ارضیاتی سائنس کی وزارت

IMD نے اعلان کیا ہے کہ ایسے توقع ہیں کہ اس سال مانسون کی بارش معمول کے مطابق ہوگی


جنوب مغربی مانسون سیزن کی بارش کے بارے میں پہلے مرحلے کی دورلانگ رینج پیشگوئی جاری کی
لانگ رینج پیشگوئی

برائے 2021 جنوب مغربی مانسون سیزن بارش

Posted On: 16 APR 2021 12:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 16 اپریل 2021: ہندوستانی محکمہ موسمیات(IMD) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس سال مانسون کی بارش معمول کے مطابق ہونے کی توقع ہے ملک میں جنوب مغرب مانسون(جون سے ستمبر) کی موسمی بارش معمول کے مطابق ہونے کا امکان ہے(96 سے 104فی صد)۔ IMD نے مانسون کے لئے اپنی پہلے مرحلے کی لانگ رینج پیش گوئی میں یہ اطلاع دی ہے۔

ویڈیو لنک کے ذریعہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سکریٹر ی  ڈاکٹر ایم راجیون نے 2021 کی جنوب مغربی مانسون سیزن کی بارش کے بارے میں IMD کی لانگ رینج  پیشگوئی جاری کی۔ IMD کے ڈائرکٹر جنرل ایم مہاپترا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈاکٹر راجیون نے کہا کہ بحرالکاہل پر نیوٹرل ای ایل نینو جنوبی  اوسی لیشن (ENSO) حالات اور بحرہند پر نیوٹرل انڈین اوشن ڈائی پول (100) صورتحال پائی جارہی ہے۔ موسم کے بارے میں بعض ماڈل پیش گوئیوں میں اشارہ دیا گیا ہے کہ آنے والے مانسون سیزن میں ایسا ہی رہنے کا امکان ہے ۔ بحرالکاہل اور بحر ہند پر سمندر کی سطح کے درجہ حرارت (SST) کی کیفیت کا ہندوستانی مانسون پر شدید اثر ہوتا ہے۔ لہذاIMD بحرالکاہل اور بحر ہند کے اوپر سمندر کی سطح کی صورتحال پر دھیان سے نظر رکھے ہوئے ہے۔

ڈاکٹر راجیون نے کہا کہ لانینا صورتحال مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے لہذا ہم مانسون کے دوران ENSO(ای ایل نینو اور جنوبی اوسی لیشن کی تبدیلی دیکھیں گے۔ مانسون کے مہینوں میں ای ایل نینو حالات بننے کا بہت کم امکان ہے۔ اسی طرح یہ حالات اس سال معمول کے مانسون کا اشارہ دیتے ہیں۔

IMD کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ام مہاپترا نے وضاحت کی کہ 10Dصورتحال عموماً معمول کے یا معمول سے زیادہ مانسون کا اشارہ دیتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ IMD کے تجزیئے کے مطابق اس سال ملک کے زیادہ ترحصوں میں معمول کی بارش ہوگی جبکہ کچھ مشرقی اور شمال مشرقی حصوں میں جن میں جھارکھنڈ ، اڑیشہ، بہار اور شمال مشرقی ریاستیں شامل ہیں، معمول سے نیچے بارش ہوگی۔

جنوب مغربی مانسون سیزن جو ہندوستان کی کھیتی باڑی پر منحصر معیشت کی بھرپائی کرتا ہے سب سے پہلے جون کے پہلے ہفتے میں کیرالا کے جنوبی حصے میں پہنچتا ہے اور ستمبر میں راجستھان سے واپس جاتا ہے۔

2021 کے لئے جنوب مغربی مانسونی بارش کی پیشگوئی کا خلاصہ

(a) ملک میں جنوب مغربی مانسون سیزن(جون سے ستمبر) کی بارش۔ یہ مجموعی طور پر معمول کے مطابق ہونے کا امکان ہے(96 سے 104 فی صد)

(b) جنوب سے ستمبر کی مانسون کی بارش مقدار کے اعتبار سے طویل مدت اوسط کا 98 فی صد۔ ملک میں مجموعی طور پر بارش 1961 سے 2010 88cm ہے۔

(c) بحرالکاہل پر نیوٹرل ENSO صورتحال پائی جارہی ہے اور بحر ہند پر 10D حالات دیکھے جارہے ہیں۔ تازہ ترین عالمی ماڈل پیش گوئی کے مطابق نیوٹرل ENSO صورتحال جاری رہ سکتی ہے۔

استوائی بحرالکاہل پر منفی 10D صورتحال آنے والے مانسون سیزن کے دوران موجود رہنے کا امکان ہے۔

بحرالکاہل اور بحر ہند پر سمندر کی سطح کے درجہ حرارت کا ہندوستانی مانسون پر گہرا اثر پڑتا ہے لہذا IMD ان سمندروں کے طاس کے علاقوں میں سمندر کی سطح میں تبدیلی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

IMD مئی 2021 کے آخری ہفتے میں تازہ پیشگوئی جاری کرے گی۔ اپریل کے لئے پیش گوئی کو تازہ ترین کرنے کے علاوہ چار خطوں میں مانسون سیزن(جون سے ستمبر) کے لئے پیشگوئی اور جون کے مہینے کےلئے پیشگوئی جاری کی جائے گی۔

****

U.No. 3813

م ن۔ ر ف ۔س ا

 

 



(Release ID: 1712607) Visitor Counter : 209


Read this release in: English