جل شکتی وزارت
اتھلی ہوتی ہوئی جمنا
Posted On:
04 FEB 2021 7:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 09اپریل 2021: لوور یمنا ڈویژن ، مرکزی آبی کمیشن (سی ڈبلیو سی ) آگرہ میں (پوئیا گھاٹ اسٹیشن )پرجمنا ندی کراس سیکشن سمیت آبی ذخائر کے مشاہدے کی نگرانی کرنے والا ادارہ ہے۔ دستیاب تفصیلات کے مطابق ، گزشتہ 5 برسوںمیں جمنا ندی کی تہہ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی گئی ہے۔
یوپی پولیوشن کنٹرول بورڈ ( یو پی پی سی بی ) آگرہ شہر میں 5 مقامات پر جمنا کے پانی کے معیار کی نگرانی کرتا ہے۔ ان مقامات میں دھارے کے مخالف بہاؤ( یو /ایس ) والے علاقے کیلاش گھاٹ ، اور دھارے کے رخ پر بہاؤ والے علاقے( ڈی /ایس) جو تاج محل کے نزدیک ہے ،شامل ہیں ۔ دسمبر 2020 کی پانی کی کوالٹی سے متعلق تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جمنا ندی کے یو / ایس پر بایولوجیکل آکسیجن ڈیمانڈ 12 ملین گیلن / لیٹر اور ڈی /ایس پر 16.8 ملین گیلن / لیٹر ہے۔
اس کے علاوہ آگرہ کے پوئیا گھاٹ اسٹیشن پر جمنا کے پانی کی کوالٹی کی لوور یمنا ڈویژن ، سینٹرل واٹر کمیشن کے تحت مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔ گزشتہ 5 برس کے تحلیل شدہ آکسیجن ( ڈی او ) اور حیاتی آکسیجن کی ڈیمانڈ ( بی او ڈی ) کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ اس مقام پر کسی خاص قسم کی تبدیلی سامنے نہیں آئی ہے۔
صاف گنگا کے قومی مشن (این ایم سی جی ) نے ’’آگرہ سیوریج اسکیم ( آئی اینڈ ڈی ورکس ) اینڈ کنسٹرکشن آف 10 ڈیسینٹرلائزڈ ایس ٹی پیز ‘‘کے نام سے ایک منصوبے کو منظوری دی ہے۔اس کا مقصد سال 2035 تک سیویج کے پانی کو سودھنے کے مطالبے سے نمٹنے کے لئے 842.25 کروڑروپے کے خرچ کے ساتھ اضافی 178.7 ایم ایل ڈی ایس ٹی پی کی صلاحیت کا پیدا کرنا ہے۔
یہ معلومات جل شکتی اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے آج لوک سبھا میں دیں۔
***************
ش ح۔س ب ۔ رم
(09-04-2021)
U- 3553
(Release ID: 1710625)
Visitor Counter : 128