بھارتی چناؤ کمیشن

مغربی بنگال میں انتخاب کے چھٹے مرحلہ میں 43 اسمبلی حلقوں میں 14480 پولنگ مراکز پر ووٹنگ ختم ہوئی



مغربی بنگال میں چھٹے مرحلہ کے لیے 79.09 فیصد (شام 5 بجے تک) ووٹنگ ہوئی



رائے دہندگان نے پولنگ مراکز پر کووڈ کے مناسب طرز عمل کی مثال پیش کی



ای سی آئی نے تشہیر کے دوران متعینہ کووڈ پروٹوکول کی تعمیل کے تئیں تمام سیاسی جماعتوں کی توجہ مبذول کرائی



14480 پولنگ مراکز میں سے 7466 کی ویب کاسٹنگ کے توسط سے ہوئی براہ راست نگرانی؛ ووٹنگ کے عمل پر نظر رکھنے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا گیا

Posted On: 22 APR 2021 6:42PM by PIB Delhi

مغربی بنگال میں انتخاب کے چھٹے مرحلہ میں آج 43 اسمبلی حلقوں میں 14480 پولنگ مراکز پر ووٹنگ پرامن طریقے سے ختم ہوئی۔ رائے دہندگان نے صفائی اور سماجی دوری کے پروٹوکول کو دیکھتے ہوئے کووڈ سے متعلق مناسب طرز عمل اپنانے کی مثال پیش کی۔ آج چھٹے مرحلہ کے انتخاب کے لیے شام 5 بجے تک کل 79.09 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

16 اپریل، 2021 کو جاری ہدایات کے ذریعہ، ای سی آئی نے ایک بار پھر سے تمام قومی، ریاستی سطح کی سیاسی جماعتوں سے چناؤ پرچار کے دوران کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کے لیے کہا۔ ای سی آئی نے ضلع کے افسران کو کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی حالت میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ، 2005، وبائی مرض کا قانون، 1897 وغیرہ کے تحت کارروائی کرنے اور آئندہ پرچار کے لیے اجازت کو منسوخ کرنے کی ہدایت دی، خواہ پہلے اس کی اجازت دی گئی ہو۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخاب کے چھٹے مرحلہ میں، پی ڈبلیو ڈی رائے دہندگان اور 80+ ووٹروں کی کل تعداد بالترتیب 64266 اور 157290 ہے۔ مغربی بنگال میں اس مرحلہ کے دوران 14480 بیلیٹ یونٹ (بی یو)، 14480 کنٹرول یونٹ (سی یو) اور 14480 وی وی پی اے ٹی کا استعمال کیا گیا۔ 14480 پولنگ مراکز میں سے 7466 (51.56 فیصد) کی ویب کاسٹنگ کے ذریعے براہ راست نگرانی کی گئی۔ ووٹنگ کے عمل پر نظر رکھنے کے لیے ڈرون کا بھی استعمال کیا گیا۔

مغربی بنگال میں اس مرحلہ تک کے انتخاب کے دوران، ریکارڈ 316.47 کروڑ روپے ضبط ہو چکے ہیں۔

الیکشن میں رائے دہندگان، پولنگ مراکز اور مشاہدین کی تفصیل یوں ہے:

 

جدول 1: مغربی بنگال سے متعلق اعداد و شمار

ریاست

مرحلہ

1

مرحلہ

2

مرحلہ

3

مرحلہ

4

مرحلہ

5

مرحلہ

6

مرحلہ

6 تک کل

اسمبلی حلقے

30

30

31

44

45

43

223

پولنگ مراکز کی تعداد

10,288

10,620

10,871

15,940

15,789

14,480

77,988

رجسٹرڈ رائے دہندگان

7380942

7594549

7852425

11581022

11347344

10387791

5,61,44,073

انتخاب لڑنے والے امیدواروں کی کل تعداد

191

171

205

373

319

306

1565

تعینات کیے گئے عام مشاہدین کی تعداد

20

23

22

35

33

26

159

تعینات کیے گئے پولیس مشاہدین کی تعداد

7

6

9

9

12

13

56

تعینات کیے گئے اخراجات سے متعلق مشاہدین کی تعداد

9

9

7

10

16

13

64

ووٹنگ کا فیصد

84.63

(فائنل وی ٹی آر)

