وزارت خزانہ
3.96فیصد سرکاری تمسّکات 2022 ، اور 5.85 فیصد سرکاری تمسّکات 2030 اور 6.76 فیصد سرکاری تمسّکات 2061 کی فروخت (از سر نو اجرا) کیلئے نیلامی
پریس انفارمیشن بیورو حکومت ہند نئی دہلی ، 26 اپریل 2021
حکومت ہند نے درج ذیل کی فروخت (از سر نو اجرا) کا اعلان کیا ہے
(i)3.96 فیصد سرکاری تمسّکات 2022 کی قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 3000 کروڑ روپے (کم از کم) کی مشتہر کردہ رقم کیلئے
(ii)5.85 فیصد سرکاری تمسّکات 2030 ،قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 14000 کروڑ روپے(کم از کم) کی مشتہر کردہ رقم کیلئے اور
(iii)6.76 فیصد سرکاری تمسّکات 2061 ، قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 9000 کروڑ روپے (کم از کم) کی مشتہر کردہ رقم کیلئے
حکومت ہند کو مذکورہ بالا تمسّکات کے خلاف 6000 کروڑ روپے تک کا اضافی سبسکرپشن اپنے پاس رکھنے کا متبادل حاصل ہوگا۔
یہ نیلامی ریزروبنک آف انڈیا کے ذریعہ اس کے ممبئی میں فورٹ میں واقع آفس میں 30 اپریل 2021 (بروز جمعہ) منعقد کی جائے گی جس کیلئے کثیر النوع قیمتوں پر مبنی طریق کار استعمال کیا جائے گا۔
سرکاری تمسّکات کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی لگانے کی سہولت کیلئے اسکیم کے مطابق مستحق افراد اور اداروں کو تمسّکات کی فروخت کی پانچ فیصد تک مشتہر کردہ رقم مختص کی جائے گی۔
Posted On:
26 APR 2021 5:48PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے درج ذیل کی فروخت (از سر نو اجرا) کا اعلان کیا ہے
(i) 3.96 فیصد سرکاری تمسّکات 2022 ،کی قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 3000 کروڑ روپے (کم از کم) کی مشتہر کردہ رقم کیلئے
(ii) 5.85 فیصد سرکاری تمسّکات 2030 ،قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 14000 کروڑ روپے(کم از کم) کی مشتہر کردہ رقم کیلئے اور
(iii)6.76 فیصد سرکاری تمسّکات 2061 ، قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 9000 کروڑ روپے (کم از کم) کی مشتہر کردہ رقم کیلئے
حکومت ہند کو مذکورہ بالا تمسّکات کے خلاف 6000 کروڑ روپے تک کا اضافی سبسکرپشن اپنے پاس رکھنے کا متبادل حاصل ہوگا۔
یہ نیلامی ریزروبنک آف انڈیا کے ذریعہ اس کے ممبئی میں فورٹ میں واقع آفس میں 30 اپریل 2021 (بروز جمعہ) منعقد کی جائے گی جس میں کثیر النوع قیمتوں پر مبنی طریق کار استعمال کیا جائے گا۔
سرکاری تمسّکات کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی لگانے کی سہولت کیلئے اسکیم کے مطابق مستحق افراد اور اداروں کو تمسّکات کی فروخت کی پانچ فیصد تک مشتہر کردہ رقم مختص کی جائے گی۔
مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں طرح کی نیلامی کیلئے بولیاں ،30 اپریل 2021 کو ریزروبنک آف انڈیا کی کور بنکنگ سولیوشنس (ای۔ کبیر)نظام پر الیکٹرونک فورمیٹ میں جمع کی جائیں گی۔ غیر مسابقتی بولیوں کو صبح دس بجے سے دس بج کر 30 منٹ کے درمیان اور مسابقتی بولیوں کو صبح دس بج کر 30 منٹ سے گیارہ بج کر 30 منٹ کے درمیان جمع کرانا ہوگا۔
نیلامیوں کے نتیجے کا 30 اپریل 2021 (بروز جمعہ) کو اعلان کیا جائے گا اور کامیاب بولیاں لگانے والوں کو 3 مئی 2021 (بروز پیر) کو ادائیگی کرنی ہوگی۔
یہ تمسّکات ، مرکزی حکومت کے تمسّکات میں جب جاری کئے گئے لین دین کے بارے میں رہنما خطوط کے مطابق ’’جب جاری کئے گئے‘‘ کاروبار کیلئے اہل ہوں گے۔ان رہنما خطوط کو ریزرو بنک آف انڈیا نے وقتاً فوقتاً کی گئیں ترامیم کے مطابق بذریعہ سرکولر نمبر آربی آئی/19-2018/25 مورخہ 24 جولائی 2018 کو جاری کا کیا تھا۔
*************
ش ح-ع م- م ش
U. No.4057
(Release ID: 1714813)
Visitor Counter : 115