وزارت خزانہ

(i)نئے سرکاری تمسکات 2026(ii)حکومت ہند کے فلوٹنگ ریٹ بانڈ س 2033(iii)نئے سرکاری تمسکات 2035اور(iv) سرکاری تمسکات 2050کے 6.67فیصدکی فروخت (اجرا/ازسرنو اجرا)کی فروخت کے لئے نیلامی

Posted On: 05 APR 2021 8:07PM by PIB Delhi

 

 

حکومت ہند نے درج ذیل کی فروخت (اجرا/ ازسرنواجرا) کااعلان کیاہے ۔

  1. منافع پرمبنی نیلامی کے ذریعہ /11000کروڑروپے ( کم از کم  ) کی مشتہرکردہ رقم کے لئے نئے سرکاری تمسکات 2026
  2. قیمت پرمبنی نیلامی کے ذریعہ /4000کروڑروپے ( کم از کم ) کی مشتہرکردہ رقم کے لئے حکومت ہند کے فلوئنگ ریٹ بانڈس
  3. منافع پرمبنی نیلامی کے ذریعہ 10000کروڑروپے (کم از کم ) کی مشتہرکردہ رقم کے لئے نئے سرکاری تمسکات  2035 اور
  4. قیمت پرمبنی نیلامی کے ذریعہ /7000کروڑروپے (کم از کم ) کی مشتہرکردہ رقم کے لئے 6.67فیصد سرکاری تمسکات ۔

حکومت ہند کے پاس درج بالاتمسکات کے سلسلے میں /8000کروڑروپے تک کا اضافی  سبسکرپشن کو اپنے پاس رکھنے کا متبادل ہوگا۔ یہ نیلامیاں ، ریزروبینک آف انڈیا کے ذریعہ اس کے ممبئی فورٹ میں واقع دفترمیں 9اپریل ، 2021( بروزجمعہ) کو منعقد کی جائیں گی ۔ جس کے لئے کثیرالنوع  قیمتوں  پرمبنی طریقہ کاراستعمال کیاجائے گا۔

مذکورہ تمسکات کے فروخت کی 5فیصد تک کی نوٹیفائیڈ رقم مستحق افراد واداروں کو سرکاری تمسکات کی نیلامی کے عمل کے دوران غیرمسابقتی بولیوں کے لئے اسکیم کے مطابق الاٹ کی جائے گی ۔

نیلامی کے لئے مسابقتی اورغیرمسابقتی دونوں طرح کی  بولیوں کو ریزروبینک آف انڈیا کو ربنکنگ سالوشن (ای۔ کبیر) سسٹم پر 9اپریل ، 2021کو الیکٹرونک فارمیٹ میں جمع کرایاجانا ضروری ہے ۔ غیرمسابقی بولیوں کو صبح 10.30بجے سے گیارہ بجے کے درمیان جمع کیاجاناچاہیئے جب کہ  مسابقتی بولیوں کو صبح 10.30بجے سے 11.30بجے کے درمیان جمع کرایاجانالازمی ہوگا ۔

نیلامیوں کے نتائج کا 9اپریل ، 2021( بروزجمعہ ) اعلان کیاجائے گا اورکامیاب طورپر بولیاں لگانے والوں کو 12اپریل ، 2021(بروزپیر) ادائیگی  دینی ہوگی ۔ یہ تمسکات ریزرو بینک آف اندیا کے سرکلرنمبر آربی آئی /25/19-2018مورخہ 24جولائی ، 2018وقتافوقتاکی گئی ترمیم کے مطابق ، مرکزی حکومت کی تمسکات میں جب  جاری کئے گئے ’’ سے متعلق رہنماخطوط کے مطابق ‘‘جب جاری کئے گئے ’’ کاروبار کے لئے مجاز ہونگی ۔

*********

 

 ش ح۔ع م  ۔ع آ

U. No. 3420

 



(Release ID: 1709813) Visitor Counter : 101


Read this release in: Hindi , English