صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے ان گیارہ ریاستوں/مرکزی انتظام والے علاقوں میں جہاں بھاری تعداد میں کیس ہیں، کووڈ-19 کی صورتحال اور ٹیکہ کاری کی پیش رفت کا جائزہ لیا


کووڈ سے متعلق احتیاطی اقدامات کو ترک کیا جانا موجودہ منظرنامے کا ایک بڑا سبب

کووڈ کی روک تھام کی حکمتِ عملی کوئی ناقابل مہم چیز نہیں ہے، ہم سب گزشتہ برس کیسوں میں اضافہ کے دوران اسے کامیابی سے لاگو کرچکے ہیں اور ہم پھر سے کرسکتے ہیں

ملک میں ویکسین کی قلت نہیں ہے، ریاستوں کو ویکسین کے اسٹاک کی مسلسل فراہمی کی یقین دہانی

Posted On: 06 APR 2021 9:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی 6 اپریل 2021: مرکزی وزیر صحت وخاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش ودھن نے آج گیارہ ریاستوں/ مرکزی انتظام والے علاقوں میں کووڈ 19 کی صورتحال اور ٹیکہ کاری کی پیش رفت کاجائزہ لینے کے لیے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی۔ ان ریاستوں/یوٹیز میں چھتیس گڑھ ، دہلی، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش اور رجستھان شامل ہیں۔ ان ریاستوں میں گزشتہ دو ہفتوں میں روزانہ کے کووڈ معاملے اور روزانہ اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

1111.jpg

ریاستوں/مرکز کے انتظام والے علاقوں کے وزراء صحت بشمول جناب ٹی ایس سنگھ دیو(چھتیس گڑھ)جناب ستیندر جین(دہلی)، انل وِج(ہریانہ) جناب راجیو سیزال(ہماچل پردیش)، جناب بنّا گپتا(جھارکھنڈ) ڈاکٹر کے سدھاکر(کرناٹک)، ڈاکٹر پربھورام چودھری(مدھیہ پردیش)، جناب راجیش ٹوپے(مہاراشٹر)، جناب ستیندر جین(دہلی)، جناب بلبیر سنگھ سدھو(پنجاب)، جناب رگھو شرما (راجستھان)، اور گیارہ ریاستوں/مرکزی انتظام والے علاقوں کے ایڈیشنل چیف سکریٹریز اور پرنسپل سکریٹریز(صحت) نے ورچوئل طریقے سے میٹنگ میں شرکت کی۔

222.jpg

333.jpg

مرکزی وزیر صحت نے بتایا کہ ان گیارہ ریاستوں میں ملا کر کل کیسوں کے 54 فیصد اور ملک میں کووڈ اموات کا 65 فیصد ہے ، جبکہ مہاراشٹر اور پنجاب میں بہت بھاری تعداد میں اموات کی اطلاعات ہیں۔ جناب ہرش وردھن نے کہا کہ فروری 2021سے ان ریاستوں میں کووڈ کیس تیزی سے بڑھے ہیں جن میں سے کووڈ اموات زیادہ تر ساٹھ سال سے زیادہ کے لوگوں میں ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے گزشتہ چار ہفتوں میں ٹسٹ زیادہ تعداد میں کرائے جانے کی تعریف کی لیکن گجرات ، ہماچل پردیش ، چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر میں زیادہ آراے ٹی تناسب سے خبردار کیا۔ ایک اور تشویش کے پہلو کی بھی نشاندہی کی گئی کہ ان ریاستوں میں نجی شعبے کی جانچ کی صلاحیتوں کو پوری طرح سے بروئے کار نہیں لایا گیا ہے۔

گیارہ ریاستوں کے ان پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے ملک بھر کی ریاستوں کی ان مربوط کوششوں کو سراہا جو انھوں نے اب تک مشترکہ فائدوں کے لئے کی ہیں۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے انھیں یقین دلایا کہ مرکز ریاستوں اور یوٹیز کو عالمی وباء کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مد کررہا ہے اور کرتا رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے اگر چہ کیس بڑھے ہیں، اموات کی مجموعی شرح ایک اعشاریہ تین صفر فی صد ہے ۔ ہندوستان میں ٹیکہ کاری 8.31 کروڑ خوراکوں کے نشانے کو پار کرگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہی دن میں سب سے زیادہ ٹیکے لگانے کا کام ہوا ہے اور 43 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی گئی ہیں۔ جانچ کی کل تعداد آج 25 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ہندوستان نے ویکسین میتری کے تحت عالمی برادری کی بھی مدد کی ہے اور 84 ملکوں کو کووڈ-19 سے بچاؤ کی ویکسین کی 6.45 کروڑ خوراکیں بھیجی جاچکی ہیں۔ 6.58 کروڑ خوراکیں 25 ملکوں کو تجارتی معاہدوں کے تحت بھیجی گئیں اور 43 ملکوں کو 1.05 کروڑ خوراکیں برائے امداد بھیجی گئیں۔

مرکزی وزیر صحت نے ریاستوں میں کووڈ 19 کے بندوبست میں درپیش چیلنجوں کووڈ 19 کے معاملوں اور ویکسین دینے کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے زیادہ تر حصوں خاص طور سے ان گیارہ ریاستوں میں کیس تیزی سے بڑھنے کا ایک بڑا سبب یہ ہے کہ لوگوں نے کووڈ کی روک تھام کے لئے لازمی اقدامات پر عملدرآمد میں ڈھیل دینی شروع کردی۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ لوگوں نے کووڈ سے بچاؤ کے اقدامات سے بچنا اور جسمانی دوری کو ترک کردیا جسے سوشل ویکسین کا نام دیتا ہوں اور یہ بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنی کہ ویکسین۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ریاستی وزراء صحت کو یاد دلایا کہ کووڈ 19 سے بچاؤکے اقدامات کوئی ناقابل فہم یا ناقابل عمل چیز نہیں ہیں۔ ’’ہم نے گزشتہ برس ان اقدامات پر عمل کیا تھا اور ساری دنیا نے ہماری کامیابی دیکھی تھی۔ انھوں نے کہا کہ یہی اقدامات ہمیں پھر سے کرنے ہیں اور زیادہ تندہی سے کرنے ہیں۔

عالمی وباء نے پھر سے سراٹھانے کو روکنے کے لئے ڈاکٹر ہرش ورھن نے ریاستوں سے کہا کہ وہ اپنے سرکاری اور نجی صحت وسائل کو مستحکم کریں۔

ٹیکہ کاری کی مہم میں تیزی لانے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے تمام لوگوں کو یقین دلایا کہ مرکز ریاستوں کو ویکسین کا اسٹاک مسلسل فراہم کرتا رہے گا اور انھوں نے ریاستوں سے کہا کہ وہ ترجیحی گروپوں کی بنیاد پر ٹیکہ کاری میں تیزی لائیں۔

ریاستی وزراء صحت نے اپنی اپنی ریاستوں میں کووڈ کی روک تھام کے اقدامات کا ایک مختصر خاکہ پیش کیا جس میں متاثرہ علاقوں کی ناکہ بندی کی نگرانی اور کووڈ پوزیٹیو مریضوں کے علاج معالجے کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔

میٹنگ میں محترمہ وندنا گرنانی، ایڈیشنل سکریٹری اور مشن ڈائرکٹرNHM-کے علاوہ ایڈیشنل سکریٹری(صحت) محترمہ آرتی آہوجا، ڈاکٹر سنیل کمار DGHS، ڈاکٹر سجیت کمار سنگھ، ڈائرکٹر NCDC اور صحت کی وزارت کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔

*****

 

U.No. 3612

م ن۔ ر ف ۔س ا

 

 


(Release ID: 1711555) Visitor Counter : 268


Read this release in: English