو  فروغ دینے کے لئے بین  الاقوامی تعاون میں  اضافے کی خاطر سرمایہ کاری سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔

حال ہی میں  جاری اسکیموں کے علاوہ حکومت نے ہندوستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے مختلف اقدامات  کئے ہیں ۔ ان میں  نئے قومی بنیادی ڈھانچے کے پائپ لائن ، کارپوریٹ ٹیکس میں چھوٹ ، بینکوں اور این بی ایف سی  کے لکویڈیٹی مسائل کو آسان کرنا  ، گھریلومینوفیکچرنگ کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے تجارتی پالیسی اقدامات وغیر ہ شامل ہیں۔ حکومت  ہند  نے سرکاری خریداری آر ڈرس  ، مرحلے وار مینوفیچرنگ پروگرام اور مختلف وزارتوں کی  پیداوار سے  جُڑی ترغیبات کے لئے اسکیموں  کے ذریعہ  سامان کی  گھریلو تیاری کو  بھی فروغ دیا ہے۔

ہندوستان کو آتم نربھر بنانے کی سوچ  کے  پیش نظر  اور ہندوستان کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں اور برآمدات کو بڑھانے کے لئے 22-2021 کے مالی سال سے شروع ہونے والے  5سال کی مدت کے لئے 13  اہم سیکٹروں کے واسطے  پی ایل آئی اسکیموں کے لئے 22-2021 کے  مرکزی بجٹ میں 1.97 لاکھ کروڑروپے  کا ایک آئی این آر خاکے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان  13سیکٹروں  میں  3سیکٹر  پہلے ہی موجود ہیں ، جن میں  موبائل مینوفیکچرنگ اور مخصوص الیکٹرانک آلات  ، نمبر 2   اہم میٹریلس – ڈرگ انٹرمیڈیریز اور ایکٹو فارمیسیٹیکلز  انگریڈینس اور  میڈیکل آلات کی مینوفیکچرنگ شامل ہے ۔

متعلقہ وزارتوں  - محکموں کے ذریعہ  پی ایل آئی اسکیمیں نافذ کی جائیں گی۔ ہندوستان میں  سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کاروں کو ماحول دوست راستہ فراہم کرنے کے لئے  اور انہیں  سہولت اور ان کی آسانی کے لئے مرکزی کابینہ نے  3جون 2020  کو  سیکریٹریوں کے ایک بااختیار گروپ کی تشکیل کو منظوری دی ہے اور مرکز ی حکومت اورریاستی سرکاروں کے درمیان تال میل  پیدا کرنے کے لئے  تیزی سے سرمایہ کاری کی خاطر سبھی متعلقہ وزارتوں -  محکموں میں  ایک پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سیل کو بھی

 

منظوری  دی گئی ہے۔ یہ اطلاع کل لوک سبھا میں  ایک تحریری جواب میں کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت

  جناب سو م پرکاش نے دی ۔

*************

ش ح۔ح ا۔رم

U- 4449



(Release ID: 1718227) Visitor Counter : 91


Read this release in: English