وزارت خزانہ

نئی سرکاری اسٹاک 5.63 فیصد 2026 کی فروخت (دوبارہ جاری) کیلئے نیلامی  (ii) بھارت سرکار کے فلوٹنگ ریٹ بانڈ  2033 (iii) سرکاری اسٹاک 6.64 فیصد  2035 (iv)سرکاری اسٹاک ‘6.67 فیصد،2050 ’

Posted On: 19 APR 2021 6:00PM by PIB Delhi

 

حکومت ہند نے  (i) قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 11،000 کروڑ روپئے(برائے نام) کی  نوٹیفائڈ رقم کیلئے سرکاری سکیورٹی 5.63 فیصد، 2026 (ii) قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعہ چار ہزار کروڑ روپئے (برائے نام) کی نوٹیفائیڈ رقم کیلئے بھارت سرکار کے فلوٹنگ ریٹ بانڈز،2033 (iii) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 10 ہزار کروڑ روپئے (برائے نام) کی نوٹیفائڈ رقم کیلئے سرکاری سکیورٹی، 6.64 فیصد، 2035 (iv) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ7،000 کروڑ روپئے (برائے نام)کی نوٹیفائڈ رقم کیلئے سرکاری سکیورٹی، 6.67 فیصد 2050 کی فروخت (دوبارہ جاری) کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کے پاس درج ذیل سیکورٹیز کے مقابلے  میں8 ہزار کروڑ تک کی اضافی سبسکرپشن برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ یہ نیلامیاں متنوع قیمتوں کے طریقہ کار کا  استعمال کرتے ہوئے کیا جائے گا۔ یہ نیلامیاں بھارتی ریزرو بینک ، ممبئی دفتر، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ 23 اپریل 2021 (جمعہ) کو آپریٹ کی جائیں گی۔

اسٹاکوں کی فروخت کی نوٹیفائڈ رقم کا پانچ فیصد تک کی رقم سرکاری سیکورٹیز کی نیلامی میں غیرمقابلہ جاتی بولی کی سہولت اسکیم کے مطابق اہل افراد اور اداروں کو الاٹ کیا جائے گا۔

نیلامی کیلئے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں بھارتی ریزرو بینک کی کور بینکنگ سولیوشن (ای-کبیر) سسٹم پر الیکٹرانک شکل میں جمع کی جانی چاہئے۔ غیرمسابقتی بولیاں صبح ساڑھے دس بجے سے گیارہ بجے کے درمیان اور مسابقتی بولیاں صبح ساڑھے دس بجے سے 11.30 کے درمیان جمع ہونی چاہئے۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 23 اپریل 2021 (جمعہ)) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کے ذریعہ ادائیگی 26 اپریل 2021 (پیر) کو کیا جائے گا۔

یہ سکیورٹیز بھارتی ریزرو بینک کے ذریعہ روزبروزترمیم کے مطابق سرکلر نمبر آربی آئی2018-19/25 مورخہ 24 جولائی 2018 کے تحت جاری ‘‘مرکز حکومت کی سکیورٹیز میں جب جاری لین دین سے متعلق رہنماہدایات کے مطابق‘‘جب جاری’’ کاروبار کے کیلئے اہل ہوں گے۔

 

 

ش ح۔ ع ح ۔ ق ر

(U: 3910)

 



(Release ID: 1713558) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi