کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی اصلاحات کی تدابیر کے  شعبے میں تعاون کا  ایک فریم ورک قائم کرنے  کے لئے  مفاہمت نامہ

Posted On: 20 APR 2021 3:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  20   اپریل 2021،           وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے جمہوریہ ہند  کے ڈائرکٹر جنرل آف ٹریڈ  ریمیڈیز  اور عوامی جمہوریہ  بنگلہ دیش کے  بنگلہ دیش ٹریڈ اینڈ ٹیرف کمیشن  کے درمیان  تجارتی اصلاحات کی تدابیر کے شعبے میں  تعاون کا ایک فریم ورک قائم کرنے کے لئے  ڈھاکہ میں  27 مارچ 2021 کو جس  مفاہمت نامے پر  دستخط ہوئے تھے،  بعد از وقوعہ واقعہ منظوری دی ہے۔

مقاصد

اس مفاہمت نامے کا بنیادی مقصد   تجارتی اصلاحات کے شعبے میں  دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے، جس میں  بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان  دو طرفہ تجارت میں  اینٹی ڈمپنگ  کاؤنٹر ویلنگ اور حفاظتی اقدامات کے  شعبے میں  عالمی تجارتی تنظیم   کے مختلف ضابطوں کے مطابق   سرگرمیاں، معلومات کے تبادلے،  صلاحیت سازی کی سرگرمیاں  انجام دینے سے متعلق  وسیع  پیمانے پر  سرگرمیاں شامل ہیں۔

مفاہمت نامے کا مقصد  دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کے درمیان  بہتر تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ  دونوں ممالک کے درمیان  ناجائز  تجارتی طریقوں  کی حوصلہ شکی کی جاسکے اور قانون پر مبنی دو طرفہ تجارت کو فروغ دیا جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-3843

                          



(Release ID: 1713004) Visitor Counter : 123