جل شکتی وزارت

کلین گنگا فنڈ  گنگا کی حفاظت اور بحالی میں اہم کردار ادا کررہا ہے

Posted On: 08 APR 2021 8:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 08 اپریل/2021

سال 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے دریائے گنگا کا تحفظ اور اس کی بحالی وزیراعظم نریندرمودی کی ترجیح رہی ہے۔ سرکار کا پرچم بردار پروگرام نمامی گنگے کا بنیادی مقصد گنگا کو صاف ستھرا بنانا اور اس کی قدیم شان کو بحال کرنا ہے۔اس طرح کی طویل ندی  کی بحالی نہ صرف زبردست چیلنج کا سامنا ہے بلکہ بڑی رقم کی ضرورت بھی ہے۔ حکومت نے پہلے ہی بجٹ کو چار گنا بڑھا دیا ہے لیکن اس کے باوجود

اتنے بڑے کام کے لئے اتنی رقم کافی نہیں ہوگی۔ لہذا ، حکومت نے کلین گنگا فنڈ تشکیل دیا جس میں ہر کوئی دریائے گنگا کی صفائی ستھرائی کے لئے فنڈز میں اپنا تعاون کرسکتا ہے۔

فائنانس، قومی مشن برائے کلین گنگا (این ایم سی جی) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناب روزی اگروال نے کہا کہ کلین گنگا فنڈ، گنگا کیلئے لوگوں کا جوش بڑھانے ،گنگا کے قریب لانے اور اپنی ملکیت کا احساس دلانے کے اقدام کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ بڑی بڑی تنظیمیں اور عام لوگ بڑی تعداد میں گنگا فنڈ میں اپنا تعاون دینے کیلئے آگے آرہے ہیں۔

کچھ  مستقل طور پر اور کچھ اپنی  پنشن سے تعاون کررہے ہیں ، جس سے صاف اور صحتمند گنگا کے مقصد کے حصول کیلئے ہمارے عزم کو مضبوطی ملتی ہے۔

گنگا کے لئے حکومت کے عزم کا نتیجہ ہے کہ آج  نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک سے بھی گنگا کے تحفظ کیلئے کلین گنگافنڈ میں تعاون مل رہا ہے۔ مارچ 2021 تک 453 کروڑ روپئے کلین گنگا فنڈ میں جمع ہوچکا ہے۔

جن سے بڑے منصوبے انجام دیئے جارہے ہیں۔ ان منصوبوں میں اتراکھنڈ ٹورزم ڈویلپمنٹ بورڈ کے ذریعہ کیدارناتھ کے قریب گوری کنڈ کی ترقی ، 5 نالیوں کا پانی سودھنا ، گھاٹوں اور شمشانوں کی تعمیر نو ، ہریدوار میں ہر کی پوڑی کمپلیکس کی تعمیر اور مختلف علاقوں میں جنگل بانی کا عمل شامل ہیں۔

2020-2021 میں تقریبا 14.18 کروڑز روپئے موصول ہوئے ہیں۔ ان میں سے پیٹرونیٹ ایل این جی لمیٹیڈ نے ڈیڑھ کروڑ روپئے کی امداد دی ہے۔ وہیں پاور گرڈ کارپوریشن نے بھی ایک کروڑ روپئے سے زیادہ کا تعاون کیا ہے جبکہ اے اے آئی کارگو لاجسٹکس نے 1.45 کروڑ روپئے کا تعاون کیا ہے۔ اس کے علاوہ سری دھرم استھل منجناتھیشور دھرموتھان ٹرسٹ ، کرناٹک نے 15 لاکھ کا تعاون کیا ہے۔ نمامے گنگے اور کلین گنگا فنڈ اس  تعاون کیلئے دلی تشکر کا اظہار کرتی ہے او رامید کرتی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کا مسلسل تعاون کرتے رہیں گے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب ٹیمپل ٹرسٹ نے بھی کلین گنگا فنڈ کیلئے اپنا تعاون دیا ہے اور انہوں نے گنگا کی بحالی کے تعلق سے عوامی  بیداری میں اضافے کیلئے اپنی حمایت کا بھی عہد کیا ہے۔ این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل جناب راجیو رانین مشرا نے کہا ہے کہ

یہ دنیا کے سب سے پیچیدہ منصوبوں میں سے ایک ہے جس پر عمل کیا جارہا ہے۔ اس منصوبے میں ملک کے تمام خطوں سے ہر شہری کی شرکت ضروری ہے۔ ہم تمام افراد دریائے گنگا کی صفائی ستھرائی کیلئے تعاون کرسکتے ہیں۔

 

۱.png

کلین گنگا فنڈ میں اپنا تعاون دینے کیلئے کلین گنگا فنڈ کے اسٹیٹ بینک اکاؤنٹ (34213740838، سوئفٹ کوڈ:ایس بی آئی این آئی این بی بی 104 ) میں اپنی امداد دے سکتے ہیں۔ کلین گنگا فنڈ کیلئے دیا گیا ہر عطیہ دفعہ 80-جی(1)(1)کے تحت انکم ٹیکس سے مستثنی ہوگا۔

ش ح۔ ع ح۔ رض

3545U No.

08-04.2021



(Release ID: 1710586) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi