وزارت دفاع

بھارتی فضائیہ کے کمانڈروں کی کانفرنس، اپریل21

Posted On: 12 APR 2021 5:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  12/اپریل2021 ۔ بتاریخ 15 اپریل 2021 فضائیہ کے صدر دفتر (وایو بھون) میں سال 2021 کے پہلے دو سالہ فضائیہ کے کمانڈروں کی کانفرنس کا افتتاح قابل احترام وزیر دفاع کے ذریعہ کیا جائے گا۔

اعلیٰ ترین سطح کی قیادت کی اس کانفرنس کا مقصد آنے والے وقت میں بھارتی فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں آپریشنل صلاحیتوں سے متعلق مسائل کا حل نکالنا ہے۔ کانفرنس کے دوران تین دن تک بھارتی فضائیہ کی صلاحیتوں سے متعلق پالیسیوں اور حکمت عملی سے وابستہ امور کے حل کے لئے متعدد قسم کے صلاح و مشورے کے ایک سلسلے کا انعقاد کیا جائے گا، جن سے بھارتی فضائیہ اپنے حریفوں کے مقابلے سبقت حاصل کرسکے۔ انسانی وسائل اور انتظامی صلاحیتوں میں بہتری کے لئے متعدد فلاحی اور انسانی وسائل سے متعلق تدابیر پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

فضائیہ کے کمانڈروں کی کانفرنس فضائیہ کے صدر دفتر کے سبرتو ہال میں منعقد کی جانے والی دو سالہ کانفرنس ہے۔ یہ کانفرنس بھارتی فضائیہ کی اعلیٰ قیادت کو آپریشنز، رکھ رکھاؤ اور انتظام و انصرام سے متعلق اہم امور پر تبادلہ کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔  اس کانفرنس میں بھارتی فضائیہ کی سبھی کمانوں کے ایئر آفیسرز کمانڈنگ اِن چیف، سبھی پرنسپل اسٹاف آفیسرس اور فضائیہ کے صدر دفتر میں تعینات سبھی ڈائریکٹر جنرل حصہ لے رہے ہیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 3644

 



(Release ID: 1711283) Visitor Counter : 146