وزارت خزانہ

سرکاری اسٹاک ’3.96 فیصد (2022‘ کی فروخت (جاری/دوبارہ جاری)، ’سرکاری اسٹاک 5.15 فیصد، 2025‘، ’5.85 فیصد سرکاری اسٹاک 2030‘ اور حکومت ہند کے فلوٹنگ ریٹ بانڈ2033‘ کے لیے نیلامی

Posted On: 01 MAR 2021 7:42PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے (1) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 3000 کروڑ روے (معمولی) کی نوٹیفائڈ رقم کے لیے ‘3.96 فیصد سرکاری اسٹاک 2022‘،  (2) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 12000 کروڑ روپے (معمولی) کی نوٹیفائڈ رقم کے لیے ‘5.15 فیصد سرکاری اسٹاک 2025‘، (3) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 12000 کروڑ روپے (معمولی) کی نوٹیفائڈ رقم کے لیے 5.85 فیصد نئے سرکاری سرکاری اسٹاک، 2030 اور )4( قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 4000 کروڑ روپے (معمولی) کی نوٹیفائڈ رقم کے لیے حکومت ہند کے فلوٹنگ ریٹ بانڈ 2033 (جاری/ دوبارہ جاری) کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کے پاس درج بالا سیکورٹیز میں سے ہر ایک کے لیے 2000 کروڑ روپے تک کے اضافی سبسکرپشن کو بنائے رکھنے کا متبادل ہوگا۔ یہ نیلامیاں ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی دفتر، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ 5 مارچ 2021 (جمعہ) کو متعدد قیمت کے طریقہ کا استعمال کرتے ہوئے منعقد کی جائیں گی۔

اسٹاکوں کی فروخت کی نوٹیفائڈ رقم کے 5 فیصد تک کی رقم سرکاری سیکورٹیز کی نیلامی میں غیر مقابلہ جاتی بولی کی سہولت والی اسکیم کے مطابق اہل افراد اور اداروں کو تقسیم کی جائیں گی۔

نیلامی کے لیے مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی دونوں بولیاں ریزرو بینک آف انڈیا کے کور بینکنگ سولیوشن (ای-کوبیر) نظام پر الیکٹرانک فارمیٹ میں 5 مارچ 2021 (جمعہ) کو پیش کی جانی چاہیے۔ غیر مقابلہ جاتی بولیاں صبح 10.30 بجے سے صبح 11.00 بجے کے درمیان اور مقابلہ جاتی بولیاں صبح 10.30 بجے سے صبح 11.30 بجے کے درمیان پیش کی جانی چاہیے۔

نیلامیوں کے نتائج کا اعلان 5 مارچ 2021 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کے ذریعہ ادائیگی 8 مارچ 2021 (پیر) کو کی جائے گی۔

یہ اسٹاک ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ وقتاً فوقتاً ترمیم شدہ سرکلر نمبر آر بی آئی / 19-2018/25، مورخہ 24 جولائی 2018 کے تحت جاری ’’مرکزی حکومت کی سیکورٹیز میں کب جاری لین دین ‘‘ سے متعلق رہنما ہدایات کے مطابق ’’کب ’’جاری‘‘ کاروبار کے لیے اہل ہوں گے۔

*********

 

 ش ح۔  ق ت  ۔ع آ

U. No. 0000

 

 

 



(Release ID: 1709601) Visitor Counter : 97


Read this release in: Manipuri , English , Hindi