امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

2021-22 کے رواں ربیع مارکیٹنگ سیزن کے دوران 1787633 کسانوں سے 186.58 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی گئی


ربیع مارکیٹنگ سیزن 22-2021 میں اور خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 میں کل 707.44 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی

133566.29 کروڑ روپئے کی ایم ایس پی ویلیو کے ساتھ جاری خریف مارکیٹنگ سیزن میں خریداری کے عمل سے تقریبا 105.96 لاکھ کسانوں کو پہلے ہی فائدہ پہنچا ہے

حکومت نے خریف 21-2020 اور ربیع 2021 کے تحت اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ 589417.82 میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کی

Posted On: 23 APR 2021 5:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،23اپریل2021: سابقہ سیزن کی طرح ایم ایس پی پر  پنجاب، ہریانہ،  اترپردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، اتراکھنڈ، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، دہلی، گجرات اور جموں و کشمیر کی ریاستوں میں ربیع مارکیٹنگ سیزن 20-2021 میں گیہوں کی خریداری حال ہی میں شروع ہوئی ہے اور اب تک یعنی 22 اپریل 2021 تک 36849.11 کروڑ روپئے کی ایم ایس پی قدر کے ساتھ 186.58 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی گئی جس سے 1787633 کسانوں کو فائدہ پہنچا۔

خریداری والی ریاستوں میں   خریف کی جاری سیزن 21-2020 میں  دھان کی خریداری خوش اسلوبی کے ساتھ  اور 707.44 لاکھ میٹرک ٹن کی دھان کی خریداری کی گئی۔ اس میں خریف کی فصل کی 701.89 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری شامل ہے اور  22اپریل 2021 تک  ربیع کی فصل کی 5.56 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی گئی اس کے مقابلے پچھلے سال اسی مدت کے دوران 637.62 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی گئی تھی ۔ 133566.29 کروڑ روپئے کی ایم ایس پی ویلیو کے سا تھ جاری خریف مارکیٹنگ سیزن کی خریداری کے عمل سے  پہلے ہی تقریبا 105.96 لاکھ کسانوں کوفائدہ ہوا ہے۔

1111.png

 

ریاستوں سے ملنے والی تجویز کی بنیاد پر  پرائس سپورٹ اسکیم کے تحت تملناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اترپردیش، اڑیشہ، راجستھان اورآندھرا پردیش کی ریاستوں کے لئے خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021 کے  لئے 107.08 لاکھ میٹرک ٹن دال اور تلہن کی خریداری کے لئے منظوری دے دی گئی ہے۔ آندھرا پردیش، کرناٹک، تملناڈو اورکیرالہ کی ریاستوں کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرے کی خریداری کے لئے منظوری دے دی گئی ہے۔ دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے  پی ایس ایس کے تحت دالوں، تلہن اورکھوپرے کی خریداری کے لئے تجاویز کی موصولی پر منظوری دی جائے گی تاکہ ان فصلوں کی ایف اے کیو گریڈ کی خریداری براہ راست درج شدہ کسانوں سے سال 21-2020 کے لئے نوٹیفائی ایم ایس پی پر کی جاسکے۔  بشرطیکہ کی مارکیٹ شرح  ریاست کی نامزد خریداری ایجنسیوں کے ذریعہ سینٹرل نوڈل ایجنسیوں کی جانب سے متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں نوٹیفائڈ کاشت کاری مدت کے دوران  ایم ایس پی سے نیچے ہوں۔

22  اپریل 2021 تک حکومت نے  اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ  3094.52 کروڑ روپئے کی ایم ایس پی ویلیو کے ساتھ  589417.82 میٹرک ٹن مونگ ،اڑد، تور، چنا، مسور، مونگ پھلی، مسٹرڈ سیڈ اور سویابین کی خریداری کی۔ اس سے  تملناڈو، کرناٹک، آندھراپردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، اترپردیش، تلنگانہ، ہریانہ اور راجستھان میں  371702 کسانوں کوفائدہ ہوا۔ یہ خریداری  خریف سیزن 21-2020 اور ربیع سیزن 2021 کے دوران کی گئی۔

اسی طرح  22  اپریل 2021 تک  52.40 کروڑ روپئے کی ایم ایس پی ویلیو کے ساتھ 5089 میٹرک ٹن کھوپرے کی  خریداری کی گئی جس سے کرناٹک اورتملناڈو میں 3961 کسانوں کوفائدہ ہوا۔ متعلقہ ریاست اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی  سرکاریں اس تاریخ سے خریداری شروع کرنے کے لئے ضروری انتظامات کررہی ہیں جس کا فیصلہ دالوں اورتلہن کی  آمد کی بنیاد پر متلعقہ ریاستوں  کے ذریعہ کیا گیا ہے۔

2.png

 

پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، تلنگانہ، آندھرا پردیش، اڈیشہ اورکرناٹک کی ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کی خریداری کا عمل خوش اسلوبی کے ساتھ جاری  ہے اور 22 اپریل 2021 تک 26719.51 کروڑ روپئے کی ویلیو کے ساتھ  9189310 کپاس کی گانٹھیں خریدی گئیں جس سے 1886498 کسانوں کوفائدہ پہنچا۔

***************

)ش ح ۔ ح ا۔ف ر)

U-4055



(Release ID: 1714801) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi , Punjabi