امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے احمد آباد میں نئے تعمیر شدہ دھنونتری کووڈ اسپتال کا دورہ کیا
جناب امت شاہ نے اسپتال میں دستیاب صحت دیکھ ریکھ خدمات کا جائزہ لیا
کَل سے خدمات شروع کرنے والے اِس اسپتال کو 10 دن کی قلیل مدت میں قائم کیا گیا
احمد آباد میں گجرات یونیورسٹی کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سنٹر میں واقع اس کووڈ اسپتال کو حکومت گجرات نے ڈیفینس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)، وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کے تعاون سے قائم کیا ہے
900 بستروں سے زیادہ صلاحیت والے اس اسپتا ل میں کووڈ مریضوں کے لئے انتہائی نگہداشت والی اور اہم دیکھ ریکھ سمیت تمام ضروری سہولیات دستیا ب ہیں
تمام بستروں پر آکسیجن کی سہولت ہے، ان میں سے 150 بستر وینٹی لیٹرس کے ساتھ آئی سی یو بیڈس ہوں گے
اسپتال میں 50 ڈاکٹروں اور ڈیوٹی میڈیکل افسروں سمیت 200 سے زیادہ میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو تعینات کیا جائے گا
مرکزی وزیر داخلہ نے گجرات میں کووڈ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے گجرات کے وزیراعلیٰ جناب وجے روپانی ، نائب وزیراعلیٰ جناب نتن بھائی پٹیل اور ریاست کے سینئر افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ کا بھی انعقاد کیا
Posted On:
23 APR 2021 8:52PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نےآج احمد آباد میں نئے تعمیر شدہ دھنونتری کووڈ اسپتال کا دورہ کیا۔ جناب امت شاہ نے اسپتال میں دستیاب صحت دیکھ ریکھ سہولتوں کا جائزہ لیا۔ کَل سے خدمات شروع کرنے والے اِس اسپتال کو 10 دن کی قلیل مدت میں قائم کیا گیا ہے۔ احمد آباد میں گجرات یونیورسٹی کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سنٹر میں واقع اس کووڈ اسپتال کو حکومت گجرات نے ڈیفینس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)، وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کے تعاون سے قائم کیا ہے۔ اس اسپتال سے احمد آباد شہر میں کووڈ-19 بستروں کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔
900 بستروں سے زیادہ صلاحیت والے اس اسپتا ل میں کووڈ مریضوں کے لئے انتہائی نگہداشت والی اور اہم دیکھ ریکھ سمیت تمام ضروری سہولیات دستیا ب ہیں۔ تمام بستروں پر آکسیجن کی سہولت ہے، ان میں سے 150 بستر وینٹی لیٹرس کے ساتھ آئی سی یو بیڈس ہوں گے۔یہ اسپتال ایک ریفرل اسپتال کے طور پر کام کرے گا اور اس میں ثانوی دیکھ ریکھ بھی شامل ہوگی۔ اسپتال میں 50 ڈاکٹروں اور ڈیوٹی میڈیکل افسروں سمیت 200 سے زیادہ میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو تعینات کیا جائے گا۔ اسپتال کے کام کاج میں مدد کرنے کے لئے گجرات یونیورسٹی کے 185 نوجوان این ایس ایس رضاکار بھی آگے آئے ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے گجرات میں کووڈ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے گجرات کے وزیراعلیٰ جناب وجے روپانی ، نائب وزیراعلیٰ جناب نتن بھائی پٹیل اور ریاست کے سینئر افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ کا بھی انعقاد کیا
جناب امت شاہ آج اپنے پارلیمانی حلقۂ انتخاب گاندھی نگر کے سرکاری اسپتالوں میں کووڈ-19 مریضوں کیلئے 10 کروڑ روپے مالیت کی صحت دیکھ ریکھ سہولیات بھی فراہم کرائیں گے۔یہ سہولیات جنگی سطح پر فراہم کرائی گئی ہیں، جن میں آکسیجن کنسنٹریٹر کے طور پر 100بائپیپ مشینیں، گاندھی نگر سول اسپتال اور سولا سول اسپتال کیلئے 50-50مشینوں اور 25 وینٹی لیٹروں سمیت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 6 ایمبولینس، 2 آئی سی یو آن وہیلز اور 2 موبائل ٹیسٹنگ لیباریٹری بھی فوری طور پر استعمال کے لئے فراہم کرائی گئی ہیں، یہ سہولت خصوصی طورپر احمد آباد ضلع کے 160 گاؤوں کی دیہی آبادی اور گاندھی نگر ضلعے کے 100 گاؤوں کے لئےاور 4 میونسپلٹیز کے لئے دستیاب ہوگی۔جناب امت شاہ گاندھی نگر میں دیگر سرکاری اسپتالوں کے لئے بھی صحت دیکھ ریکھ آلات اور سہولیات فراہم کرائیں گے ۔
*************
ش ح ۔ ا گ۔ ک ا
3999U. No.
(Release ID: 1714303)
Visitor Counter : 169