کامرس اور صنعت کی وزارتہ
میک ان انڈیا اور اسٹارٹ اپ انڈیا
Posted On:
10 MAR 2021 4:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 06اپریل 2021: میک ان انڈیاایک پہل ہے ،جو 25ستمبر 2014 کو شروع کی گئی ہے تاکہ سرمایہ کاری میں سہولت ہوسکے۔جدت طرازی کوفروغ دیا جاسکے ۔، بہترین معیاری بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر کی جاسکے اور بھارت کو مال کی تیاری ،صنعت سازی ،ڈیزائن اورجدت طرازی کا ایک مرکز بنایا جاسکے ۔صنعت سازی کا ایک مستحکم شعبہ تیار کرنا،حکومت ہند کی ایک مسلسل کلیدی ترجیح رہی ہے۔یہ ان پہلے ووکل فارمالوکل اقدامات میں سے ایک ہے،جس کی بدولت دنیا کو صنعت سازی کے شعبے میں بھارت کے غلبے کا اظہار ہوا ہے۔ اس شعبے میں نہ صرف اقتصادی ترقی کو زیادہ بلند سطح تک پہنچانے کی گنجائش ہے بلکہ نوجوان افرادی قوت کی ایک بڑی تعداد کو روزگار فراہم کرنے کے بھی امکانات ہیں۔
میک ان انڈیا پہل نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور فی الحال میک ان انڈیا2.0 کے تحت 27شعبوں پرتوجہ مرکوز کرنے جارہی ہے۔
صنعت اورملکی تجارت کے فروغ کا محکمہ ،مینوفیکچرنگ سے متعلق شعبوں کے لئے منصوبوں کے لئے اشتراک کررہا ہے جبکہ کامرس کا محکمہ خدمات سے متعلق شعبوں میں تال میل قائم کررہا ہے۔
حکومت ہند ، امکانی سرمایہ کاروں کی نشاندہی کرنے کی غرض سے میک ان انڈیا عملی منصوبوں پرعمل درآمد کرنے کے مقصد سے سرمایہ کاری کے لئے سہولت پیدا کرنے کے تحت مسلسل کوششیں کررہی ہے۔
میک ان انڈیا پرچم تلے ملک میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی غرض سے تقریبات ، کانفرنسیں ،روڈ شوز اور فروغ سے متعلق دیگر سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے بیرون ملک بھارتی سفارت خانوں اور مشنوں اور ریاستی سرکاروں کو مددفراہم کی جارہی ہے۔غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری ایف ڈی آئی کو فروغ دینے اور ملک میں کاروبار میں سہولت پیدا کرنے کی غرض سے بین الاقوامی اشتراک میں اضافے کے لئے سرمایہ کاری سے متعلق رسائی حاصل کرنے کے لئے سرگرمیاں بھی انجام دی جارہی ہیں۔
بھارت میں گزشتہ مالی سال 20-2019کے دوران 74.39 ارب ڈالرز (عبوری اعداوشمار )کی اب تک کی سب سے زیادہ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری درج کی گئی ہے۔جبکہ 15-2014 میں یہ سرمایہ کاری 45.15 ارب ڈالرز کی تھیں۔گزشتہ چھ مالی سالوں (20-2014) کےدوران بھارت میں 358.30 ارب ڈالرز مالیت کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری ایف ڈی آئی کی گئی ،جو گزشتہ 20سالو ں میں درج کی گئی ایف ڈی آئی (681-87 ارب ڈالرز) کی 53فیصد ہے۔
کاروبار کرنے میں سہولت پیدا کرنے کی غرض سے کئے گئے اقدامات میں موجودہ طریقہ عمل کو سادہ معقول بناناشامل ہیں ۔ملک میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول تیار کرنے کی غرض سے کئے گئے اقدامات کے نتیجے میں بھارت کو ورلڈ بینک کے کاروبارمیں آسانی سے متعلق 2020 کی رپورٹ ( ڈی بی آر) کے مطابق کاروبار کرنے میں آسانی سے متعلق ورلڈ بینک کی درجہ بندی میں اپنا مقام بہتر کرکے 63ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ایسا کاروبار کا آغاز ،ٹیکسوں کی ادائیگی، سرحدوں کے آر پار تجارت اور دیوالیہ پن سے متعلق مسائل کو حل کرنے سے متعلق شعبوں میں اصلاحات کرکے کیا گیا ہے۔
حکومت نے بھارت میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مقصدسے ،جاری اسکیموں کے علاوہ حال ہی میں مختلف اقدامات کئے ہیں۔ان میں بنیادی ڈھانچے سے متعلق قومی پائپ لائن ،کارپوریٹ ٹیکسوں میں کٹوتی ،غیر بینکنگ مالی اداروں اور بینکوں کی نقدرقم کی دستیابی کے مسائل کو حل کرنا اور ملک میں صنعت سازی کو تقویت بہم پہنچانے کے لئے پالیسی اقدامات شامل ہیں۔
حکومت ہند نے سرکاری خرید کے آرڈرس ،صنعت سازی سے متعلق مرحلے وار پروگرام پی ایم پی اور مختلف وزارتوں کی پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیموں کے ذریعہ ملک میں اشیا کی تیاری کو بھی فروغ دیاہے۔
اس کےعلاوہ بھارت میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئےسازگار ماحولیاتی نظام میں مدد اورسہولت کرکے اسے فراہم کرنے کے پیش نظر، مرکزی کابینہ نے 3 جون 2020 کو سکریٹریوں کے ایک بااختیار گروپ ای جی او ایس اور تمام متعلقہ وزارتوں ومحکموں میں پروجیکٹ کی ترقی سے متعلق سیل پی ڈی سیز کی بھی تشکیل کی منظوری دی تھی تاکہ مرکزی حکومت اورریاستی سرکاروں کے مابین تال میل کے ساتھ تیزی سے سرمایہ کاری کی جاسکے اور پھرگھریلو سرمایہ کاری میں اضافے اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری ایف ڈی آئی کی آمد میں اضافے کے لئے بھارت میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار پروجیکٹوں کی پائپ لائن میں اضافہ کیا جاسکے۔
میک ان انڈیا پہل کے تحت ، مرکزی حکومت / وزارتیں / محکمے اور مختلف ریاستی سرکاریں بپت سی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔اس کے علاوہ وزارتیں ، اپنے متعلقہ شعبوں کے لئے عملی منصوبے ، پروگرام ، اسکیمیں اورپالیسیاں مرتب کررہی ہیں۔
***********
ش ح۔ع م ۔رم
(06-04-2021)
U- 3434
(Release ID: 1709846)
Visitor Counter : 141