ارضیاتی سائنس کی وزارت
اپریل 2021 میں انٹارٹکا کے لئے 40 ویں سائنسی مہم کی واپسی کے ساتھ ہی بھارت نے انٹارٹکا میں سائنسی مہم کی چار کامیاب دہائیاں مکمل کیں
Posted On:
16 APR 2021 1:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی 16 اپریل 2021: ارضیاتی سائنس کی وزارت کے زیر اہتمام انٹارٹکا کے لئے 40 ویں سائنسی مہم 10 اپریل 2021 کو کیپ ٹاؤن واپس پہنچ گئی جس نے 94 روز کے اندر بارہ ہزار برحی میل کا سفر کیا جن میں درمیانی ٹھہراؤ بھی شامل ہیں۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی بھارت نے امن اور اشتراک ے اس براعظم میں سائنسی مہم کی چار دہائیاں مکمل کرلیں۔
40- آئی ایس ای اے ہندوستانی سائنسدانوں ، انجینئروں، ڈاکٹر اور تکنیکی ماہرین پر مشتمل ہے جنھوں نے گوا کی مرمگاؤبندرگاہ سے انٹارٹکا کا سفر 7 جنوری 2021 کو شروع کیا تھا یہ ٹیم 27 فروری 2021 کو اپنی منزل مقصود اسٹیشن بھارتی پر پہنچی اور 8 مارچ 2021 کو میتری پر پہنچ گئی۔ بھارتی اور میتری انٹارٹکا میں ہندوستان کے مستقل ریسرچ کے بنیادی اسٹیشن ہیں ۔ ان اسٹیشنوں پر صرف نومبر اور مارچ کے دوران پہنچا جاسکتا ہے۔ انٹارٹکا کے لئے اپنے سفر میں مہم کی ٹیم نے جو بحری مشاہداتی خودمختار DWS کام پر لگائے۔ اس کام میں حیدرآبادکے بحری اطلاعاتی خدمات کے ہندوستانی قومی مرکزINCOIS کا اشتراک شامل تھا۔ لہرپیما کا کام لہروں کی خصوصیات، سمندر کی سطح کے درجۂ حرارت، سمندر کی سطح کے ماحول کے بارے میں جانکاری INCOIS، حیدرآباد کو بھیجنی ہوتی ہے جن کی بنیادپر موسم کے بارے میں قابل بھروسہ پیشگوئی کی جا سکتی ہے۔
40-آئی ایس ای اے، برفانی نوعیت کے بحری جہاز ایم وی۔ ویسلی گولونن تھا۔اس نے کئی مقامات پر مختصر قیام کیا اور بھارتی اور میتر ی پر ضروری سامان کی سپلائی اور عملے کی تبدیلی کا کام انجام دیا۔ اس مہم میں بھارتی پر 20 نفری عملے کو پہنچایا گا جن کی سربراہی جناب اتل سریش کلکرنی کررہے تھے۔ اس کے علاوہ 21 نفری عملہ میتری پر پہنچایا جن کے سربراہ جناب رویندر سنتوش مورے ہیں۔
انٹارٹک سائنس میں بین الاقوامی تعاون کے جذبے کے طور پر ایم وی ویسلی گولونن نے کیپ ٹاؤن واپسی میں دور سے چلائے جانے والے ناروے کے دو سمندری مشاہدے کے آلات بھی واپس لئے۔ جاتے ہوئے یہ آلات نصب کئے گئے تھے اور واپسی کے سفر میں انھیں لایا گیا۔
40 آئی ایس ای اے نے کورونا عالمی وباء کی وجہ سے بے شمار آزمائشوں کے دوران یہ سفر طے کیا۔ انٹارٹکا کو کورونا وائرس سے پاک رکھنے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے۔ روانگی سے قبل ٹیم کو گوامیڈیکل کالج میں سخت طبی جانچ سے گزرنا پڑا اور بحری جہاز پر سوار ہونے سے پہلے عملے کو جودہ دن کے لئے کورنٹین کرایا گیا۔
متعدد سائنسی مقاصد کے حصول کے بعد جس میں سرمائی عملے کی تبدیلی اور بھارتی اور میتری میں سپلائی شامل ہیں،40 ۔ آئی ایس ای اے کا بھارتی رستہ 10 اپریل 2021 کو کیپ ٹاؤن واپس پہنچ گیا اور اس طرح انٹارٹکا میں ملک کی سائنسی مہم کی چار دہائیاں مکمل ہوگئیں۔
****
U.No. 3766
م ن۔ ر ف ۔س ا
(Release ID: 1712415)
Visitor Counter : 107