86.11

(فائنل وی ٹی آر)

84.61

(فائنل وی ٹی آر)

79.90 (فائنل وی ٹی آر)

82.49 (فائنل وی ٹی آر)

79.09 (شام 5 بجے تک)

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AQUP.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NL80.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FK63.jpg

شمولیتی اور احسن طریقے سے انتخاب کو یقینی بنانے کے لیے، ای سی آئی نے پوسٹل بیلٹ پیپر کی سہولت کے متبادل کا پی ڈبلیو ڈی، 80 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں، کووڈ-19 کے مشتبہ یا متاثرہ لوگوں اور ضروری خدمات میں تعینات لوگوں کے لیے توسیع کر دی ہے۔ مشاہدین نے زمینی سطح پر ان رائے دہندگان کے لیے مناسب سہولیات مہیا کرائے جانے کا جائزہ لیا۔

 

جدول 3: مغربی بنگال میں پی ڈبلیو ڈی اور 80+ ووٹروں کی تعداد

ریاست

مرحلہ 1

مرحلہ 2

مرحلہ 3

مرحلہ 4

مرحلہ 5

مرحلہ 6

مرحلہ 6 تک کل

پی ڈبلیو ڈی ووٹروں کی تعداد

40,408

54,765

64,083

50,523

60,198

64,266

3,34,243

80+ ووٹروں کی کل تعداد

1,23,393

1,18,116

1,26,177

2,03,927

1,79,634

1,57,290

9,08,537

ابھی تک پی ڈبلیو ڈی رائے دہندگان کی تعداد = 334243

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004L4I0.jpg

ابھی تک 80+ رائے دہندگان کی کل تعداد = 908537

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0052UJR.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006UKSK.jpg

پولنگ اسٹیشن (رائے گنج اے سی) پر رائے دہندگان کے بچوں کے لیے عارضی کریچ کا انتظام

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0071QU9.jpg پوربا استھلی اتر اے سی میں پی ڈبلیو ڈی ووٹر کے لیے سہولت

 

مغربی بنگال میں اس مرحلہ کے دوران کل 14480 بیلیٹ یونٹ (بی یو)، 14480 کنٹرول یونٹ (سی یو) اور 14480 وی وی پی اے ٹی استعمال کیے گئے۔ معیاری ضابطہ کے تحت یہ سبھی ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی پہلے کی ابتدائی سطح کی جانچ، رینڈمائزیشن سے گزر چکے ہیں اور سیاسی جماعتوں / امیدواروں کے ایجنٹوں کی موجودگی میں انہیں لگایا گیا تھا۔ ایف ایل سی اور لگانے کے دوران ان سبھی ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کو مصنوعی انتخاب سے گزارا گیا تھا۔ آج ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہر ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی پھر سے امیدواروں کے پولنگ ایجنٹ کی موجودگی میں معیاری عمل کے تحت کم از کم 50 ووٹ ڈال کر مصنوعی انتخاب سے گزارا گیا۔ مصنوعی انتخاب کے آخر میں ای وی ایم کے نتائج کا وی وی پی اے ٹی رسیدوں کے نتائج کے ساتھ میلان کیا گیا اور اسے پولنگ ایجنٹوں کو دکھایا گیا۔ الیکشن کے دوران کام نہیں کرنے کی شرح گزشتہ چند انتخابات کے تجربات کے مقابلے کم رہی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008ICA1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0096FI1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010XSWR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0116269.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0123MMS.jpg

 

آزاد اور غیر جانبدار انتخاب کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں ای سی آئی کے پیمانوں کے تحت سنگین اور حساس پولنگ بوتھ سمیت 50 فیصد سے زیادہ پولنگ مراکز کی لائیو نگرانی اور ویب کاسٹنگ کا انتظام کیا گیا، جس کا مقصد حلقہ انتخاب میں محفوظ ماحول کو یقینی بنانا تھا۔ کمیشن، سی ای او، ڈی ای او، مشاہدین براہ راست نشریہ دیکھ سکتے تھے اور ان پولنگ مراکز پر گہری نظر رکھ سکتے تھے۔

 

 

7466

(51.56%)

 

14480 میں سے

ان پولنگ مراکز کی

ویب کاسٹنگ کے ذریعہ

لائیو نگرانی کی گئی

 

مغربی بنگال میں جاری انتخاب کے دوران اس مرحلہ تک، آج تک 316.47 کروڑ روپے کی ریکارڈ ضبطی کی جا چکی ہے۔ ضبطی کے اعداد و شمار اسمبلی کے عام انتخاب، 2016 کے دوران ہوئی کل 44.33 کروڑ روپے کی ضبطی کے مقابلے 7.1389 گنا ہے، جس میں نقدی، شراب، منشیات، تحائف وغیرہ شامل ہیں۔ کمیشن لالچ سے پاک انتخاب اور دولت کی طاقت، شراب، تحائف پر روک لگانے پر زور دے رہا ہے۔ ریاست میں نقدی، شراب، نشہ آور مادے اور تحائف کی آمدورفت پر روک لگانے کے مقصد سے مؤثر نگرانی کے لیے کل 1137 اڑن دستے (ایف ایس) اور 1012 ساکت سرویلانس ٹیم (ایس ایس ٹی) کو فعال کیا گیا تھا، جس پر ضلعوں میں ڈی ای او، بجٹ پر نگرانی رکھنے والوں اور مخصوص مشاہدین کے ذریعہ گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ مغربی بنگال میں کولکاتا، دُرگاپور میں اندل اور باگ ڈوگرہ میں مختلف مقامات پر آئی ٹی محکمہ کی کل 3 ایئر انٹیلی جنس یونٹ (اے آئی یو) بھی قائم کی گئی ہے۔

سبھی پانچ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ضمنی انتخابات میں جہاں اسمبلی انتخاب ہوئے ہیں / ہو رہے ہیں، ابھی تک 1019.07 کروڑ روپے (اس میں ضمنی انتخاب میں ہوئی 12.11 کروڑ روپے کی ضبطی بھی شامل ہے) کی ضبطی ہو چکی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013DRWM.jpg

22.04.2021 کی دوپہر تک ضبطی کی سامان کے حساب سے رپورٹ

ریاستیں

نقدی

(کروڑ روپے میں)

قیمتی دھات

(کروڑ روپے میں)

منشیات/ ڈرگ

دیگر سامان

شراب

میزان (کروڑ روپے میں)

ایل اے 2016 میں کل ضبطی (کروڑ روپے میں)

ایل اے 2016 کا فیصد

قیمت (کروڑ روپے میں)

قیمت (کروڑ روپے میں)

مقدار (لیٹر میں)

قیمت (کروڑ روپے میں)

مغربی بنگال میں چھٹے مرحلہ تک

52.85

12.91

119.43

97.44

2934157

33.84

316.47

44.33

+713.89%

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0147EFJ.jpg

الیکشن کمیشن آف انڈیا کا سی وجل ایپ شہریوں پر مرکوز ایک موبائل ایپلی کیشن ہے، جو لوگوں کو خودکار طریقے سے جائے وقوعہ کی تفصیل کے ساتھ حقیقی وقت کی بنیاد پر ایم سی سی کی خلاف ورزی کے معاملوں کی اطلاع دینے کے لیے طاقتور بناتا ہے اور علاقے کی سطح پر تصدیق کے بعد 100 منٹ کے اندر اس پر کارروائی کی جاتی ہے۔ سی وجل ایپ کے ذریعے مغربی بنگال میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کل 195815 معاملوں کی اطلاع ملی، جن میں سے آج (شام 4 بجے) تک 184563 کا نمٹارہ کر دیا گیا تھا۔

تمام پولنگ مراکز پر، پینے کا پانی، انتظار کرنے کے لیے سایہ دار جگہ، پانی کی سہولت کے ساتھ بیت الخلاء، روشنی کا معقول انتظام، پی ڈبلیو ڈی ووٹروں کے لیے وہیل چیئر لے جانے کو مناسب ڈھال کے ساتھ ریمپ کا انتظام اور معیاری ووٹنگ کمپارٹمنٹ وغیرہ جیسی یقینی کم از کم سہولیات (اے ایم ایف) فراہم کرائی گئی تھیں۔ پولنگ مراکز پر معذور افراد اور بزرگ شہریوں کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت، رضاکار معاونین جیسی سہولیات دستیاب تھیں۔

تمام پولنگ مراکز پر کووڈ-19 سیکورٹی پروٹوکول کی تعمیل کی گئی تھی۔ کورونا وائرس کے پھیلنے پر کنٹرول کے لیے، الیکشن کمیشن نے دفعہ 324 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پرچار کا وقت محدود کر دیا تھا۔ کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو پرچار کے لیے متعینہ کووڈ پروٹوکول کی تعمیل کرنے کے لیے لکھا ہے اور ضلع انتظامیہ کو کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں ضابطوں کے تحت ضروری کارروائی کرنے اور ایسے معاملوں میں پرچار کے لیے دی گئی اجازت منسوخ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ کمیشن نے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرز کو ضابطوں کی خلاف ورزی نظر آنے پر عوامی جلوس / ریلیاں ردّ کرنے کا اختیار ہونے کی بات دوہرائی ہے۔

کمیشن نے احسن اور محفوظ طریقے سے انتخابات کرانے کے لیے ایک وسیع سیکورٹی پلان تیار کیا ہے۔ ووٹنگ کے عمل پر نظر رکھنے کے لیے ڈرون کا بھی استعمال کیا گیا۔ آزاد، غیر جانبدار، شمولیتی اور احسن طریقے سے انتخاب کرانے کے لیے پرامن، لالچ سے پاک اور موافق ماحول کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی مسلح پولیس دستوں (سی اے پی ایف) کے ساتھ ساتھ مقامی پولیس دستے بھی تعینات کیے گئے تھے۔ 14480 پولنگ مراکز پر پرامن اور منظم طریقے سے ووٹنگ ختم ہوئی۔

کمیشن نے آج تمام متعلقین خاص کر انتخابی عمل میں جوش اور خوف سے پاک حصہ داری کے لیے رائے دہندگان کا شکریہ ادا کیا۔ کمیشن خاص طور سے پی ڈبلیو ڈی ووٹروں، بزرگ شہریوں، خدمات فراہم کرنے والے ووٹروں کو کووڈ پروٹوکول کے پیمانوں کا احترام کرتے ہوئے انتخاب میں شریک ہونے کے لیے شکریہ ادا کرتا ہے۔ رائے دہندگان اور انتخابی اہلکاروں کی حفاظت کے لیے یہ یقینی بنایا گیا تھا کہ پولنگ سے ایک دن پہلے پولنگ مراکز کو سینیٹائز کیا جائے اور پولنگ مراکز پر تھرمل اسکیننگ، ہینڈ سینیٹائزر، فیس ماسک جیسی سہولیات بھی دستیاب ہوں۔ سماجی دوری کے لیے مناسب انتظام کیا گیا۔ کمیشن وبائی مرض کے باوجود آزاد، غیر جانبدار، شفاف اور محفوظ انتخاب ختم کرانے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کرنے اور پوری ایمانداری سے کام کرنے کے لیے ڈیوٹی پر موجود پولنگ اسٹاف، سیکورٹی اہلکاروں، نگراں عملہ، مشاہدین، خصوصی مشاہدین، ریلوے کے اہلکاروں، نفاذی ایجنسیوں، طبی اہلکاروں کے ساتھ ہی پوری انتخابی مشینری کی خدمات کو عزت بخشتا ہے۔ کمیشن احسن اور پر امن طریقے سے الیکشن کرانے کے لیے میڈیا سمیت تمام متعلقین سے سرگرم تعاون، حصہ داری اور تخلیقی شراکت داری کی درخواست کرتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0162K7M.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image017966P.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image018R0U3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image019274J.jpg

 

 

انتخاب سے متعلق معلومات، تصاویر اور دیگر تفصیلات کے لیے براہ کرم ویب سائٹ eci.gov.in اور ٹوئٹر ہینڈل @SpokespersonECI اور @ECISVEEP ملاحظہ کریں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U:3902

 

 



(Release ID: 1713552) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi