وزارت خزانہ

نیلامی برائے فروخت (دوبارہ جاری) 3.96 فیصد سرکاری سیکیوریٹیز2022، 5.85 فیصد


سرکاری سیکیوریٹیز2030 اور 6.76 فیصد سرکاری سیکیوریٹیز2061

Posted On: 12 APR 2021 6:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 12 اپریل 2021: حکومت ہند نے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے3,000 کروڑ روپئے (برائے نام) کی ایک مطلع کردہ رقم کے عوض (1) 3.96 فیصد گورنمنٹ سیکیورٹی  2022،قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے14,000 کروڑ روپئے (برائے نام) کی ایک مطلع کردہ رقم کے عوض (2) 5.85 فیصد گورنمنٹ سیکیورٹی  2030   اور قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے9,000 کروڑ روپئے (برائے نام) کی ایک مطلع کردہ رقم کے عوض (3) ‘6.76٪ گورنمنٹ سیکیورٹی ، 2061 کی فروخت (دوبارہ جاری) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کے پاس مذکورہ بالا ہر سیکیورٹی کے مقابلے میں6,000 کروڑ روپے تک کی اضافی خریداری کا حق اپنے پاس رکھنے کا اختیار ہوگا۔ نیلامی  ریزرو بینک آف انڈیا ، ممبئی آفس ، فورٹ ، ممبئی کے ذریعہ جمعہ  16اپریل  2021  کو ایک سے زیادہ قیمت کے طریقہ کار کے ذریعہ کیاجائے گا۔

سیکیورٹیز کی فروخت کی مطلع کردہ رقم کا 5 فیصد تک اہل افراد اور اداروں کو سرکاری سیکیورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی لگانے کی سہولت کی اسکیم کے مطابق الاٹ کیا جائے گا۔

نیلامی کے لئے دونوں مسابقتی اور غیر مسابقتی بولیوں کے ٹینڈر 16اپریل 2021 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سلوشن (ای۔کبیر) سسٹم پر الیکٹرانک شکل میں جمع کئے جانے چاہئیں۔ غیر مسابقتی بولیوں والے ٹنڈر صبح 10.30 بجے سے صبح 11.00 بجے کے درمیان جمع کروائیں اور مسابقتی بولیوں کے ٹینڈر صبح 10.30 بجے سے صبح 11.30 بجے کے درمیان جمع کروائے جائیں۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان جمعہ  16اپریل 2021  کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کی جانب سے ادائیگی پیر19اپریل 2021 کو ہوگی۔

یہ سیکیوریٹیز ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ  وقتاً فوقتاً  ترمیم شدہ سرکلرنمبر آر بی آئی/ 19-25/2018  بہ تاریخ 24 جولائی ، 2018 کے تحت جاری ’’مرکزی حکومت کی سیکیورٹیز میں کب ٹرانزیکشن جاری کرنا ہے‘‘ کی ہدایت نامے کے مطابق ’’ کب جاری کیا گیا‘‘ کاروبار کیلئے اہل ہوں گی۔

*****

U.No. 3648

م ن۔ ر ف ۔س ا



(Release ID: 1711278) Visitor Counter : 107


Read this release in: Punjabi , Hindi , English