خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

قومی دارا لاطفال اسکیم

Posted On: 12 FEB 2021 5:17PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے خواتین اور بچوں کی ترقی ، محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے(6 ماہ سے 6 سال) کے بچوں کی ورکنگ خواتین کے بچوں کی دن بھر دیکھ بھال کی سہولت  فراہم کرنے کے لئے 1.1.2017 سے ایک قومی دارالاطفال اسکیم نافذ کی ہے جو ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام والے علاقوں کے ذریعہ مرکز کی طرف سے چلائی جانے والی اسکیم ہے۔

مذکورہ اسکیم درج ذیل خدمات کا ایک مربوط پیکیج فراہم کرتی ہے۔

  1. سونے کی سہولت دن بھر کی دیکھ بھال سہولتوں میں شامل
  2. تین سال سے کم عمر کے بچوں  اور تین سے چھ سال کی عمر کے بچوں کی اسکول سے پہلے کی تعلیم کے لئے جلد تحریک دینا
  3. تغذیہ بحش غذائیں
  • IV. افزائش کی نگرانی
  1. صحت چیک اپ او رٹیکہ کاری

اس اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق متعلقہ ریاستیں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ضلع سطح پر /کریچ خدمات کی ضرورتوں کے تجزیہ پر مبنی جائزے کے ساتھ کریچ کی نقشہ سازی کابھی جائزہ لیتی ہیں تاکہ ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں میں مانگ کا اندازہ لگایاجاسکے۔

اس اسکیم کے تحت مالی سال 2018-2017 کے دوران اترپردیش کو 4 کروڑ 10 لاکھ 13 ہزار 960 روپے کی رقم ایک ہزار 724 کریچ کو جاری کی گئی۔

حکومت زندگی کے تمام شعبوں میں  صنفی مساوات کو یقینی بنانے کو انتہائی ترجیح دیتی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے   حکومت نے متعدد اقدامات کئے ہیں تاکہ خواتین کو صنفی بنیادوں پر کسی قسم کا نقصان نہ اٹھانا پڑے۔ حکومت کی جانب سے اس سمت میں معیشت میں خواتین کی شراکت داری بڑھانے کے لئے اٹھائے گئے کچھ اقدامات  بھی  درج ذیل ہیں:

 

خواتین کو بااختیار بنانے کی مرکز کی اسکیم:

اس اسکیم کا مقصد  مرکز، ریاست  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سطح پر خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اسکیموں اور پروگراموں کے بین  شعبہ جاتی ل کنورجینس کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

سودھار گرہ اسکیم:  سودھار گرہ اسکیم کا مقصد مشکل حالات سے دوچار خواتین کی باز آباد کاری کے لئے ادارہ جاتی مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ وقار کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔

اُجولا اسکیم:  اوجولا اسکیم خواتین اور بچوں کے جنسی کاروباری استحصال کی روک تھام کے ساتھ ساتھ  انہیں بچانے،  ان کی باز آباد کاری اور متاثرہ خواتین کی  معاشرے میں باز آباد کاری کی سہولت پیدا کرنے کی  ایک جامع اسکیم ہے۔

ورکنگ ویمنز ہاسٹل اسکیم: یہ اسکیم کام  کاج کرنے والی خواتین اور ان کے بچوں کے لئے دن کی باآسانی رہائشی سہولت فراہم  کرنے والی ایک اسکیم ہے  یہ  ان شہری  نیم شہری اور یہاں تک کہ دیہی علاقوں میں بھی ان کے بچوں کے لئے  دن کے دوران دیکھ بھال کی سہولت کی  ایک اسکیم ہے۔جن جگہوں پر خواتین کے لئے روزگار کے مواقع موجود ہیں۔

آنگن واڑی  سروسز :اس اسکیم کے تحت ملک بھر میں بچوں کے لئے آنگن واڑی کے قیام کا تصور پیش کیا گیا ہے اور اس اسکیم میں اسکول سے پہلے کی تعلیم ، بچوں کی تغذیہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کی ضروریات کو پورا کیا گیا ہے۔

پوشن ابھیان: اس اسکیم کا مقصد تغذیہ کی کمی کو دور کرنے اور  ملک کے  تغذیہ کے شکار نو عمر بچوں اور خواتین میں مرحلے وار طریقے سے  تغذیہ فراہم کرنا ہے۔

پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) اسکیم: یہ اسکیم حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کو 3 قسطوں میں 5000 روپے کی نقد  امداد فراہم کرتی ہے۔

 بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ (BBBP): اس اسکیم کا مقصد صنف پر مبنی جنس کے انتخاب کے خاتمے کو روکنا ، بقاء کے تحفظ ، تعلیم اور شرکت کو یقینی بناتے ہوئے بچی کی پیدائش پر خوشی کااظہار کرنا ہے۔

بیواؤں کے لئے گھر: یوپی کے ورینداون میں بیواؤں کے لئے ایک گھرقائم کیا گیا ہے تاکہ بیوہ خواتین کو عزت  و وقار کے ساتھ رہنے اور انہیں  زندگی گزارنے کے لئے ایک محفوظ مقام فراہم کیا جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ش ر ۔ر ض

(12-02-2021)

U- 3415



(Release ID: 1709814) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Manipuri