وزارت دفاع

کوسٹ گارڈ نے بومیلاکریک ہُتبے کے ساحل کے نزدیک پانچ ماہی گیروں کو بچایا

Posted On: 10 MAY 2021 7:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  11 مئی 2021: بھارتی ساحل محافظ (انڈین کوسٹ گارڈ آئی سی جی )نے مچھلیاں پکڑنے والی کشتی ’ایم ایف وی کالمّا‘ سے پانچ ماہی گیروں کو بچاکر نکال لیا ہے۔یہ کشتی 9 مئی 2021 کو ہتبے کے نزدیک بومیلا کریک کے نزدیک پھنسی ہوئی تھی۔پورٹ بلیئر  کے مقام پر آئی سی جی  کے علاقائی ہیڈ کوارٹرس کو اسی دن گیارہ بجے کے قریب ڈی اے ٹی –آئی ڈی -85068 سے ایک غیر اندراج  شدہ پریشانی سے خبردار کرنے والے ٹرانسمیٹر (ڈی اے ٹی )سے ایک اپیل موصول ہوئی تھی۔ یہ اطلاع ملنے کے  فوراََ بعد آئی سی جی  نے فوری طور پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائی شروع کردی اور تحقیقات  اور امداد کی غرض سے  کوسٹ  گارڈ کے بحری جہاز سی -412 کو ہتبے سے روانہ کیا گیا ۔چونکہ چوکسی  کی یہ اپیل ایک غیر اندراج شدہ ڈی اے ٹی  سے کی گئی تھی۔اس لئے کشتی اور اس کے مالک کی تفصیلات آئی سی جی کے پاس دستیاب نہیں تھیں۔

اس خبر سےفوری طورپر ماہی گیری سے متعلق  حکام کو مطلع کیا گیا اور ان سے درخواست کی گئی کہ وہ متعلقہ ڈی اے ٹی  کو کشتی /افراد سے متعلق تفصیلات فراہم کریں۔

سہ پہر ڈھائی بجے کے قریب سمندر میں اونچی اونچی لہروں  اور طوفا نی ہواؤں کا سامنا کرتے ہوئے کوسٹ گارڈ کے جہاز نے کامیابی کے ساتھ  پریشانی سے دوچار کشتی کا پتہ لگالیا اور اس کشتی کے عملے کو بنیادی ضروریات اورفرسٹ ایڈ فراہم کی ۔ یہ کشتی 3 مئی 2021 کو جنگلی گھاٹ سے مچھلیاں پکڑنے کی غرض سے روانہ ہوئی تھی۔ 8 مئی  2021 کی رات کو بومیلا کریک میں  مچھلیاں پکڑنے کے دوران  کشتی ناخوشگوار  موسم اور اونچی لہروں کی وجہ سے پلٹ گئی اور نمکین  سمندری پانی  بھرنے کی وجہ سے کشتی کا انجن خراب ہوگیا۔ کوسٹ گار ڈ کا جہاز سی -412 اس کشتی کو کھینچ کر لے گیا اور اسے 9 مئی 2021 کو رات  پونے آٹھ  بجے کے قریب  ہتبے لے جایا گیا۔اس کشتی کے عملے کے پانچ اہلکار محفوظ اور صحیح سلامت  اورصحت مند بتائے جاتے ہیں۔ اس کشتی اور اس کے عملے  کے اہلکاروں  کو مزیدضابطے کی کارروائی کے لئے ہتبے کے مقام پر مقامی  پولیس  کے حوالے کردیا گیا۔

اس تازہ معاملے سے  ماہی گیری کی کشتیوں  کے ذریعہ ڈی اے ٹیز کے استعمال اور گہرے  سمندر میں  زندگیاں  بچانے میں اس کی اثر انگیزی کی اہمیت  اجاگر ہوتی ہے۔ آئی سی جی ، مختلف  فارمس  اور سطحوں پر ماہی گیروں  کے ذریعہ  ڈی اے ٹی کے اندراج  کی اہمیت کو اجاگر کرتی رہتی ہے تاکہ تیزی سے اور موثر ایس اے آر کارروائی  کی جاسکے ۔تلاش  اور بچاؤ سے متعلق  اس قسم کے کامیاب مشن کی بدولت  ،ایک سرکردہ ایس  اے آر  ایجنسی  کے طور پر آئی سی جی پر ماہی گیروں کے اعتماد اور بھروسے  کو تقویت ملتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic1(1)1OBX.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic3X7ZB.jpg

*************

ش ح۔ع م۔رم

U- 4366



(Release ID: 1717589) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi