ٹیکسٹائلز کی وزارت
ہنرمندی کے فروغ کی مربوط اسکیم
Posted On:
05 FEB 2021 5:04PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ٹیکسٹائل شعبہ کی ترقی میں تعاون دینے کے لیے مختلف پالیسی اقدامات اور اسکیمیں نافذ کررہی ہے۔ یہ اسکیمیں اور اقدامات جو ٹیکنالوجی کی جدید کاری، بنیادی ڈھانچے کی تشکیل، ہنرمندی کے فروغ اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں سیکٹورل ترقی کو فروغ دیتے ہیں ، ایک سازگار ماحول پیداکرتی ہیں اور ملک میں ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کے لیے قابل بھروسہ ماحول فراہم کرتے ہیں اور ترمیم شدہ ٹیکنالوجی اپگریڈیشن فنڈ اسکیم ، پاورلوم سیکٹر کی ترقی کے لیے اسکیمیں، مربوط ٹیکسٹائل پارکس کے لیے اسکیم، ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے لیے اسکیم ایس آئی ٹی پی کے تحت اپریل مینوفیکچرنگ یونٹس کے لیے اضافی امداد کے لیے اسکیم، جوٹ آئی سی اے آر ای –بہتر کاشت کاری اور ایڈوانس ریٹنگ ایکسر سائزاور مربوط پروسیسنگ ڈیولپمنٹ اسکیم، سلک سماگرہ، مربوط وول ڈیولپمنٹ پروگرام، نارتھ ایسٹ ریجن ٹیکسٹائل پروموشن اسکیم،ریاست اور مرکزی ٹیکسوں میں چھوٹ، گارمینٹنگ یونٹس کے لیے پیداوار اور روزگار سے جڑے تعاون کی اسکیم وغیرہ جیسی مختلف اسکیموں کے ذریعہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو تقویت دینے میں مدد دینا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اسکیمیں پین انڈیا بنیاد پر نافذ کی گئی ہیں۔
ہینڈی کرافٹس، ہینڈ لومس، جوٹ، سیری کلچر، ٹینیکل ٹیکسٹائل جیسے مختلف نافذ کرنے والے ساجھیداروں کو الاٹ کیے گئے تربیت نشانے کی سیکٹر کے اعتبار سے تفصیلات جو جاری ہنرمندی کی ترقی کی اسکیم کے تحت پینل میں لائی گئی ہیں۔ٹیکسٹائل کی وزارت کی سیکٹورل تنظیموں، ریاستی سرکار کی ایجنسیوں ا ور تجاویز کی بنیاد پر ہنرمندی کی تربیت دینے کے لیے انجمنوں پر مشتمل ہیں۔اورتربیتی سینٹروں کی مزید تصدیق ضمیمہ -1میں دی گئی ہیں۔
ضمیمہ-1
سمراٹ کے تحت نافذ کرنے والے ساجھیداروں کے لیے الاٹ کیے گئے تربیتی نشانے کے سیکٹر کے حساب سے تفصیلات۔
*سیگنمنٹ
|
ایجنسیوں کی تعداد، جنہوں نے تجاویز داخل کی ہیں اور انہیں پینل میں لایاگیا
|
فیزیکل تصدیق کے بعد الاٹ کیا گیا تربیتی نشانہ
|
ہینڈ لوم
|
9
|
39871
|
ہینڈی کرافٹس
|
13
|
27628
|
سیری کلچر
|
1
|
1360
|
جوٹ
|
4
|
12320
|
ٹیکنیکل ٹیکسٹائل
|
* ٹیکنیکل ٹیکسٹائل سیکٹر میں تربیتی پروگرام کیے جانے کے لیے نافذ کرنے والے ساجھیداروں کے ایمپینل مینٹ کے لیے شروع کیے گئے آر ایف پی کے مقابلے کل 9 تجاویز موصول ہوئیں۔
|
* مذکورہ باتوں کے علاوہ 89ایجنسیوں کو 249200 کے تربیتی نشانے کے ساتھ ٹیکسٹائل کے دیگر سیگمنٹ میں ایمپینل کیا گیا ہے۔تربیت ریاستی سرکار کی ایجنسیوں، صنعتی ساجھیداروں، صنعتی انجمنوں اور ایم ایس ایم ای انجمنوں کی مدد سے ہندوستان بھر میں دی جاتی ہے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( م ن ۔ ح ا۔ ج ا)
U-3517
(Release ID: 1710362)